علامہ محمد اقبال، کشمیر کے سپرو برہمنوں کی نسل میں سے ہیں، ان  کے والد کا نام  شیخ نُور محمد   ہے اور ان کے    آباء و اجداد قبول اسلام کے بعد اٹھارویں صدی کے آخر یا انیسویں صدی کے اوائل میں کشمیر سے ہجرت کر کے محلّہ کھیتیاں سیالکوٹ میں  آئے۔محقیقین کے مطابق  اورنگزیب عالمگیر کے عہد میں ان کے ایک جدّ نے اسلام قبول کیا تھا۔

آپ 9 نومبر 1877ء کو پیدا ہوئے ، بیسویں صدی کے  منفرد اور نمایاں صحافی، شاعر، مصنف، فلسفہ دان، قانون دان، سیاستدان، اور عارف شخصیت ہیں۔ آپ  اردو و فارسی کے علاوہ انگلش میں بھی لکھتے تھے، آپ کی شاعری کے علاوہ مجموعہ مقالات اور خطوط کا مجموعہ بھی موجود ہے اس کے علاوہ  "دا ریکنسٹرکشن آف ریلیجس تھاٹ ان اسلام" کے نام سے انگریزی میں ایک نثری کتاب بھی تحریر کی ہے۔ آپ کو نظریہ پاکستان کا خالق اور آزادی ہند کا محرک سمجھا جاتا ہے۔آپ نے 21 اپریل 1938ء کو لاہور میں وفات پائی اور وہیں دفن ہیں۔

 


افکار و نظریات: علامہ محمد اقبال