امام خمینیؒ بھی کشمیری

معروف اسلامی دانشمندوں میں سے ایران کے دینی و سیاسی  رہنما اور  اسلامی جمہوریہ ایران  کے بانی  آیت اللہ العظمٰی روح اللہ موسوی خمینی کشمیری سادات کے خاندان سے ہیں۔ آپ کا خاندان  کشمیر سے ہجرت کرکے ایران آیا اور آپ تہران سے تین سو کلومیٹر دور خمین کے علاقے میں  ۲۴ ستمبر ۱۹۰۲ ؁ کو پیدا ہوئے۔

امام خمینیؒ اپنی شناخت کشمیری ہی بتایا کرتے تھے اور اس زمانے میں چونکہ کشمیر  کو ہند ی ریاست کے طور پر پہچانا جاتا تھا چنانچہ امام خمینیؒ نے اپنی شاعری میں بھی اپنا تخلص ہندی استعمال کیا ہے۔ ارباب تحقیق ان کا دیوان لے کر دیکھ سکتے ہیں ۔

ان کی وفات 3 جون 1989ء کو ہوئی۔ انہوں نے سیاسی انقلاب کے علاوہ ان گنت موضوعات پر قلم فرسائی کی اور اکیسویں کی صدی کی موثر ترین شخصیت کے طور پر ابھرے۔

 

 


افکار و نظریات: امام خمینی بھی کشمیری