اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات عزاداری اور خرافات نذر حافی انسانی زندگی میں عقل و شعور کا کلیدی مقام ہے۔ عقل کی وجہ سے ہی انسان کو انسان کہا جاتا ہے۔ دینِ اسلام میں تعقل، تدبر، تحقیق اور سوچ و بچار کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ جو انسان عقل و شعور اور فہم و فراست سے عاری ہو، وہ انسانی اقدار، اعلیٰ اخلاق، سماجی تعامل، باہمی رکھ رکھاو اور اجتماعی میل جول کے لحاظ سے انتہائی پستی کو چھو لیتا ہے۔ ایک غیر عاقل انسان اپنے تئیں کچھ بھی کر گزرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ساری تاریخ بشریت میں انسانوں پر اتنے بھیانک اور دلخراش مظالم جانوروں اور درندوں نے نہیں ڈھائے، جتنے خود انسان نے ڈھائے ہیں۔ چنانچہ انسان جہاں احسن تقویم کا مصداق ہے، وہیں اسفل سفلین بھی ہے۔ جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کربلا میں عقل و شعور سے بے بہرہ اور پست ترین لوگوں نے امام حسینؑ کو شہید کر دیا۔ یعنی بظاہر اسفل سفلین افراد نے میدان مار لیا۔ لاشوں پر گھوڑے دوڑا دیئے، سروں کو نیزوں پر آویزاں کر دیا، خیامِ نبیﷺ کو لوٹ کر جلا دیا اور آلِ نبیﷺ کو اسیر کرکے کوچہ و بازار میں پھرایا۔ صاحبانِ عقل کیلئے مقامِ تفکر اور تعقل ہے کہ یہ بازی کا پانسہ پلٹ کیسے گیا!؟ یہ کیا ہوا کہ واقعہ کربلا کے بعد بنو امیہ اور بنو عباس میں سے کسی کو پھر خاندانِ رسولﷺ سے بیعت مانگنے کی ہمت نہیں ہوئی؟ وہ کونسی حکمتِ عملی تھی، جس کے باعث دنیا بھر میں ماضی کے فاتحین یزید، ابنِ زیاد، شمر، عمر ابن سعد وغیرہ اور بنو امیہ کا نام گالی بن گیا۔؟ یہ کیسا معجزہ ہے کہ یزید کی محبت گنتی کے چند ناصبیوں تک محدود ہے اور جو بھی یزید سے محبت کرے اس سے بھی عام مسلمانوں کو گھن آنا شروع ہو جاتی ہے، لیکن حضرت امام حسین ؑ کی محبت ہر مسلمان اور منصف مزاج انسان کے دل میں رچی بسی ہوئی ہے!؟ یہ سوچنے اور سمجھنے کی بات ہے کہ آخر کیوں امام حسینؑ پر گریہ و ماتم تو جگہ جگہ ہوتا ہے، لیکن یزید کی فتح کا جشن کوئی نہیں مناتا۔؟ خونِ حسین ابن علی ؑ نے جس طرح یزید اور بنو امیہ سے اسلام کی مخالفت کا انتقام لیا ہے، اس کی دوسری مثال کہیں نہیں ملتی۔ ہمیشہ جہاں بھی ظلم ہوتا ہے، وہاں امام حسینؑ کی سیرت اور کربلا کے پیغام کو بیان کیا جاتا ہے۔ بلا شبہ ثواب و عذاب سے ہٹ کر امام حسین ؑ کی معرفت دنیا کی ضرورت بن گئی ہے۔ ظلم کی تاریک جیل میں مقید، مظلوم اور محکوم انسانوں کی ہر تحریک، ہر تنظیم اور ہر قیادت کو امام حسینؑ سے ہی امید، روشنی اور ہدایت ملتی ہے۔ انسانی قلوب کی تطہیر، تذکیہ نفس، ظالموں کی شناخت، مظلوموں کی مدد، ظلم سے نفرت اور مظلوم سے محبت کیلئے ہر سال واقعہ کربلا کو دہرایا جاتا ہے۔ یقین جانیئے! انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے اور انسان یہ دیکھ کر دم بخود رہ جاتا ہے کہ وہ امام حسین ؑ جو اتنی مظلومیت کے ساتھ شہید ہوئے کہ آپ کو ایک گھونٹ پانی بھی نہیں دیا گیا، آج آپ کے ساتھ لوگوں کا اتنا عجیب اور والہانہ عشق ہے کہ آپ کی شہادت کے مہینے میں مسلمانوں کا دل ہی نہیں کرتا کہ وہ کسی شادی یا خوشی کی تقریب کا سوچیں بھی۔ بلاتفریقِ مسلک ہر مسلمان کو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس نے اپنے آنگن میں شہداء کی تازہ تازہ لاشیں رکھی ہوئی ہوں۔ کیا کبھی ہم نے یہ سوچا کہ عشق کی یہ تازگی کیسے نسل در نسل منتقل ہو رہی ہے۔؟ ان سارے سوالوں کا صرف ایک جواب ہے اور وہ ہے عزاداری امام حسینؑ۔ جی ہاں یہ عزاداری امام حسینؑ ہی ہے کہ جس نے بنو امیہ اور بنو عباس کی سفاکیت کے بیچ میں حسین ابن علیؑ کی یاد کی شمع کو جلائے رکھا۔ یہ عزاداری امام حسینؑ ہی ہے کہ جس سے نسل در نسل اہداف امام حسینؑ کا پرچار اور تبلیغ ہوئی۔ یہ عزاداری امام حسینؑ ہی ہے کہ جس کی بدولت سینہ بہ سینہ عشق امام حسینؑ کا دریا بہہ رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر سال عزاداری امام حسینؑ معاشرے میں ایک فلٹر کی مانند اسلامِ حقیقی و مصطفویﷺ کو چھان کر بادشاہوں کے دین سے جدا کر دیتی ہے۔ عزاداری امام حسینؑ کسی ایک مکتب، مسلک یا فرقے تک محدود نہیں ہے۔ تاہم یہ امر توجہ طلب ہے کہ عزاداری کو مقصدِ امام حسینؑ سے ہٹانے کیلئے کچھ نادان اور ناسمجھ افراد اور بعض سمجھدار دشمن تیزی سے سرگرم عمل ہیں۔ یہ دونوں طرح کے لوگ عزاداری جیسی مقدس حسینی تحریک کو بدعات و خرافات سے آلودہ کرنے کے درپے ہیں۔ سمجھدار لوگوں کو چاہیئے کہ وہ عزاداری کا تقدس اور حرمت عوام کو سمجھائیں، عزاداری کی مجالس میں خالصتاً منطقی، علمی، تحقیقی انداز میں توحید، عدالت، رسالت، ختم نبوت، امامت، قیامت، سیرت النبیﷺ، تعلیماتِ قرآن و سنت اور عالم اسلام کی وحدت کا پرچار ہونا چاہیئے۔ عزاداری کے جلوسوں میں دینی تقدس کی حاکمیت، اسلامی حجاب اور پردہ داری کی رعایت، باہمی احترام کا لحاظ، رواداری کا خیال، عزاداری کے جلوسوں میں با وضو رہنے اور پاکیزگی و طہارت کا بندوبست، اول وقت میں نماز، حقُ الناس اور حرام و حلال کی طرف توجہ، ملکی و قومی املاک کی حفاظت، قانون کا احترام، ٹریفک کے مسائل، راستوں میں صفائی و ستھرائی، خون کے عطیات دینے، سبیلیں لگانے اور ان جیسی تمام اعلیٰ و ارفع اقدار کا احیاء کیا جانا چاہیئے۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہیئے کہ عزاداری امام حسینؑ دراصل اسلام اور انسانیت کی اعلیٰ و ارفع اقدار کے احیا کا نام ہے۔ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ جس طرح پیغمبرِ اسلامﷺ نے انسانوں کے درمیان سارے فرق اور تعصبات مٹا دیئے تھے، لیکن کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ نعوذ باللہ اپنے جد ہاشم اور عبدالشمس (امیہ) کے جنگ ہی لڑتے رہے اور پھر کربلا کی جنگ بھی دو شہزادوں کی جنگ تھی، ایک ہاشمی شہزادہ تھا اور دوسرا اموی شہزادہ۔ یعنی پیغمبر اسلامﷺ نے تو ساری جدوجہد تعصبات کے خلاف کی، لیکن آپ کو ہی نعوذ باللہ متعصب کہہ دیا گیا۔ اسی طرح امام علیؑ نے ساری عمر کفر اور شرک کے خلاف لڑتے ہوئے گزاری اور آپ کا ہی نام لے کر غلو اور شرک شروع کر دیا گیا۔ یونہی امام حسینؑ نے تو خرافات و بدعات کے خاتمے کیلئے قیام کیا تھا اور آپ کی عزاداری نے گذشتہ چودہ سو سالوں میں انسانی شعور کو بیدار کرنے میں اہم کردار کیا ہے، لیکن بعض جگہوں پر اسی عزاداری میں خرافات کی پرچھائیاں بھی نظر آتی ہیں۔ یہاں پر اولین ذمہ داری سارے باشعور مسلمانوں اور علمائے کرام کی بنتی ہے کہ وہ عزاداری کے تحفظ کیلئے میدان میں آئیں۔ ہر باشعور مسلمان اور عالم دین کی طرف سے عزاداری میں خرافات و بدعات کا باعث بننے والے افراد اگر قابلِ اصلاح ہیں تو ان کی اصلاح کی کوشش کی جانی چاہیئے۔ اگر ناسمجھ ہیں تو انہیں سمجھایا جانا چاہیئے، اگر برطانوی سامراج کے وظیفہ خور ہیں تو انہیں عزاداروں کی صفوں سے دور کیا جانا چاہیئے، بہرحال کسی بھی قیمت پر عزاداری کو بدنام کرنے اور اصلی اہداف سے ہٹانے والوں کی ہر ممکنہ طریقے سے حوصلہ شکنی ہونی چاہیئے۔ یاد رکھئے! انسانی زندگی اور دینِ اسلام میں عقل و شعور کا کلیدی مقام ہے۔ ایک غیر عاقل اور دین سے لاعلم انسان اپنے تئیں کچھ بھی کر گزرتا ہے۔ لہذا عزاداری جیسے شعوری، عبادی اور عشق و معرفت سے پھرپور فعل کی مدیریت دیندار، باشعور اور پڑھے لکھے افراد کو کرنی چاہیئے۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
nazarhaffi@gmail.com
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں