کچھ وسیم رُشدی کے بارے میں

رپورٹ: منظوم ولایتی

"وسیم رُشدی اور تحریفِ قرآن" کے موضوع پر آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 07:10 پر ہونے والے سیشن میں ہمارے تین مہمان مدعو تھے۔ جنہوں نے پُرمغز اور قابِل سماعت گفتگو فرمائی۔ جس کا خالصہ ذیل میں قارئین کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے:
پہلے مہمان مولانا ارشد علی جعفری صاحب نے نکاتِ زیر بیان فرمائے:
١) جو قرآن اِس وقت ہمارے پاس محفوظ ہے اس میں زِیر و زٙبر جتنی بھی اونچ نیچ کی گنجائش نہیں ہے۔
٢) تاریخ میں وسیم رُشدی سے پہلے بھی سلمان رُشدی جیسے گُستاخ پیدا ہوتے رہے ہیں۔

٣) شیعہ بزرگ علماء نے قرآن میں عدمِ تحریف پر بےشمار کُتب تالیف فرمائیں ہیں۔ اور ہاں شیعہ اور سنی میں تحریف کے قائلین رہے ہیں بھی تو شاذ ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں۔

۴)وسیم رشدی تنہا نہیں یقیناٙٙ اس کے پیچھے ایک عالمی پروپیگنڈا مہم کارفرما ہے۔

سیشن کے دوسرے مہمان سکردو سے جناب ڈاکٹر میثم علی نے فرمایا:
١) ہمیں پہلے دیکھنا ہوگا کہ یہ اِس شخص کا انفرادی عمل ہے یا ایک عالمی سازش ہے۔ اور یقینا یہ کوئی انفرادی عمل نہیں ہوسکتا۔

٢)وسیم رُشدی اس سے قبل بھی "رام کی جنم" جیسی موویز بناکر فرقہ واریت کو ہوا دیتا رہا ہے۔
٣)بعض لوگ روشن فکری کے نقاب میں اسلام کے مسلّمات کو نشانہ بنارہے ہیں۔
۴) اس میں عالمی سطح پر تشیع کے خلاف مشینری بھی ضرور ملوث لگتی ہے۔
۵)ہمیں وسیم رُشدی کےاقدام کے تانے بانے فقط سلمان رُشدی تک ہی محدود نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ برصغیر میں قادیانیت اور ایران میں بھائیت تک اس بھی اس کی جڑیں تلاش کرنی ہوں گی۔

٦) ایک سوال کے جواب میں سیکولرزم کی تعریف بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ سیکولرزم بےدینی ہے، درحقیقت ایسا نہیں ہے بلکہ یہ دین اور سیاست کی جدائی کے قائل سیاسی نظریے کا نام ہے۔

سیشن کے آخری مہمان جناب سید مختار حسین نقوی نے اپنی گفتگو میں فرمایا:
١) جس طرح اِن دنوں پوری دنیا کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، یقین جانیے وسیم رُشدی جیسے لوگ اِس وائس سے بھی بدتر ہیں۔
٢) جس طرح کورونا سے بچا جاتا ہے اسی طرح وسیم رُشدی جیسوں کی فکر سے بھی بچنا اور انسانیت کو بچانا بہت ضروری ہے۔
٣) قرآن اور اسلامی تعلیمات علم اور نور ہیں جو اِن کے مقابلے میں آتے ہیں وہ درحقیقت جہالت کی ترویج پر گامزن ہیں۔
۴) مغربی تھنک ٹنکس اسلام اور قرآن کی حقیقت کو سمجھ چکے ہیں اور وسیم رشدی جیسوں کو جان بوجھ کر شیعہ سنی حلقوں میں پیدا کررہے ہیں۔

یوٹیوب لنک