اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات تین سانحے اور تین جنرل نذرحافی ہم سب ایک ہیں، اور ہم سب مُصلح ہیں، بلکہ ہم تو مُصلح اعظم ہیں، ہمارا کام دوسروں کو آئینہ دکھانا، انہیں اپنے گریبان میں جھانکنے کی دعوت دینا ، اور مخالفین کو جہنم رسید کرنا ہی ہے۔ ہمارا سب سے بڑا ہنر یہ ہے کہ ہم اپنے ہر گناہ، جرم اور بد اخلاقی کو دوسروں کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں، ہماری سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ صرف ہم ہی مسلمان ہیں اور ہمارے علاوہ باقی سب کافر، مشرک اور ملحد ہیں۔جب ہمارا ہُنر ہماری خوبیوں کے ساتھ مل جاتا ہے تو پھر صرف ہم ہی عقلِ کُل کے طور پر رہ جاتے ہیں۔ ہمارےعقلِ کُل ہونے کی بہت ساری دلیلیں ہیں، اور ان دلیلوں میں سے ایک بڑی دلیل یہ ہے کہ ہم تاریخی حقائق کو تسلیم کرنے اوراپنی غلطیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے تاریخ کو پھاڑ دیتے ہیں اور اپنی غلطیوں سے مکر جاتے ہیں۔ گزشتہ روز سولہ دسمبر تھا، سولہ دسمبر کے دو تلخ واقعات ہماری تاریخ میں رقم ہیں۔ ایک تو بنگلہ دیش کی پاکستان سے علیحدگی اور دوسرے اے پی ایس کا واقعہ۔ اب ہمارا ہنر بھی دیکھئے کہ ہم نے ان دونوں واقعات پر کیسے مٹی ڈال دی ہے! سانحہ بنگلہ دیش کو بھارت کی اور سانحہ اے پی ایس کو افغانستان کی سازش کہہ کر بات ہی ختم کر دی ہے۔ بنگلہ دیش کیوں جدا ہوا؟ اس کا آسان جواب یہ ہے کہ ہندوستان کی سازش تھی، سانحہ اے پی ایس کیوں وجود میں آیا ؟ اس کا بھی آسان سا جواب یہ ہے کہ یہ افغانستان کی سازش تھی۔ اب پرانی قبروں کو اکھاڑنے کا کیا فائدہ!؟ بنگالی اور پنجابی کی نفرت کیوں پھیلی؟ ہندوستانیوں اور بنگالیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں بنیادی کردار کس نے ادا کیا؟ شیخ مجیب الرحمٰن کو آخری حد تک کون گھسیٹ کر لے گیا!؟ بنگلہ دیش کو پاکستان نے اتنی جلدی تسلیم کیوں کر لیا؟ انتخابات کے نتائج کو کون تسلیم نہیں کر رہا تھا؟ الشمس اور البدر جیسی تنظیموں کو اسلحہ اور ٹریننگ کون دے رہا تھا؟ تیس لاکھ بنگالیوں کا خون بہنے کے باوجود بھی بنگلہ دیش کیوں پاکستان سے الگ ہو گیا!؟۔۔۔ خیر چھوڑیے ان باتوں کو اور اب اے پی ایس کے بارے میں بھی یہ نہ پوچھئے کہ یہ کس مکتب کے لوگ تھے، کن مدارس کے پڑھے ہوئے تھے، کون انہیں اسلحہ اور ٹریننگ دیتا تھا، کیا صرف یہی ایک گروہ پاکستان میں درندگی کا مرتکب ہوا ہے یا الشمس اور البدر کی طرح پاکستان میں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، طالبان اور داعش کی طرح کے متعدد اسلحہ بردارگروہ آج بھی موجود ہیں۔ جیسے البدر اور الشمس نے بنگلہ دیش کے بحران سے جنم لیا تھا اسی طرح سردجنگ کے بحران نے سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، طالبان اور اس طرزِ تفکر کی تنظیموں کو جنم دیا ، اور ان کے جنم کے بارے میں ان کے امیرالمومنین سعودی ولی عھد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ انکشاف کر چکے ہیں کہ انہوں نے سرد جنگ کے دوران مغرب کی درخواست پر وہابیت پھیلانے کیلئے فنڈز دئیے۔ [1] ان کا یہ انٹرویوکوئی چند سو سال پرانی بات نہیں ، بلکہ مارچ ۲۰۱۸ کی بات ہے۔ انٹر نیٹ پر سب کچھ موجود ہے۔ لیکن ہمارے ضمیر اور خمیر میں حق بات کو ماننا، تسلیم کرنا اور اپنی اصلاح کرنا ہے ہی نہیں۔ وہ جو سانحہ اے پی ایس ہوا، اسے لوگوں کو دلاسہ دینے کیلئے افغانستان کے کھاتے میں ڈال دو اور جنہوں نے پاک فوج کے جوانوں کے سر کاٹے اور ان کے سروں سے فٹبال کھیلے انہیں مجاہد بھائی کہہ کر گلے لگا لیجئے، جنہوں نے پاکستان میں کافر کافرکے نعرے لگائے، مسجدوں اور اولیائے کرام کے مزارات کو خون میں نہلا یا، پاکستان کے شعرا، ادبا، قوال ، مندر ،چرچ، وکلا ، بیوروکریٹس، پولیس،اور غیر مسلم کمیونٹی تک کو نہیں بخشا ،انہیں سبز اور سرخ سلام کیجئے اور جو نہتے مارے گئے ان کی فاتحہ بھی نہ پڑھئے اور ان کی یاد میں کوئی شمع بھی نہ روشن کیجئے، ویسے بھی طالبانی فکر کے نزدیک فاتحہ پڑھنا یا شمع روشن کرنابھی تو شرک ہی ہے۔ یوں بھی تو قیامِ پاکستان کے بعد ہم اپنے قومی مسائل اسی طرح سے ہی حل کرتے چلے آ رہے ہیں۔ یہ ہمارا قومی مزاج ہے کہ جدھر کی ہوا چلے اُدھر چل پڑو، امریکہ ، مغرب اور سعودی عرب اگر ہمیں اپنے بھائیوں، بچوں، ہم وطنوں کو قتل کرنے کے ڈالر دیں، تو ڈالر لے لو اور سب کچھ کردو۔ اس سے پہلے ہم ڈالروں کیلئے جو کچھ کر سکتے تھے وہ ہم نے کیا لیکن اب مزید بھی ہمیں کچھ نہ کچھ کرتے رہنا ہے، ورنہ ڈالر ملنے بند ہو جائیں گے۔ اب ڈالر ملنے کا ایک بڑا پروجیکٹ کشمیریوں کا خون ہے، اب اگر اس خون کے بدلے میں ہمیں ڈالر دیدئے جائیں تو اس میں قباحت کیا ہے! ہمارا دشمن بھی جانتا ہے کہ اگر ہمارے آگے ڈالر ڈال دئیے جائیں تو پھر سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں، ہم ایک ہیں لیجئے اب ڈالر فارمولے کے مطابق کشمیر کا مسئلہ بھی حل ہو چکا ہے، ہم نے طےکر لیا ہے کہ اب آزاد کشمیر کا کوئی وزیراعظم وغیرہ نہیں ہوگا، گلگت بلتستان کی طرح کا سیٹ اپ ہوگا، مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان نے بھی اسی طرح کر دیا ہے، اس کے بعد آزاد کشمیر کو آزاد کشمیر بھی نہیں کہا جائے گا، چونکہ اس سے مقبوضہ کشمیر کی یاد آتی ہے اور مقبوضہ کشمیر کو یاد کرنے سے ہندوستان ، سعودی عرب، امریکہ، اسرائیل نیز ساری عربی و غربی دنیا ہم سے ناراض ہوتی ہے، کیا اب ہم کشمیریوں کیلئے ساری دنیا میں اپنے دوستوں کو ناراض کر دیں۔۔۔!؟ لہذا دوستوں کی ناراضگی سے بچنے کیلئےہم نےسانحہ کشمیر پر دستخط کر دئیے ہیں۔ یاد رکھئے کہ جس طرح ہم نے سانحہ بنگلہ دیش کو بھارت کے اورسانحہ اے پی ایس کو افغانستان کے گلے میں ڈال دیا ہے اسی طرح اب سانحہ کشمیر کو بھی کسی نہ کسی کے کھاتےمیں ڈال ہی دیں گے اور کوئی نہ ملا تو پرویز مشرف کے کھاتے میں ہی ڈال دیں گے۔ سانحہ کشمیر پر ہم دستخط تو کر چکے ہیں اب کاغذوں ، فائلوں اور خبروں میں پھندے پر لٹکانے کیلئے تو پرویز مشرف ایک اچھا اور بہترین شکار ہے۔ سانحہ بنگلہ دیش جنرل نیازی کے کھاتے میں، سانحہ اے پی ایس طالبان کی وجہ سے جنرل ضیاالحق کے کھاتے میں اور سانحہ کشمیر جنرل پرویز مشرف کے کھاتے میں،ہمارے ہاں کی دانشوری بس اتنی ہی ہے کہ جب بھی کوئی سانحہ ہو تو کسی نہ کسی جنرل کے کھاتے میں ڈال دیجئے۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں