وژن، حکمتِ عملی اور مشن

وائس آف نیشن کی ٹیم دینی اقدار اور ملکی آئین کی بالا دستی پر مکمل ایمان رکھتی ہے۔ تمام اسلامی، قومی اور بین الاقوامی مسائل پر رائےعامہ کو درست اور منطقی جہت دینا ہمارا وژن ہے۔ ہمارے نزدیک اس وژن کےحصول کیلئے مسلسل تحقیق، مکالمے اور تبادلہ خیال سے بڑھ کر کوئی اور حکمتِ عملی موثر نہیں ہو سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ وائس آف نیشن پر ایک مشن کے طور پر صرف معیاری تحریریں شائع کی جاتی ہیں۔

اپنی تحریروں کی اشاعت کیلئے مندرجہ ذیل قواعد و ضوابط کی رعایت کریں:

۱۔ مختصر، معلوماتی اور مستند لکھیں

۲۔ لکھنے سے پہلے یہ فیصلہ کریں کہ مجھے اداریہ،داستان، افسانہ، ڈرامہ، مکالمہ، کالم، مضمون، انشا، آپ بیتی، مقالےیا آرٹیکل میں سے کیا چیز لکھنی ہے

۳۔دورانِ تحریر رموز و اوقاف سمیت اردو گرائمر اور فنِ جملہ بندی کی رعایت از حد ضروری ہے

۴۔ تحریر میں نقلی اور منطقی استدلال کا ہونا ضروری ہے۔ صرف کھوکھلی وعظ و نصیحت ، خواہ مخواہ کی سرزنش یا قصیدہ گوئی، محض طعن و تشنیع نیز ہوائی مشورے ، عیب جوئی اور ڈانٹ ڈپٹ کو شائع نہیں کیاجاتا

۵۔ ایسی تحریر جس میں کسی کی بطورِ مجرم نشاندہی کی گئی ہو اُس کے ساتھ اپنے مشخصات اور دیگر شواہد و مستندات بھی ارسال کریں

۶۔ اشاعت کیلئے ضروری ہے کہ تحریر میں املائی اغلاط اور ناقص جملہ بندی نہ ہو

۷۔ تحریر کے معیاری ہونے کی صورت میں آپ کی باری آنے پر تقریبا سات دن میں آپ کی تحریر شائع کر دی جائے گی جبکہ غیر معیاری ہونے کی صورت میں شائع نہیں ہو گی

۸۔ اپنی تحریریں ارسال کرنے کیلئے نیچے دی گئی تصویر یا لنک پر کلک کیجئے۔ کسی بھی دوسرے طریقے سے بھیجی گئی تحریر ضائع ہو سکتی ہے۔

اگر آپ نے مذکورہ بالا ہدایات پڑھ لی ہیں تو

اپنی رائے یا تحریر

ارسال کرنے کیلئے

کلک کریں

تعاون کرنے پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں

والسلام

ہمیں جوائن کیجئے

یوٹیوب چینل

ٹویٹر

وٹس ایپ

فیسبک

تعلیم وتربیت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم

ہماری تصنیفات اور تحقیقات ڈاون لوڈ کرنے کے لئے کلک کریں

رابطہ برائے میڈیا ورکشاپ


افکار و نظریات: google, blast, attack, season