کروناکی بات  بھی سمجھئے!

وڈا خان(عمران قیوم)

مسجدیں بند کرتے ہو لیکن ظلم بند نہیں کرتے، ظلم پرخاموش رہنا بھی تو ظلم ہے،کشمیر،فلسطین ،شام و یمن سمیت  ہر جگہ پر  انسان ہی انسان پر ظلم کر رہا ہے ,اورانسان ہی ان مظالم پر خاموش  تماشائی بنے ہوئے ہیں،کیاجتنے انسان سعودی عرب نے یمن میں مارے ہیں اتنےکرونا نے بھی مارے ہیں؟ کیاجتنے انسان ہندوستان نے کشمیرمیں مارے ہیں اتنے کرونا نےبھی مارےہیں؟ کیاجتنےانسان طالبان نے افغانستان اور پاکستان  میں مارے ہیں،اتنے کرونا نے بھی مارے ہیں؟کیا اےپی ایس پشاور میں جتنے بچےطالبان نےہلاک کئے ہیں اتنےکرونا نے بھی کئے ہیں؟کیا جتنےانسان عراق میں امریکہ نےقتل کئے ہیں اتنے کرونا نے بھی کئے ہیں؟جب تک  ہم ان مظالم  کے خلاف کھڑے نہیں ہوتے اور دنیا بھرکےانسان  ان مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھاتے اور ان مظالم کو بند نہیں کرواتے اس وقت تک کرونا کا یہ عذاب نہیں تھمے گا۔
کرونا   ہمیں کچھ سمجھانے  آیا ہے،کرونا کی بات کو بھی سمجھئے،کرونا ہمیں سمجھا رہا ہےکہ  ظلم سے نفرت کرو،  ظلم پر خاموش نہ رہو،اورظالموں کی حمایت اور مددنہ کرو۔ چاہے ظلم دنیا کے کسی بھی حصےمیں ہو رہا ہو ,کسی بھی انسان یاجانور پر ہو رہا ہو,کسی بھی مذہب کے ماننے والے پر ہو رہا ہو ،جب ہمیں اس کاعلم ہو جائے  تو ہم جہاں کہیں بھی ہیں اس کےجوابدہ ہیں۔
ظلم کروناکی اصلی جڑ ہے،جب تک کرونا کے روٹ کاز کو ختم نہیں کیا جاے گا یہ ختم نہیں ہوگا,یہ بات لکھ لیں,جب تک دنیا میں ظلم کا خاتمہ نہیں ہو گا یہ بھی ختم نہیں ہو گا,اس لیے آج ہی سے آپ جہاں کہیں بھی ہیں ,آپ سب آواز بلند کریں اور اپنے اپنے حکمرانوں سے با آواز بلند اور ببانگ  دہل یہ مطالبہ کریں کہ آج ہی ان مظالم کو ختم کروانے کیلئے آواز بلندکریں ۔کیونکہ اب کورونا کے خاتمے کا واحد حل دنیا سے ظلم کا خاتمہ ہی ہے۔کرونا مسجدوں کو بند کرنےسے نہیں بلکہ ظلم کو بند کرنےسے ختم ہو گا۔

...................

Imran Qayyum المعروف Wadda Khan,  54 yrs    from Attock cantt, 
Electrical engineer.social worker, writer,poet . 
 MBA(HR).MS (PM)Course work.
CEO of HICO,a poultry houses consultant  company, 
Elect/ventilation engineer.
Motivational speaker, 
 IQBALؒ  Methadologies & ۔ 
how  To,find out The Shaeeen's of iqbal & Self actualization of Iqbal eye.