مقبوضہ کشمیر میں  دریائے جہلم کے کنارے زینہ کدل سرینگر کے نزدیک  واقعہ بڈشاہ مقبرہ، سلطان زین العابدین کی والدہ کی آخری آرامگاہ ہے.

اس مقبرے کا  قبہ تاحال شہمیری فن تعمیر کے اعتبار سے بے مثل ہے اور ہندوستان و پاکستان میں اس کی مثل نہیں پائی جاتی۔

سلطان زین العابدین " ١٤٢٠ ۶-١٤٧٠ ۶" تک کشمیر کے حکمران رہے.سلطان زین العابدین کو کشمیری عوام بڈشاہ یعنی عظیم بادشاہ کے لقب سے یاد کرتے ہیں۔

ان کا عدل و انصاف کشمیر میں ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے۔


افکار و نظریات: سلطان زین العابدین بڈشاہ کی والدہ کا مقبرہ