اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات مردہ شگنی اور زندہ پیر تحریر: محمد زکی حیدری میرا نام رحمت خاتون ہے، ہم خانہ بدوش تھے، بلوچستان سے سندہ آئے تو سندھ دھرتی نے ایک محب ماں کی طرح اپنی بانہیں کھول کر ہمیں اپنی آغوش میں لے لیا. ہمارا خاندان میرے والد بَگن؛ امی مومل، پانچ سالہ چھوٹی و لاڈلی بہن شگفتہ عرف شگنی اور مجھ پر مشتمل تھا، اس کے علاوہ دو دنبے اور ایک گدھا گاڑی بھی ہمارے گھر کے افراد کی مانند ہی تھے کیونکہ ایک خانہ بدوش ہی جانتا ہے کہ اس کیلئے چوپایہ و سواری کس اھمیت کے حامل ہوتے ہیں. ہمارے ساتھ ہمارے چاچا اور ماما کا خانہ بدوش خاندان بھی ہوتا، ہم اکثر شہر کے باہر پڑاو کرتے تھے. ہم سندہ کے کھیتوں و میدانی علاقوں میں خیمہ زن ہوتے، خیمے سے میری مراد پھٹی ہوئی خستہ حال آٹے کی بوریوں سے بنی جھگی ہے. بارش ہوتی تو گدھے کو گاڑی سے جدا کر کے اس گاڑی کی اوٹ میں بیٹھ جاتے. مختلف علاقوں سے ہوتے ہوتے ایک بار ہم نے بدین (سندہ) کے قریب پڑاؤ کیا اور آئل ایکسپلورنگ کمپنی سے تعلق رکھنے والے ایک سندھی انجینئر جو ہمیں بچہ کچھا کھانا دیا کرتا، کو میں بہت پسند آئی تو انہوں نے ابا سے بات کی، میرے ہاتھ پیلے کر دیئے گئے، ابا، اماں، اور شگنی نے آزاد پنچھی کی طرح خانہ بدوشی کا سفر جاری رکھا اور میں اپنے خاوند کے ساتھ پہلے بدین اور پھر کراچی آگئی اور ایک ٹیوٹر کہ توسط سے پڑھنا لکھنا سیکھا. اب پچیس سال ہو چکے تھے کہ مجھے ابا، اماں اور شگنی کی کوئی خبر نہ تھی. ایک دن کراچی میں میرے میاں آفیس سے واپسی کے وقت ایک ادھیڑ عمر شخص، جو چھڑی کے سہارے چل رہا تھا، کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے اور سندھی میں ان سے کہا "ھلیا چاچا ھلیا رحمت ردھنے میں ھوندی اچی ویندی" (آئیں چاچا آئیں رحمت باورچی خانے میں ہوگی آتی ہی ہوگی). میں نے باہر آکر بابا کو دیکھا، یہ میرے بابا ہیں!!! یقین نہیں آ رہا تھا وہ تو ہٹے کٹے تھے، اکیلے موٹا دنبہ اٹھا کر گدھا گاڑی میں ڈالا کرتے، آج کیا ہوا کہ کمر خم، ہاتھوں پہ جھریاں، بھنویں لٹکی ہوئیں. میں روتی ہوئی قدموں میں گر گئی، میری سسکیاں سن کر ان کے اشک جاری ہوئے جو پل میں ایک دریاء بن گئے اور سارے بند توڑتے ہوئے ان کے چہرے کی جھریوں کا مسح کرتے زمین پہ گر رہے تھے. میں نے بلوچی میں پوچھا "بابا آئی اؤں شگنی کھیاں ھندھاں؟" (امی اور شگنی کہاں ہیں) ان کا کوئی جواب نہ آیا، وہ بس روتے ہی رہے میں سمجھ گئی امی خانہ بدوشوں کی واحد مستقل منزل تک پہنچ چکی ہیں. اور شگنی؟ ہاں اسے بھی کہیں بِہا کر آئے ہوں گے. مگر میرا اندازہ غلط تھا. بابا نے جب مجھے شگنی کا بتایا تو مجھ جیسی خوددار خانہ بندوش، جو آج تک خودکو کئی امیروں سے بھی امیر تر سمجھتی تھی، کو بھی یقین ہوگیا کہ خانہ بدوش جیسا بدقسمت کوئی نہیں ہوتا. شگنی اماں سے پہلے مر چکی تھی، بابا نے بتایا کہ ہم نے سردیوں کے موسم میں ایک درگاہ کے گردونواح میں پڑاؤ کیا تھا اس درگاہ کی عمارت بہت عالیشان و خوبصورت تھی ھر روز صبح قرآن کی تلاوت ہوتی، دور دور سے لوگ چادر چڑھانے آتے، گنبذ پر کاشی کا نفیس کام ہوا ہوا تھا، دیواروں پر آیات قرآنی، بہترین قالین، زائرین کی طرف سے نذرانے کے طور چاول کی دیگیں و اگر بتی کی خوشبو و گہما گہمی. ایک دن جاڑے کے موسم میں تیز طوفانی بارش ہوئی، شگنی کو بخار تھا اور پھر سرد ہوا چلی تو ننہی سی جان سردی سے ٹھٹھرانے لگی، ھر ایک بوند گولی کی مانند محسوس ہو رہی تھی جو جھگی کی بوسیدہ چادر کو چیرتی ہوئی جب معصوم شگنی کے جسم سے ٹکراتی تو شگنی لرز جاتی۔ ماں نے اپنی پھٹی چادر سے اپنے لخت جگر کو لپیٹا مگر یہ جاڑے کی بارش تھی، دیکھتے ہی دیکھتے تیز ھوا تقریبا جھگی کی پوری چادر کو اپنے ساتھ اڑا لے گئی تھی، کھلے آسمان تلے ایک ماں اپنی شگنی کی سانسوں کی ڈور جوڑے رکھنے کی کوشش میں جاڑے کی طوفانی بارش سے برسرپیکار تھی، اتنے میں ابا کو خیال آیا شاید درگاہ پر کوئی ہو۔ اس نے بجلی کی سی رفتار پکڑی، کیچڑ سے بھرے کھیت، تیز طوفانی بارش و انتیسویں کی رات کے گھپ اندھیرے کی بھلا کیا مجال کہ ایک پابرہنہ باپ کا راستہ روک کر سکے، پلک جھپکتے میں بگن درگاہ کے دروازے پر تھا، متولی کی چارپائی خالی پڑی تھی شاید اس نے ٹھنڈ و بارش کی وجہ سے مقبرے میں سو کر دروازے بند کر دیئے تھے. بگن دیوانہ وار دروازے بجانے لگا مگر متولی سو رہا تھا، گلا پھاڑ پھاڑ کر چِلانے سے بھی بات نہ بنی۔ بگن کے کیچڑ سے بھرے پاؤں جب درگاہ کے صحن میں نصب اعلی معیار کے ماربلز پر پڑے تو بگن دو بار پھسل کر گرا، لیکن اس نے درگاہ کے چاروں دروازے بجائے کہ شاید کوئی چادر یا گرم کپڑا مل جائے مگر نہ شد! جب ناکام ہوا تو واپس جھگی کی طرف دوڑا. جب جھگی پہ پہنچا تو اسے مومل کی گود میں زرد چہرے والی شگنی نظر آئی جو اب ہمیشہ کیلئے سکون کی نیند سو چکی تھی. میں اس درگاہ کے پہلو میں بنے قبرستان میں جب اپنی شگنی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے گئی تو اس وقت کئی لوگ درگاہ پہ چادریں چڑھانے آ رہے تھے، میں سوچنے لگی کہ جب اللہ (ج) کا فرشتہ درگاہ پہ ڈالی جانے والی ان ڈھیر ساری چادروں کا ثواب لکھے گا تو کیا شگنی کا بوسیدہ پیراہن اس کے قلم کی جنبش کو روک نہ دیگا. کیا سردی سے ٹھٹھراتی شگنی کے جسم کی بجائے درگاہ پر چڑھائی جانے والی چادر سے ارحم الرّاحمین خوش ہو کر ان کے رزق و مال و فصل و... میں برکت ڈالے گا؟ ہاں شہید زندہ ہوتے ہیں، وہ پیر صاحب بھی شہید تھے، سو وہ بھی زندہ تھے ظاہر ہے انہیں بھی چادر کی ضرورت تھی، یعنی *زمـــین پر کھیلتی کودتی شگنی مردہ تھی اور قبر میں پڑے ہوئے وہ پیر صاحب منوں مٹی تلے دفن ہوکر بھی زندہ اور چادر کے زیادہ حقدار تھے۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
افکار و نظریات: مردہ شگنی اور زندہ پیر
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں