اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات فیس بک،منطقیاستعمال اور نسل نو تحریر: محمد حسن جمالی یہ ناقابل انکار حقیقت ہے کہ الله تعالیٰ نے ہر انسان کو سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت عطا کی ہے، لیکن اس خداداد صلاحیت کو پروان چڑھا کر مرحلہ قوت سے مرحلہ فعلیت میں لے آنے کا اختیار پروردگار نے انسان کو دے رکھا ہےـ یہی وجہ ہے کہ افراد بشر کی عمر آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کی استعداد میں واضح فرق دکھائی دیتا ہے، بعض بے پناہ صلاحیتوں کا مالک بن جاتے ہیں تو کچھ کی صلاحتیں بہت محدود ہوتی ہیں، وجہ یہ ہوتی ہے کہ جن لوگوں کی صلاحیتوں کی درست تربیت ہوچکی ہوتی ہے، وہ قوی ہوتے ہیں، ان کی صلاحتیں فعال ہوتی ہیں، وہ نت نئی چیزوں کو ایجاد اور اختراعات کرنے پر قادر ہوتے ہیں، لیکن اس کے برعکس جن افراد کی صلاحیتوں کی صحیح خطوط پر تربیت نہ ہوئی ہو، ان کی صلاحیتیں سکڑ جاتی ہیں، وہ رشد و نمو کے قابل نہیں رہتیں، جس کے نتیجے میں ایسے افراد کی صلاحیتیں محدود دائرے کے اندر کام کرسکتی ہیں۔ فیس بک خلاق صلاحیت کے حامل ایک انسان کا شاہکار ہے، جو آج کے ترقی یافتہ دور کی بے شمار سائنسی ایجادات میں شمار ہوتا ہے، جسے 4 فروری 2004ء کو ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک ذہین طالب علم مارک زکربرگ نے اپنے کچھ ہمفکر دوستوں کے ساتھ مل کر معرض وجود میں لایا۔ جس نے مختصر مدت میں بے پناہ شہرت حاصل کیـ ایک اطلاع کے مطابق آج دنیا میں اس کے استعمال کرنے والوں کی تعداد دو ارب سے ذیادہ ہے۔ اسے وجود میں لانے کا بنیادی مقصد تجارت تھا، مگر آج لوگ متعدد مقاصد کے لئے اسے استعمال کرتے ہیں۔ بغیر کسی تردید کے سوشل میڈیا کا استعمال جدید نسل کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ بیشتر لوگوں کو اپنے اوقات فیس بک پر گزارنے کی عادت ہوچکی ہے۔ یوں سمجھیں کہ آج کے دور میں علم کا شد بد رکھنے والوں کی پسندیدہ مصروفیت فیس بک پر آنلائن ہوکر فیس بک کی دنیا میں نظارہ اور مشاہدہ کرنا ہےـ جہاں پڑھنے کے لئے مختلف مطالب کی دستیابی کے ساتھ رنگ برنگی تصویروں سے لیکر ہر طرح کی ویڈیوز دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں۔ سوال یہ ذہن میں ابھرتا ہے کہ بک فیس بک استعمال کرنے کا منطقی طریقہ کیا ہے؟ یہ سوال اپنی جگہ بڑی اہمیت کا حامل ہے اور اس کا معقول جواب پانے کے لئے ذیلی سوالات پر غور کرنا ضروری ہے۔ پہلا قابل غور سوال یہ ہے کہ کیا فیس بک کا درست استعمال یہی ہے کہ ہم فقط آنلائن ہوکر ہر طرح کی شیئرنگ اور سینڈ شدہ چیزوں کو دیکھتے رہیں؟ کیا فیس بک پر بیہودہ تصویروں سے لے کر غیر مفید اپلوڈ ہونے والی چیزوں کے مشاہدے اور سماعت میں اپنے اوقات گزارنا ہماری اچھی فعالیت میں شمار ہوتا ہے؟ کیا فیس بک پر فعال افراد سب کے سب درست سمت میں متحرک ہیں؟ فیس بک پر ہماری زندگی کے قیمتی لمحات گزر رہے ہوتے ہیں تو کیا ہم نے یہ سوچنے کی زحمت کی ہے کہ ان کے مقابلے میں ہمیں عوض بھی مناسب ملنا چاہئے؟ اگر ایسا نہیں تو ہم گھاٹے کا سودا کر رہے ہیں۔ کیا ہم نے غور کیا ہے کہ جوانی انسان کو زندگی میں فقط ایک بار ہی ملتی ہے، جسے فیس بک کی دنیا میں نیلام کرنے کا نتیجہ پشیمانی کے سوا کچھ نہیں؟ کیا فیس بک کے درست استعمال سے ہم واقف ہیں؟ کیا ہم نے اس کے فوائد اور نقصانات پر کبھی وقت نکال کر غور کیا ہے؟ و ۔۔۔۔ جب ہم ان سوالات کے بارے میں عمیق فکر کریں گے تو فیس بک کے استعمال کا منطقی ہدف یہ سمجھ آتا ہے کہ ہمیں اسے فقط فکری ارتقاء کے وسیلے کے طور پر استعمال کرنا چاہیئے۔ ظاہر ہے انسان فطری طور پر کمال کا متلاشی ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ مختصر وقت میں کمالات کے مدارج و مراحل طے کرکے انسان کامل بن جائے۔ اگر انسان پوری آگاہی کے ساتھ فیس بک کی دنیا میں سیر کرنے کی عادت اپنا لیں گے تو بلاشبہ یہ اسے مختصر مدت میں اپنی منزل سے ہمکنار کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے، کیونکہ کمالات کی طرف بڑھنے کا پہلا قدم شناخت ہے۔ خدا، انسان اور جہاں کے بارے میں جتنا انسان کا علم بڑھے گا، اتنا ہی وہ اوج کمال سے نزدیک تر ہوتا جائے گا۔ انسان فیس بک کی دنیا سے اپنے علم اور معلومات میں تین طرح سے اضافہ کرسکتے ہیں، جو مطالعہ، مباحثہ اور مفید علمی و معلوماتی مطالب کی شیئرنگ سے عبارت ہے، یوں افادہ بھی ہوگا اور استفادہ بھی۔ اس ہدف کی تکمیل کے لئے عمدہ طریقہ کار یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر افراد گروپس تشکیل دیں، جن میں مختلف الخیال افراد کو ایڈ کرکے گروپس کو منظم انداز میں چلانے کا بیڑا اٹھائیں اور منطقی ترتیب سے مفید علمی و معلوماتی مواد و مطالب روزانہ گروپس میں شیئر کریں، اسی طرح مختلف النوع مسائل (سیاسی، علمی، اقتصادی، مذہبی، سماجی) پر گروپس میں ممبران کو بحث کرنے کا موقع فراہم کریں، جو مختلف طریقوں سے ممکن ہوسکتا ہے۔ بطور مثال گروپس کے ایڈمنز مطلوبہ موضوع کے بارے میں ایک مختصر جامع سوال بناکر اپنے گروپ میں چھوڑیں اور تمام ممبران سے اس کا مختصر الفاظ میں جواب لکھنے کا تقاضا کریں، جس کا فائدہ یہ ہوگا کہ گروپس میں مختلف آراء اور خیالات کا اظہار ہوگا، ممبران کو ایک دوسرے کی رائے جاننے کا موقع ملے گا، ایک ہی سوال کا جواب متعدد انداز اور الفاظ میں ان کے ذہنوں میں محفوظ ہوگا اور اس کی وساطت سے گروپس میں ایک علمی مذاکرے اور مباحثے کی روایت قائم ہوگی، جس کے نتیجے میں اس طریقے سے مجہول مسائل کو معلوم میں بدل سکیں گے اور طرح طرح کے شبھات بحث و مباحثہ کرکے دور کئے جاسکیں گے۔ آج کی نسل نو فیس بک استعمال ضرور کرتی ہے، مگر اس کے درست طریقہ استعمال سے اکثریت نابلد ہوتی ہے۔ زیادہ تعداد فقط ٹائم پاس کرنے کی غرض سے اس پر فعال رہتی ہے۔ غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ فیس بک پر بہت ساروں کا محبوب مشغلہ اپنی تصویریں اپلوڈ کرکے دوسروں کے کمنٹس کا انتظار کرنا ہوتا ہے، جو ایک لغو کام ہے۔ اسی طرح ایک بڑی تعداد ایسی ہے، جو صبح و شام فیس بک پر بے ہودہ سیاسی بحثوں میں وقت برباد کرتی دکھائی دیتی ہے، جو بحث کے دوران نہ اخلاقی حدود کا پاس رکھتی ہے اور نہ ہی بحث کے شعوری اور منطقی پہلووں کو خاطر میں لاتی ہے۔ بس ان کا ہدف اپنے سیاسی حریف کو زیر کرکے اسے نیچا دکھانا ہوتا ہے، ولو بلغ ما بلغ۔ ایسے افراد کو بیدار ہوکر جان لینا چاہیئے کہ عمر، زندگی، وقت اور جوانی ایک ایسا عظیم سرمایہ ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ زندگی اور جوانی جیسی بڑی نعمتوں کو بیہودہ چیزوں میں صرف کرنے کا خسارہ ناقابل جبران ہے۔ توجہ رہے ہادیانِ دین نے متعدد مقامات پر جوانی کی نعمت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی شدت سے تاکید کی ہے، بطور نمونہ نہج البلاغہ مکتوب 31 میں مولای متقیان حضرت علی (ع) کا یہ ارشاد گرامی ہے: بادِ رِالفُرصَةَ قَبلَ اَن تکُونَ غُصَّةَ(فرصت سے فائدہ اٹھاؤ ،قبل اسکے کہ اس کے ہاتھ سے نکل جانے پر رنج و اندوہ کا سامنا کرنا پڑے۔ آپ ہی نے آیۂ شریفہ: لاَتَنَسَ نَصِیبَکَ مِنَ الدُّنْیَا (دنیا میں اپنے حصے کو فراموش نہ کرو۔ سورۂ قصص٢٨۔آیت٧٧) کی تفسیر میں فرمایا: لاَ تَنسَ صِحتَّکَ وَ قُوَّتک وَفَراغکَ و شَبابَک وَ نَشاطَکَ اَن تَطلُبَ بِھا الاخرَةَ (اپنی صحت، طاقت، فراغت، جوانی اور نشاط و بشاشت کے دنوں میں غفلت نہ برتو (بلکہ) ان ایام سے آخرت کیلئے فائدہ اٹھاؤ۔ بحار الانوار۔ج٦٨۔ص١٧٧) وہ لوگ جو جوانی کی نعمت سے صحیح اور کافی استفادہ نہیں کرتے، ان کے بارے میں امام فرماتے ہیں: ان لوگوں نے جسمانی سلامتی کے دنوں میں کوئی سرمایہ فراہم نہیں کیا اور زندگی کے ابتدائی زمانے میں کوئی عبرت حاصل نہ کی۔ کیا جوانی کی تروتازہ عمریں رکھنے والے بڑھاپے میں کمر جھک جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔؟(نہج البلاغہ ـخطبہ ٨١) جوانی وہ عظیم نعمت ہے، جس کے بارے میں روزِ قیامت سوال کیا جائے گا۔ ایک روایت میں رسول گرامی ۖ سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا: قیامت کے دن بندگانِ خدا میں سے کوئی بھی اس وقت تک ایک بھی قدم آگے نہ بڑھا سکے گا، جب تک اس سے ان چار چیزوں کے بارے میں باز پرس نہ کر لی جائے (١)عمر کے بارے میں کہ اسے کس راہ میں بسر کیا، (٢)جوانی کے بارے میں کہ اسے کیسے گزارا، (٣)مال کے بارے میں کہ اسے کیسے کمایا اور کہاں خرچ کیا اور (٤)میرے اہل بیت سے محبت اور دوستی کے بارے میں۔ (بحارالانوار ـ ج٧٤ ـ ص ١) امام علی فرماتے ہیں: شَیْئان لا یُعرَفُ فَضلُھُما اِلاّ مَن فَقَدَ ھُما: الشبابَ والعافیةَ(دو چیزیں ایسی ہیں جن کی قدر صرف اسی وقت معلوم ہوتی ہے جب یہ ہاتھ سے نکل جاتی ہیںو ایک جوانی اور دوسرے تندرستی۔ (غرر الحکم و درر الکلم ـ ج ٤ـ ص ١٨٣)
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو

افکار و نظریات: فیس بک
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں