سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد شاہد خاقان عباسی عبوری وزیراعظم منتخب ہوگئے، قومی اسمبلی نے آج اپنے 18ویں قائد ایوان کا انتخاب کر لیا۔

عبوری وزیراعظم کے لیے نون لیگ کے شاہد خاقان عباسی، تحریک انصاف کے شیخ رشید، پیپلزپارٹی کے نوید قمر اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ وزارت عظمٰی کے درمیان مقابلہ تھا۔

وزیراعظم کے انتخاب کے سلسلے میں اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں اجلاس ہوا، شاہد خاقان عباسی نے 221 ووٹ حاصل کئے، ان کے مقابلے میں نوید قمر 47، شیخ رشید 33 ووٹ لے کر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، جبکہ صاحبزادہ طارق اللہ نے 4 ووٹ حاصل کئے۔


افکار و نظریات: شاہد خاقان عباسی نئے وزیراعظم منتخب