اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات میرے عہد کا صلاح الدین ایوبی تجزیہ:۔ رائے محمد یوسف رضا دھنیالہ ولد مجاہدِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا حافظ محمد اسلم چشتی رحمتہ اللہ علیہ صدام کا عراق تباہ کر کے اس پر قابض امریکیوں نے عربوں میں داعش کا بیج بونے کے لئے ابوبکر البغدادی کو اپنی جیل سے رہا کر کے اس کے نام پر دولتِ اسلامیہ عراق و شام نام کی ایک خونی سلطنت قائم کر کے مسلمانوں کا جب وحشیانہ قتال شروع کروایا تو اس کا نشانہ صرف شیعہ نہیں بلکہ تمام مسلمان اور اس خطے میں آباد عوام الناس بنے- امام بارگاہوں کو زمین بوس کیا جانے لگا, عراق و شام میں موجود انبیاء و اولیاء کے مزارات اور اسلامی ورثے کی حامل یادگاروں کو ملیامیٹ, آبادیوں کو خالی اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ و برباد کیا گیا, اور قریب تھا کہ اسلام کے نام پر قتال کر کر کے شام و عراق کے مسلمانوں کو اس قدر کم, کمزور اور نڈھال کر دیا جائے کہ پھر اسرائیل شام سے ہوتا ہوا وادیءِ دجلہ و فرات تک بغیر کسی بڑی مزاحمت کے پہنچ کر قابض ہو جائے, تو ایسے میں یہود و نصاریٰ کا راستہ روکنے کے لئے عالمِ اسلام کا حقیقی سپہء سالار مملکتِ اسلامیہ ایران سے اٹھا اور عراق و شام کے مظلوم و محکوم مسلمانوں کو داعش کے پنجہءِ استبداد سے چھڑانے اور امریکی و یہودی سازش کو ناکام بنانے کے لئے میدانِ کارزار میں اس طرح اترا کہ پھر عراق و شام سے عالمی سامراج اور صیہونی پشت پناہی والی اسلام دشمن حکومت “داعش” کا خاتمہ کر کے ہی چھوڑا- بلاشبہ داعش یہودی اور امریکی منصوبہ بندی, سرمائے, اور مقاصد کے لئے بنائی گئی تھی جس کا نام دولتِ اسلامیہ عراق و شام محض دنیا اور مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے لئے رکھا گیا تھا- دورِ حاضر میں اسرائیل, امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کو مشرقِ وسطیٰ میں شکست سے دوچار کر کے شام کی راہداری کے ذریعے یہودیوں کی عراق تک رسائی کو روک دینے والا وہ عظیم مسلمان مجاہد پاسدارانِ انقلاب ایران کا جرنیل قاسم سلیمانی تھا جسے بالآخر انبیاء کی سرزمین پر یہود و نصاریٰ کے ہاتھوں عظیم شہادت نصیب ہوئی اور وہ مسلمان قوم کا مقدر اور اپنی آخرت سنوار گیا- میں ایک اردو داں پاکستانی مسلمان ہوں لیکن قاسم سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ کی شہادت کی فوری خبر پاکستانی عوام میں جس طرح پھیلی اور ہم پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر جس طرح ان کی شہادت کا سوگ منایا, اس یکجہتی نے ثابت کر دیا تھا کہ ہم عرب, ایرانی, تورانی, ترک, ملایا, پاکستانی, ہندوستانی, افریقی یا کسی خاص وطن کے باشندے نہیں بلکہ ملتِ اسلامیہ کے سپوت اور حصہ ہیں- میں ایک سنی, حنفی, بریلوی گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں-میرے والدِ گرامی حضرت علامہ مولانا حافظ محمد اسلم چشتی رحمتہ اللہ علیہ کو “مجاہدِ اہلسنت” کہا جاتا تھا- میرے چھوٹے بھائی حافظ محمد یعقوب داتار بھی ایک نامور عالمِ دین اور سنی علماء کی سیاسی, مذہبی اور طلبہ تنظیموں; جمعیت علماءِ پاکستان, مرکزی جماعتِ اہلسنت پاکستان اور انجمن طلباء اسلام کے ساتھ وابستہ ہیں- لیکن سرزمینِ عراق پر قاسم سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ کی امریکیوں کے ہاتھوں شہادت پر بلا تخصیصِ مسلک پاکستان کے ہر مسلمان نے جس طرح غم و غصے کا اظہار کیا, اس نے دنیائے کفر پر یہ بات ثابت کر دی ہے کہ مسلمان جسمِ واحد کی طرح ہیں اور شہید قاسم سلیمانی رح کی شکل میں مسلم امہ نے یہود و نصاریٰ کو عراق و شام کی سرزمین پر شکست سے دوچار کر کے وادئِ دجلہ و فرات تک اسرائیل کے پھیلاؤ کے منصوبے کو خاک میں ملایا ہے. زندگی تو ویسے بھی اللہ تعالی کی عنایت اور موت کی امانت ہے- لیکن اس طرح کی موت بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جو انہیں تاریخ میں ہمیشہ کے لئے زندہ کر جائے!مرنا تو آخر ایک دن ہر کسی نے ہی ہے, لیکن شہید قاسم سلیمانی نے فیض احمد فیض کے اس شعر کے مصداق شہادت قبول کی ہے کہ جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں قاسم سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ کی شہات کی قبولیت کی بہترین گواہی برطانوی پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر برطانوی وزیراعظم جانسن نے یوں دی ہے کہ “ہم قاسم سلیمانی کے قتل پر افسوس کا اظہار نہیں کر سکتے, کیونکہ وہ ہمارے مفاد/ایجنڈے کے خلاف کام کرتا رہا ہے.” مسلمانوں کی زمین پر اسرائیل کی ناجائز ریاست برطانیہ نے ہی قائم کی تھی- اور اس صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ ایجنڈے میں دجلہ و فرات (عراق) تک اسرائیل کی حدود لے جانا شامل ہے- شام کی گولان کی پہاڑیوں پر تو پہلے سے ہی اسرائیل قابض ہے اور اگر آپ عرب نقشے کو غور سے دیکھیں تو شام ایک ایسی راہداری ہے جہاں سے اسرائیل عراق تک پہنچ کر قابض ہو سکتا ہے- اور اس تناظر میں اگر آپ عراق و شام میں قائم کروائی گئی داعش اور اس کے ہاتھوں شام و عراق کے مسلمانوں کے قتلِ عام اور وہاں کے بنیادی ڈھانچے (انفرا اسٹکچر) کی تباہی و بربادی کو سمجھنے کی کوشش کریں تو یہ بات عیاں ہو جاتی ہے کہ اسرائیل, امریکہ اور ان کے یورپی اتحادی ممالک نے ابوبکر البغدادی کی نام نہاد خلافت اس علاقے میں قائم کروا کر اس کے نام پر شام سے عراق تک رسائی حاصل کرنے والی راہداری میں مسلمانوں کا بے دردی کے ساتھ قتال اور انخلاء کیوں کروایا تھا۔ ایسے میں جبکہ عرب اور باقی مسلمان ممالک داعش کے مظالم روکنے سے قاصر تھے اور شام و عراق کی اس پٹی سے مسلمانوں کی آبادی کم کر دیئے جانے کے ایجنڈے کے تحت انسانی ہمدردی, پناہ اور مہاجرت کے نام پر لوگوں کا انخلاء بھی کروایا جا رہا تھا جو کہ اصل میں اسرائیل سے عراق تک یلغار کو آسان بنانے کی منصوبہ بندی میں شامل تھا, ایران نے عالمِ اسلام کے دفاع کی ذمے داری اپنے سر لی اور داعش کی سرکوبی کرنے کے لئے اپنے ایک باصلاحیت جرنیل قاسم سلیمانی کو محاذ پر بھیجا جس نے جنگ جیت لینے کے بعد شہادت قبول کر کے یہ بھی ثابت کیا کہ اس کا انتخاب درست طور پر کیا گیا تھا- قاسم سلیمانی نے شیعہ یا ایران کی جنگ نہیں لڑی تھی بلکہ اس نے یہودیوں اور عیسائیوں کے خلاف آج کی ایک صلیبی جنگ لڑی ہے جس میں وہ سرخرو ہوا کیونکہ صلاح الدین ایوبی کے وطن پر داعش کی صورت میں جس طرح یہودی و عیسائی قابض ہو چکے تھے ان سے عراق وشام کا قبضہ چھڑانے کا سہرا قاسم سلیمانی کے سر ہے۔ دشمن نے کمال ہوشیاری اور بڑی تدبیر کے ساتھ مسلمانوں کے بھیس اور ناموں والے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے شام و عراق میں دولتِ اسلامیہ عراق و شام (داعش) نام کی ایک جعلی خلافت قائم کروائی, جس نے اسلام کے حقیقی دشمن اسرائیل کے خلاف تو کوئی ایک بھی کاروائی نہ کی تھی لیکن اپنے زیرِتسلط عراق و شام کے مسلمانوں کا بے دریغ قتل کیا, خاص طور پہ نوجوانوں کے سنگدلی کے ساتھ سر کاٹے, ٹارگٹ کر کے علاقے کا اِنفرا اسٹرکچر تباہ کیا اور پلاننگ کے ساتھ آبادیوں کا انخلاء کروایا گیا, جس کا ایک ہی مقصد تھا کہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے یہودی فوجیں جب جارحیت کریں تو وادئِ دجلہ و فرات تک ان کو روکنے والے پہلے ہی مر کھپ یا دب چکے ہوں-لیکن انہیں کیا خبر تھی کہ عالمِ اسلام کے پاس ایک قاسم سلیمانی بھی موجود تھا۔ داعش نے جن علاقوں میں اسلام اور جہاد کے نام پر جو انتہائی متنازعہ اقدامات اور انسانیت کے خلاف جرائم کر کے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش کی تھی, اس کو ناکام بنانے کا کریڈٹ قاسم سلیمانی لے گیا ہے۔ اس نے عراق و شام کے جو علاقے داعش سے آزاد کروائے، وہاں سے مال غنیمت سمیٹا نہ عورتوں کو لونڈیاں بنایا اور نہ ان علاقوں کو سلطنت ایران میں مدغم کر دینے کے لئے کشور کشائی کی- وہ جہاد اور مسلمانوں کے دفاع کے لئے عراق و شام میں گیا اور امریکہ, اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے بے پناہ وسائل کے مقابلے میں کم تر وسائل کے ساتھ کامیاب و کامران ہو کر شہادت قبول کی! شہادت ہے مقصود و مطلوب مومن نہ مالِ غنیمت نہ کِشور کشائی ان کی شہادت کے بعد میرے کچھ قریبی ساتھیوں مہر تنویر دھنیالہ (نمبردار) اور پروفیسر میاں اجمل جمیل (شمس پور, ضلع جہلم) وغیرہ نے عہد کیا تھا کہ جب ہم ایران جائیں گے تو شہید قاسم سلیمانی رح کی درگاہ/ مزار پر بھی حاضری دینے جائیں گے۔ ان شا اللہ- کچھ ہمارے مسلمان بھائیوں نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ اتنا بڑا اپنا جرنیل مروا کر ایران نے خاطر خواہ بدلہ نہیں لیا- اس بارے میں، میں سمجھتا ہوں کہ اتنے سال قاسم سلیمانی یہود و نصاریٰ کے سینوں پہ مونگ دلتا رہا، ان کی بنائی ہوئی داعش کا مکمل خاتمہ کر کے عراق و شام کو واپس لے لیا اور لبنان میں حزب اللہ کا وجود باقی رہنا اور عراق و شام میں شیعہ حکومتوں کو بحال رکھوانا اور ایران سے لبنان تک بننے والے ہلال کا جوں کا توں موجود ہونا اور داعش کے زیرِ قبضہ علاقوں میں جہاں مسلمانوں کی خلافت کی آڑ میں صیہونیوں نے مسلمانوں کو تہہ و تیغ اور تباہ و برباد کر کے رکھ دیا تھا, وہاں اب امن کی زندگی لوٹا دینے کے بعد قاسم سلیمانی کا شہادت کے رتبے پہ فائز ہونا کیا اب بھی ہمیں اپنی شکست لگ سکتا ہے بھلا؟ اور پھر کیا بدلے کے لئے ایک اور جنگ شروع کرنا فی الوقت خطے اور عالمِ اسلام کے اپنے مفاد میں ہے؟ میرے خیال میں عالمی استعمار کو بہت زیادہ زِک پہنچا کر شہید ہوا ہے قاسم سلیمانی-اسرائیلی, امریکی, برطانوی اور یورپی مفادات کے خلاف کام کر کے انہی کے ہاتھوں شہید ہونے والے عظیم مسلمان سپہ سالار کو میرا سلام! اللہ تعالی شہید قاسم سلیمانی کے درجات بلند فرمائے اور آئندہ کی یہودی و نصرانی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اس کا نعم البدل عطاء فرمائے اور ہمیں اتحادِ امت کا داعی بننے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین والسلام شہیدِ قدس
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو










![]()



ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں