اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات کرونا اور دنیاکا مستقبل رضوان حیدر نقوی دنیا کے مفکرین اور تجزیہ نگار اس فکر اور سوچ میں ہیں کہ کرونا کے بعد دنیا کا مستقبل کیا ہو گا؟ بعض مفکرین کے مطابق دنیا کی موجودہ حکمرانی خطرے میں ہے اور دنیا بالکل تبدیل ہونے جا رہی ہے ایک نیا نظام ہو گا اور حکمرانی کا طریقہ بھی تبدیل ہو جائے گا۔ بعض مفکرین کا خیال ہے کہ ہم آخرالزماں کے نزدیک پہنچ چکے ہیں منجی بشریت امام مہدی علیہ السلام کا ظہور نزدیک ہے ۔ کرونا کو تیسری جنگ عظیم کا نام بھی دیا جا رہا ہے جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا کرونا وائرس سونامی سے بھی بدتر ہے جس طرف بھی رخ کر رہا ہے تباہی پھیلا رہا ہے۔ کرونا کا ڈر اور خوف اپنی جگہ پر لیکن کرونا کے بعد دنیا کا کیا ہو گا یہ اس سے بھی زیادہ اہم ہو گیا ہے۔بہت سے اہم سوالات جنم لے رہے ہیں کہ کرونا کے بعد دنیاکا کیا ہو گا؟ کیا اہم واقعات رونما ہونے والے ہیں؟ کیا یہ تیسری جنگ عظیم ہے؟ کیا دنیا کی اقتصاد تباہی کی طرف جا رہی ہے اور قحطی کا زمانہ آنے والا ہے؟کیا لوگ ایک ٹیشو پیپر کے لئے ایک دوسرے پر اسلحہ تان لیں گے؟ کیا آخرالزماں نزدیک ہے اور امام مہدی علیہ السلام کا ظہور ہونے والا ہے؟کیا دنیا اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے؟ اور کئی اس طرح کے سوالات کہ آخر کار کیا ہو گا؟ دنیا کے طاقتور ترین ممالک امریکہ اور یورپ اپنے آپ کو دنیا کا نجات دہندہ سمجھنے والوں کو یہ سمجھ نہیں آ رہی ہے اس وائرس سے کیسے نمٹا جائے یہ ممالک بھی اس وائرس کے مقابلے سے عاجز دکھائی دیتے ہیں۔ ڈر اور خوف کے مارے اس کا اعتراف بھی کر رہے ہیں جس کی ایک مثال جرمن ریاست کے وزیر خزانہ تھامس شیفر کی خودکشی ہے۔ امریکہ کے معروف مفکراور تجزیہ نگار عمانوئل والرسٹن (Immanuel Wallerstein) جو کہ ماہرعمرانیات(Sociologist) اور ماہر معاشیات(Economist) بھی ہیں اپنی معروف کتاب The Modern World System میں اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ دنیا کا نظام دو قطبی یعنی شرق و غرب سے نکل کر تین قطبی یا چند قطبی کی طرف جا رہا ہے۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ خطرناک کرونا وائرس دنیا کے موجودہ نظام کو تباہی کی طرف اور جدید نظام کی بنیاد رکھنے جا رہا ہے؟ اور کیا یہ کرونا وائرس ایک بائیولوجیکل ہتھیار (Biological Weapon) ہے یا ایک طبیعی وائرس (Natural Virus) ہے؟دنیا کی بعض معروف شخصیات کے مطابق اس چیز کا قوی امکان ہے کہ یہ ایک بائیولو جیکل جنگ ہے بہرحال اس کی حقیقت کچھ عرصہ تک واضح ہو جائے گی کہ کہانی کیاہے۔ کرونا کے بعد کی کہانی کیا ہو گی اس کے بارے میں عمانوئل والرسٹن (Immanuel Wallerstein) کا مقالہ(Consequences of U.S. Decline) جو ۲۰۱۳ میں چاپ ہوا اس میں راقم اس بات پر تاکید کرتا ہے کہ امریکہ اپنے اختتام کے آخری مرحلہ میں داخل ہو چکا ہےاور ہم آنے والے وقت میں دنیا میں ایک جدید نظام کا مشاہدہ کریں گےجس میں امریکہSuper Power نہیں ہو گا اور اس کا متبادل چین ہو سکتا ہے لیکن تجزیہ نگار کے مطابق امریکہ کے بعد کسی ملک کو دنیا پر حکمرانی کرنے کے لئے نصف صدی کی ضرورت ہو گی جو ایک طولانی عرصہ ہے جس میں کئی اہم واقعات رونما ہو سکتے ہیں امریکہ کے فورا بعد شاید کوئی بھی ملک دنیا پر حکمرانی کرنے کے قابل نہ ہو اور دنیا کو کنٹرول کرنا ایک ملک کے بس کی بات نہیں ہو گی بلکہ ممکن ہے چند ممالک مل کر دنیا میں حکمرانی کریں۔ یہ مقالہ ۲۰۱۳ میں لکھا گیا جس میں راقم نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکہ کو عراق اور افغانستان سے بری طرح شکست کھا کر نکلنا پڑے گااور ڈالر کی جگہ چین کی کرنسی یوان(Yuan) یا روس ، چین، ترکی، ایران ، پاکستان اور ایشیا کے کچھ اور ممالک مل کر ڈالر کے متبادل کوئی کرنسی متعارف کروائیں گے جس سے امریکہ اس ضعیف اور ناتوان بوڑھے شخص کی طرح ہو جائے گا جو فقط اپنے زندہ ہونے کا اظہار کر سکے گا اور یورپی ممالک بھی اسے کوئی گھاس نہیں ڈالیں گے۔ مشرق وسطی کی صورت حال کو دیکھ کر بھی یہ کہا جا سکتا ہے کہ امریکہ اب مشرق وسطی میں آخری سانسیں لے رہا ہےاور کسی صورت بھی اس خطے میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔ ایران کے سپاہ پاسدران کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکہ کی کامیابی مشرق وسطی میں مشکل سے ناممکن تک کا سفر طے کر چکی ہے۔ امریکہ کی ایران سے دشمنی بھی اسی وجہ سے ہے کہ وہ اپنے زوال کا سبب ایران کو سمجھتا ہےایران خطے میں امریکہ کی ہر پالیسی کی مخالفت بھی کرتا ہے اور اس کا راستہ بھی روکتا ہے جس کی وجہ سے امریکہ ایران کو اپنا سب سے بڑا دشمن تصور کرتا ہے اور اس پر سخت اقتصادی پابندیاں لگاتا ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنی ایک تقریر میں امریکہ کے بارے میں یوں پیش گوئی کی ہے کہ جس طرح اتنا بڑا، عظیم اور شاندار ٹائیٹینک جہاز اپنے آپ کو ڈوبنے سے نہیں بچا سکا اسی طرح امریکہ بھی اپنے آپ کو غرق ہونے سے نہیں بچا سکے گا اور نابود ہو جائے گا۔ کرونا فقط امریکہ کے زوال کے طرف اشارہ نہیں کر رہا بلکہ اس بات کی طرف بھی متوجہ کر رہا ہے کہ کرونا چاہے بائیولوجیکل اسلحہ(Biological Weapon) ہو یا نہ بھی ہو تو اس کے بعد دنیا کا نظام تبدیل ہو جائے گا ۔ کرونا یہ بھی بتا رہا ہے کہ ایٹم بم دنیا کا قدیمی اسلحہ ہو چکا ہے اور اب دنیا پر ایٹم بم نہیں بلکہ بائیولوجیکل سائنس حکمرانی کرے گی ۔ دوسری جنگ عظیم میں سب لوگ یہ خیال کر رہے تھے کہ یہ آخرالزمان ہے اور امام مہدی علیہ السلام کا ظہور نزدیک ہے لیکن دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ ایک نئے اقتصادی اور صنعتی ترقی کے دور میں داخل ہو گیا اور دنیا میں ایک جدید نظام کا آغاز ہو گیا جس کے بعد یورپ نے اقتصادی میدان میں اس قدر ترقی کی کہ یورپی یونین کی تشکیل کے ساتھ جرمنی، فرانس اور انگلینڈدنیا کے طاقتور ترین ممالک میں شامل ہو گئے۔ کرونا کے بعد قوی امکان ہے کہ امریکہ کی قیادت میں قائم صنعتی ممالک زوال پزیر ہوں گے اور دنیا کی حکمرانی اس کو نصیب ہو گی جو کرونا وائرس کی ویکسینیشن (Vaccination)تیار کرے گا ۔ عمونائل کے مطابق کیا چین دنیا کی نجات کا سبب ہو گا؟ موجودہ حالات کے مطابق چین اپنے آپ کو ثابت کر رہا ہے کہ وہ دنیا پر حکمرانی کی اہلیت رکھتا ہے۔ دنیا کے نظام کا چرخہ چل رہا ہے لوگ پیدا بھی ہو رہے ہیں اور مر بھی رہے ہیں یہ دنیا اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے۔ بعض مفکرین کے مطابق یہ امریکہ کے زوال کا سبب اور دنیا میں ایک جدید نظام کا پیش خیمہ ہے۔ مذہبی پیشواوں کے مطابق آخرالزمان اور امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کا وقت اور علمی نظریے کے مطابق دنیا کی تاریخ کا اختتام ہے۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو

rizwanaqvi14@gmail.com
افکار و نظریات: کرونا اور دنیاکا مستقبل
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں