اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات بسم اللہ ا لرحمن الرحیم اللہ کی مرضی نذر حافی nazarhaffi@gmail.com عوام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، اس کے بعد آپ جو کہیں گے وہی ہوگا۔ بڑےبڑے بادشاہوں، آمروں اور ظالموں نے یہی حربہ آزمایا ہے۔انہوں نے عوام کو یہ یقین دلایا کہ بادشاہ بنتے نہیں بلکہ خدا بناتا ہے، بادشاہ کوچونکہ خدا بناتا ہے اس لئے بادشاہ جو کچھ کرتا ہے وہ خدا کی مرضی سے ہوتا ہے، لہذا اگر کوئی بادشاہ کے خلاف کھڑاہوتا ہے تو وہ اللہ کے خلاف کھڑا ہوتا ہے ، پس جو اللہ کے خلاف کھڑاہوجائے وہ کافر اور واجب القتل ہے۔ یہ ہے قتل کرنے، غصب کرنے اور دوسروں پر ظلم کرنے کا وہ فارمولا جس کے ہم مسلمان صدیوں سے عادی ہو چکے ہیں۔ہمارے ہاں فراڈ، جبر، دھونس اور دھاندلی جو کچھ بھی کرو سارا ملبہ نعوذباللہ خدا کے حساب میں ڈال دو۔کوئی پوچھنے والا نہیں اور کوئی روکنے والا نہیں۔ آج یمن میں جو کچھ ہورہا ہے، ساری امت مسلمہ خاموش ہے چونکہ بادشاہ سلامت کروا رہے ہیں اور بادشاہی تو خدا عطا کرتا ہے۔۔۔ اسلامی ممالک کی صرف بین الاقوامی صورتحال ہی ایسی نہیں بلکہ اندرونی حالت بھی اسی طرح کی ہے۔گزشتہ روز سکردو، سےراولپنڈی جانے والی بس کے حادثے میں 27افراد جاں بحق اور 15زخمی ہو ئے۔ اس حادثے کا ذمہ دار کوئی بھی نہیں چونکہ ہمارے ہاں عوام کو یہ سکھا دیا گیا ہے کہ حادثات اللہ تعالی کی مرضی سے ہوتے ہیں لہذا کسی بھی حادثے کی ذمہ داری متعلقہ سرکاری محکمے پر ڈالنے کا تصور بھی محال ہے۔ہمارے ہاں ہر سال ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، ایک سروے کے مطابق صرف صوبہ پنجاب کی سڑکوں پر روزانہ اوسطاً 700 ٹریفک حادثات ہوتے ہیں اور اتنے حادثات کے باوجود کوئی انڈیپنڈنٹ سیفٹی بورڈ نہیں جو حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرے۔ ان حادثات کی اہم وجوہات مندرجہ زیل ہیں:دن رات مسلسل ڈرائیونگ،تیزی رفتاری،سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل، سڑکوں کی تعمیر نہ ہونا غیر محتاط ڈرائیونگ، سڑکوں کے غلط نقشے،گاڑی میں فنّی خرابی،ڈرائیور کا نشہ کرنا، ڈرائیور حضرات کا فلم دیکھنے میں مشغول ہوجانا،سڑکوں کے گرد ناجائز تجاوزات ، جعلی لائسنس ،اوورلوڈنگ ،ڈرائیونگ سے پہلے گاڑی کی فٹنس کا چیک نہ ہونا، مسافر بسوں میں ہنگامی درواز وں ، سیٹ بیلٹ، آگ بجھانے والے آلات، اور فرسٹ ایڈ باکس کا نہ ہونا،ون وے کی خلاف وزری، اورٹیکنگ، اشارہ توڑنا، مسافر بسوں کو مال بردار گاڑی کے طور پر استعمال کرنا، غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ، نو عمری میں ڈرائیونگ، بریک کا فیل ہونا اور مدت گزرنے کےبعد بھی ٹائر وں کا استعمال ترک نہ کرنا ہے۔اسی طرح گاڑیوں میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بھی بڑے پیمانے پر لوگ ہلاک اور معذور ہو رہے ہیں۔ہمارےحکمرانوں نے عوام کو ظلم سہنے، لاشیں اٹھانے، آنسوبہانے اور معذور ہوکر زندگی گزارنے کا عادی بنادیا ہے۔ چنانچہ ہمارے ہاں حادثات کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے بجائے سارا الزام بیچاری بریک پر اور یا پھر مرنے والے ڈرائیور کے سر دھر دیا جاتا ہے۔گویا ہمارے ہاں کوئی ادارہ ہی نہیں جو پبلک ٹرانسپورٹ کی دیکھ بھال کرے۔ بس مختلف ادارے اس نام پر بجٹ اور تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ آپ پبلک ہیلتھ سروسز کی طرف آئیں تو وہاں بھی یہی کچھ ہوتا چلا آرہا ہے۔ ڈرگ رجسٹریشن اتھارٹی جیسے برائے نام اداروں کے سفارشی بھرتی ہونے والے اہلکار صرف تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔غیر معیاری اور جعلی دوائیوں کی بھرمار کے باعث ہر سال سینکڑوں لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں دوائیوں اور غذاکی قلت کے باعث روزانہ1184بچے مرجاتے ہیں اور45فیصد بچوں کی اسی وجہ سے نشونما ادھوری ہوتی ہے اور وہ وقت سے پہلے ہی موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔ایک تخمینے کے مطابق پاکستان کا ہر شہری اپنی صحت اور علاج معالجے کیلئے اپنی آمدن کا اوسطاً 37فیصد ادویات کی خرید اری اور ڈاکٹر حضرات کی فیسوں پر خرچ کر دیتا ہے۔لیکن اس کے باوجود جعلی اور جان لیوا غیر معیاری ادویات اس کے وجود کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ سرکاری ہسپتالوں میں لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت اور دوائی کا نہ ہونا معمول کی بات ہے۔حالانکہ سرکاری خزانے سے ہسپتالوں کے لئے باقاعدہ دوائیاں خریدی جاتی ہیں اور پھر یہی دوائیاں میڈیکل سٹوروں پر بکتی ہوئی بھی دکھائی دیتی ہیں، نیز دوائیاں خریدتے ہوئے بھی مخصوص میڈیکل کمپنیوں کو ہی نوازا جاتا ہے اور دوائیاں لکھتے ہوئے بھی ڈاکٹر حضرات اور میڈیکل کمپنیوں کے درمیان ہمدردی اور بھائی چارے کی فضا قائم رہتی ہے۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ایمرجنسی میں ڈاکٹر اور دوائی دونوں ہی ناپید ہوتے ہیں۔جیسا کہ گزشتہ دنوں لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے 10سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، بچے کے والد صفدر ابڑوکے مطابق بچے کو شکارپور، سلطان کوٹ اور دیگر مقامات پر لے کر جایا گیا لیکن کہیں بھی ویکسین نہیں تھی۔ایسے واقعات ہر روز پیش آتے ہیں لیکن ہمارے ہاں کون سا ادارہ ہے جو ان فضول مسائل کو حل کرنے کی سعی کرے۔ ویسے بھی آپ جائیں اور بچے کے والد سے پوچھیں کہ بچے کی موت کاذمہ دار کون ہے !؟تو والد یہی جواب دے گا کہ کوئی نہیں بس یہ اللہ کی مرضی تھی۔ مزے کی بات یہ ہے کہ گزشتہ دنوں مجھے ایک بینک اکاونٹ کھلوانا پڑا۔ پہلے دن ہی ایک نامی گرامی بینک کی معروف برانچ اور مشہور شہر میں ڈیڑھ گھنٹہ بیٹھ کر صرف بابو صاحب کا انتظار کرنا پڑا کہ وہ آکر اکاونٹ کھولیں۔ اس کے بعد چیک بک لینے کے لئے میں تین مہینوں میں چار مرتبہ اس بینک میں گیا لیکن وہ بابو صاحب ہر مرتبہ یا ساتھ والے کمرے میں ہوتے تھے اور یا پھر کھانا کھانے گئے ہوتے تھے۔اتفاق کی بات ہے کہ میرے پاس بھی ہر دفعہ ڈیڑھ گھنٹہ نہیں ہوتا تھا لہذا پندرہ بیس منٹ انتظار کرنے کے بعد خالی ہاتھ واپس چلا آتاتھا۔ اب اگر کوئی مجھ سےبھی پوچھتا ہے کہ آپ نے وہ چیک بک اٹھائی تھی تو میں بھی یہی جواب دیتا ہوں کہ بس جی اللہ کی مرضی نہیں تھی۔ جس معاشرے میں ہر ظلم، ہر جرم اورہربدی کو نعوذباللہ خدا کی مرضی کہہ کر ٹال دیا جاتا ہو اس معاشرے میں حادثات کے محرکین کا تعین نہیں ہوسکتا،ہلاکتوں کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں نہیں لایا جاسکتا اور سرکاری خزانے سے ٹی اے، ڈی اے اور مراعات وصول کرنے والوں کا محاسبہ نہیں ہوسکتا۔حالات بدلنے کیلئے اب عوام کو اپنے مقتولین کے سرہانے صرف آنسو بہانے کے بجائے قاتلوں کو قاتل کہنا ہوگا۔اس معاشرے کو اب ماننا پڑے گا کہ ہر مقتول کا قاتل ہوتا ہے اور ہر قاتل کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
statelife اسٹیٹ لائف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
انشورنس پالیسی
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/6/22 - 2026/7/22
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
آرشيو
افکار و نظریات: http, voiceofnation, blogfa, com
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں