اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات جناب خامنہ ای کا ایک فتویٰ محرم الحرام سن قمری و ہجری کا پہلا مہینہ ہے جس کے ساتھ اہل اسلام کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں اور یوم عاشورہ یعنی دس محرم الحرام کے بارے میں فضیلت و اہمیت کی متعدد روایات احادیث نبویہؐ کے ذخیرہ میں موجود ہیں لیکن نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے خانوادے کی محترم شخصیات و افراد کی المناک شہادت کا تذکرہ ان دنوں پورے عالم اسلام میں سب سے زیادہ کیا جاتا ہے جو بلاشبہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر امتی کے لیے رنج و صدمے کا باعث ہے اور دنیا بھر میں مسلمان اپنے اپنے انداز میں ہر جگہ اس کا اظہار کرتے ہیں۔ جبکہ ہمارے ہاں ایک اور روایت بھی اس سلسلہ میں پائی جاتی ہے کہ محرم الحرام سے پہلے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر انتظامیہ مستعد و متحرک ہو جاتی ہے کہ محرم الحرام امن و امان کے ساتھ گزر جائے اور کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہونے پائے جو مسلمانوں میں بد امنی اور سنی شیعہ فرقوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا باعث بن جائے۔ اس کی وجہ عام طور پر یہ ہوتی ہے کہ اہل تشیع کا اس سانحۂ عظمیٰ پر جذبات اور رنج و غم کے اظہار کا اپنا طریقہ ہے کہ وہ مجالس منعقد کرتے ہیں، ماتمی جلوسوں کا اہتمام کرتے ہیں اور کھلے بازاروں میں ماتم کرتے ہوئے گزرتے ہیں۔ اہل سنت کے نزدیک اظہار رنج کا طریقہ مختلف ہے کہ وہ مساجد میں بیانات اور خطبات و دروس کی صورت میں خانوادۂ اہل بیت کے ساتھ اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں جبکہ ماتم کی مروجہ صورتوں کو وہ درست نہیں سمجھتے۔ چنانچہ اس وجہ سے بعض مقامات پر باہمی کشیدگی بڑھ جاتی ہے اور مختلف شہروں میں اس کے باعث متعدد مواقع پر اس کا افسوسناک اظہار ہو چکا ہے۔ اسی لیے انتظامیہ ہر جگہ محرم الحرام کے آغاز سے قبل علماء کرام اور سنی شیعہ رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیتی ہے او رمختلف سطحوں پر امن کمیٹی کے اجلاسوں کا آغاز ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور بات بھی کشیدگی اور بسا اوقات تصادم کا باعث بن جاتی ہے کہ بعض شیعہ ذاکرین کی طرف سے ماتمی جلوسوں میں صحابہ کرامؓ کی اکابر شخصیات بالخصوص حضرت ابوبکرؓ، حضرت عمرؓ، حضرت عثمانؓ، حضرت عائشہؓ اور حضرت معاویہؓ کا ذکر ایسے انداز سے ہوتا ہے جو اہل سنت کے لیے قابل قبول بلکہ بعض صورتوں میں قابل برداشت نہیں ہوتا جس سے باہمی منافرت میں اضافہ ہوتا ہے اور افسوسناک واقعات رونما ہو جاتے ہیں۔ البتہ اہل تشیع کے سنجیدہ علماء کرام اور باشعور رہنما اس قسم کی باتوں کو پسند نہیں کرتے اور باہمی رواداری اور امن و مصالحت کے قیام کی کوششوں میں انتظامیہ اور اہل سنت سے ہمیشہ تعاون کرتے ہیں۔ اس سال اس حوالے سے ایک خوشی کی خبر بروقت سامنے آئی ہے جو اس مسئلہ کی شدت اور سنگینی کو کم کرنے میں خاصی معاون ہو سکتی ہے اور وہ اثنا عشریہ اہل تشیع کے عالمی رہنما اور ایران کے رہبرِ انقلاب جناب آیت اللہ خامنہ ای کا وہ فتویٰ ہے جو انہوں نے صحابہ کرامؓ اور امہات المومنینؓ کی حرمت و تعظیم کے بارے میں جاری کیا ہے۔ اس کی کچھ تفصیلات دہلی سے شائع ہونے والے جریدے سہ روزہ ’’دعوت‘‘ نے ۱۶ اکتوبر ۲۰۱۰ء کے شمارے میں اور اسلام آباد سے شائع ہونے والے اہل تشیع کے جریدہ ماہنامہ ’’پیام‘‘ نے نومبر ۲۰۱۰ء کے شمارے میں شائع کی ہیں۔ ماہنامہ پیام کی رپورٹ کے مطابق یہ فتویٰ یوں ہے کہ ’’برادرانِ اہل سنت کے مقدسات کی توہین کرنا حرام ہے چہ جائیکہ بالخصوص زوجۂ رسولؐ پر تہمت لگائی جائے جس سے ان کے شرف و عزت پر حرف آتا ہو۔ بلکہ تمام انبیاءؑ کی خصوصاً سید الانبیاؐ کی ازواج کی توہین ممنوع ہے۔‘‘ سہ روزہ دعوت دہلی نے یہ فتویٰ اس طرح نقل کیا ہے کہ جناب خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ’’ہمارے سنی بھائیوں کی علامتوں اور مقدسات کی توہین و تحقیر بالخصوص رسول اکرمؐ کی ازواج پر تہمت باندھنا جو ان کے شرف میں خلل پڑنے کا باعث ہو حرام ہے۔ بلکہ یہ امر تمام انبیاء کی ازواج اور خاص طور پر ان کے سردار و سرور رسولِ اعظمؐ کی زوجات کے لیے محال ہے۔‘‘ اس کا پس منظر یہ بیان کیا جا رہا ہے کہ کوئی صاحب خود کو شیعہ رہنما ظاہر کر کے ویب سائٹ پر ام المومنین حضرت عائشہؓ کے بارے میں بطور خاص ہرزہ سرائی کر رہے ہیں جس سے مختلف ممالک میں ہیجان کی صورت پیدا ہو رہی ہے۔ اس پر جناب خامنہ ای سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے اس سلسلہ میں باقاعدہ فتویٰ جاری کیا ہے جس کی بہت سے دیگر شیعہ اکابر نے بھی تائید کی ہے اور شیخ الازہر سمیت عالم اسلام کے متعدد سنی رہنماؤں اور حکومت کویت نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ ہمارے خیال میں جناب خامنہ ای کا یہ فتویٰ بہت اہم اور بروقت ہے جس سے ایسے لوگوں کی زبانوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی جو حضرات صحابہ کرامؓ اور امہات المومنینؓ کے بارے میں نازیبا الفاظ اور لہجہ اختیار کر کے اہل سنت کے جذبات کو مجروح کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ اس فتویٰ سے ان سنجیدہ اور صاحبِ علم شیعہ رہنماؤں کو بھی حوصلہ ملے گا جو باہمی رواداری اور امن و مصالحت کے فروغ کے لیے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کی کوششوں کے سلسلہ میں راقم الحروف کو بھی ایک مشترکہ اجلاس میں شرکت کا موقع ملا جو بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے چیئرمین مولانا قاری محمد سلیم زاہد کی دعوت پر کمشنر آفس گوجرانوالہ میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن جناب سعید واہلہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس میں ڈویژن کے تمام اضلاع سے مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام کے علاوہ ضلعی افسران اور مسیحی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ کم و بیش سبھی مقررین نے باہمی رواداری کے فروغ پر زور دیا اور پیش آمدہ مسائل و معلومات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ گوجرانوالہ کے چیمبر آف کامرس کے صدر شیخ ثروت اکرام نے اس موقع پر ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا کہ وہ ایک صنعتی نمائش کے سلسلہ میں کسی بیرونی ملک میں تھے کہ ایک سکھ تاجر کو انہوں نے کہا کہ سردار صاحب آپ اگر تقسیم ہند کے وقت ہمارے ساتھ رہتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ ان سردار صاحب نے جواب میں کہا کہ ہم نے صحیح فیصلہ کیا تھا اور تجربہ نے اس بات کو درست ثابت کیا ہے اس لیے کہ میرا تعلق ساہیوال سے تھا مگر میں جب کم و بیش ساٹھ سال کے بعد وہاں گیا تو ایسے ویسا ہی پایا جیسے نصف صدی پہلے تھا، جبکہ اس کے مقابلے میں جالندھر نے ترقی کے بہت سے مراحل طے کر لیے ہیں۔ دوسری بات سکھ سردار نے یہ کہی کہ ہمارے ہاں مسلمانوں کی مساجد میں امن کے ساتھ عبادت ہوتی ہے بلکہ وہ جب نماز سے فارغ ہو کر مسجد سے نکلتے ہیں تو ہندو اور سکھ خواتین اپنے بچوں کو لے کر دروازوں پر کھڑی ہوتی ہیں تاکہ مسجد میں عبادت کرنے والے مسلمان ان بچوں کو دم کر دیں، جبکہ پاکستان میں آپ مسلمان حضرات مسجد کے دروازے پر گن مین کھڑا کیے بغیر اللہ تعالیٰ کی عبادت بھی نہیں کر سکتے۔ سکھ سردار کی یہ بات ہم سب کے لیے باعث عبرت ہے اور سبق آموز بھی کہ ترقی اور امن دنوں حوالوں سے معروضی صورتحال اس سے مختلف نہیں ہے جو سردار موصوف نے بیان کی۔ متعلقہ طبقات و عناصر کو اس کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے۔ راقم الحروف نے ’’بین المذاہب امن سیمینار‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس مشترکہ اجلاس میں عرض کیا کہ مسلمان، مسیحی، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے افراد پاکستان کے یکساں طور پر شہری ہیں اور امن سب کی مشترکہ ضرورت ہے۔ ہمارے درمیان ایک معاہدہ دستور کی صورت میں موجود ہے جس کی پابندی کر کے ہم باہمی امن و رواداری کا ماحول برقرار رکھ سکتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم سب دستوری معاہدے کے مطابق اپنے اپنے دائرے میں رہیں اور اس معاہدے کا احترام کریں۔ اس کے ساتھ ہی ہماری یہ بھی ضرورت اور ذمہ داری ہے کہ ایک دوسرے کے احترام کا ماحول قائم رکھیں، تحقیر و توہین کے لہجے سے گریز کریں اور اگر کوئی مسئلہ اختلاف کا باعث بن جائے تو اسے بھی باہمی مفاہمت اور گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں۔ جھگڑا اس وقت ہوتا ہے جب ہم اپنے معاہدات اور دستور کے دائروں کو عبور کرتے ہیں یا بیرونی مداخلت کی بعض صورتیں ہمیں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کر کے اپنا مطلب و مقصد پور اکرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اگر ان دو باتوں سے گریز کیا جائے تو آج بھی ہمارے باہمی امن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ بشکریہ :۔ روزنامہ پاکستان، لاہور اور http://zahidrashdi.org/1805
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو

ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں