ڈالر سے انکار

امریکہ کے بعد بھارت آرمی کی طرف سے پاکستان کو شدید دھمکیاں دی گئی ہیں۔ ایسے میں پاکستان کے تاجر طبقے کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ  اپنے وطنِ عزیز کے تحفظ کے لئے میدان میں اترے۔کسی بھی قوم اور ملک کے تحفظ میں اس قوم اور ملک کے تاجر طبقے کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔

 اگر آپ کو خداوند عالم نے مال و دولت سے نوازا ہےا ور آپ کے دل میں دینِ اسلام کی محبت  اور پاکستان سے پیار ہے تو پھر  ڈالر کا بائیکاٹ کیجئے۔ ڈالر میں ہی امریکہ کی طاقت، اسرائیل کی جان اور بھارت کی روح ہے۔ اسرائیل اور بھارت امریکہ کی ہی پشت پناہی کی وجہ سے مسلمانوں کودھمکیاں دیتے ہیں اور ان پر حملے کرتے ہیں۔ڈالر کا انکار کر کے ہم بیک وقت اپنے تین بڑے دشمنوں کو شکست دے سکتے ہیں۔

ڈالر سے انکار کیجئے ، پاکستان سے پیار کیجئے۔


افکار و نظریات: ڈالر کا بائیکاٹ