اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات تحریر: نذر حافی nazarhaffi@gmail.com تحریک انصاف کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کے بیان کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ کشمیریوں کے بارے میں تحریک انصاف کا وہی نکتہ نظر ہے جو ہندوستان کا ہے۔ یعنی دونوں کے ہاں کشمیریوں کی کوئی عزت، حیثیت یا آبرو نہیں۔ اس وقت کشمیریوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی خودی کی طرف پلٹیں ، اپنے آپ کو پہچانیں اور اپنی حیثیت کا تعین کریں۔ کشمیر کی تحریکِ آزادی ضرب المثل کی حیثیت رکھتی ہے، یہاں کے لوگوں کی غیرت، دنیا کے لئے مثال ہے، یہاں کی خواتین کی جرات اقوام کے لئے درس ہے، یہاں کے قبائل کی دنیداری بے مثل ہے،۔ یہاں کے عوام کا لہو دین اور پاکستان کے لئے وقف ہے، یہاں کے سپوت خودداری کے ستون ہیں، یہاں کے جنگلات شرافت و تصوف کی علامت ہیں، یہاں کے جوان عزم و ہمت کے کہسار ہیں، یہاں کے لوگ نظریات پر جیتے ہیں اور افکار پر مرتے ہیں، یہاں کی جھیلیں شرافتِ آدمیت کی امین ہیں، یہاں کی آبشاریں علم و حکمت کی تاریخ کا دھارا ہیں۔ یہ اولیائے کرام کی سرزمین ہے، یہ صوفیا کا شبستان ہے، یہ شہداء کا چمن ہے اور یہ علماء و فضلا کا گلستان ہے۔ اس کے بیٹوں میں میاں محمد بخشؒ، علامہ محمد اقبال اور آیت اللہ خمینی جیسوں کے نام ہیں، اس کے بادشاہوں میں بڈشاہ جیسے عادل بادشاہوں کی تاریخ کے اوراق ہیں، اس کے شہیدوں میں مقبول بٹ جیسوں کا خون ہے، اس کے غازیوں میں بابائے پونچھ کرنل خان محمد خان جیسوں کا کردار ہے، اس کے سیاستدانوں میں سردار عبدالقیوم خان جیسوں کی مثالیں ہیں، اس کے صدور میں کے ایچ خورشید جیسوں کے نام ہیں، اس کے سپوتوں میں پہلا نشانِ حیدر پانے والا نائیک سیف علی جنجوعہ ہے، اس کے بہادروں میں کیپٹن اظہار حیدر شہید اور آپریشن ردالفساد کے پہلے شہید راجہ خاور شہاب شہید کے نام سرفہرست ہیں۔۔۔ جی ہاں یہ کشمیر ہے! اس کے لوگ عظیم ورثے کے مالک ہیں، اس کے عوام تاریخ گر ہیں، اس کے بوڑھے، تاریخ ساز ہیں، اس کے تعلیمی اداروں سے نکلے ہوئے احباب، علم و دانش میں اپنی مثال آپ ہیں۔۔۔۔ تحریک انصاف کے ترجمان فیاض الحسن چوہان، گذشتہ دنوں وزیراعظم آزاد کشمیر کی توہین کرتے ہوئے کشمیر کو پاکستان سے جدا کرنے کی مذموم کوشش کی ہے، ان کی ویڈیو دیکھنے والے فوراً یہ بھانپ جاتے ہیں کہ انہوں نے کھلم کھلا کشمیریوں کو پاکستانیوں سے متنفر کرنے کی چال چلی ہے، انہوں نے ڈنکے کی چوٹ پر ایک ملت کے وزیراعظم، ایک قوم کے قائد ایوان اور ایک ملک کے سربراہ کی توہین کی ہے، تاہم ہم جانتے ہیں کہ مہذب لوگ کسی کی توہین نہیں کرتے۔ مسٹر چوہان نے کشمیریوں کی جو توہین اور اہانت کی ہے، اس میں کشمیریوں کے بھی مندرجہ ذیل چند اہم نکات ہیں جو کشمیریوں کو سمجھنے چاہیے۔ 1۔ کشمیر میں مقامی سیاسی پارٹیوں کو مضبوط کیا جانا چاہیے تاکہ بدتمیز، انسان کش اور اخلاق باختہ سیاسی پارٹیاں اپنی شاخیں کشمیر میں کھول کر وہاں کے سیاسی کلچر کو داغدار نہ کریں ۔ یہ کشمیریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مہذب سیاسی کلچر کے فروغ کے لئے صرف اور صرف مقامی پارٹیوں کا ساتھ دیں۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ کشمیری پاکستانی سیاست دانوں کے تقسیم کرو اور حکومت کرو کے فارمولے سے بچ جائیں گے ، اسی طرح پاکستانی پارٹیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی نفرت اور دوریاں بھی ختم ہو جائیں گی۔ یہ فارمولہ گلگت اور بلتستان کے لئے بھی قابل عمل ہے۔ 2۔ کشمیریوں کو ہر سطح پر اس مسئلے پر ردعمل دکھا کر اور مسٹر چوہان کی مذمت کرکے پاکستان سے اپنی محبت کا عملاً ثبوت دینا چاہیے۔تاکہ ہندوستان اور مسٹر چوہان بے نقاب ہو سکیں۔ 3۔ تمام کشمیریوں کو مسٹر چوہان کو یہ بات سمجھانی چاہیے کہ کسی ملک کے صدر یا وزیراعظم کی غلطی کا ملبہ پوری قوم پر نہیں ڈالا جاتا، مثلاً ابھی وزیراعظم پاکستان جناب نواز شریف کو ناہل قرار دیا گیا ہے تو کیا اس نااہلی کو بہانہ بنا کر پوری پاکستانی ملت کو نااہل کہنا یا توہین کرنا کوئی عاقلانہ کام ہے۔ 4۔ مسٹر چوہان کو یہ احساس دلانا اپنی جگہ ضروری ہے کہ ایک ملک کے سربراہ کے بارے میں توہین آمیز بیان دینے سے پہلے انہیں اپنے گریبان اور اپنے پاجامے کی طرف دیکھنا چاہیے، تاہم دوسری طرف میڈیا کے وہ لوگ بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں، جنہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیان کو منفی انداز میں اچھالا ہے اور ان کی طرف سے تردید کے باوجود اس مسئلے کو زیر بحث لایا ہے۔ لہذا کشمیریوں کو چاہیے کہ ایسے میڈیا ورکرز اور چینلز کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کریں۔ اسی طرح دنیا میں جہاں جہاں بھی کشمیر کمیونٹی کے لوگ ہیں، انہیں بھی چاہیے کہ اس واقعے کے بعد پہلے سے بڑھ کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کریں، تاکہ دشمن ہمارے اتحاد و اتفاق کو دیکھ کر مایوس ہوجائے۔ یاد رکھئے! ہمارا ملک پہلے ہی مختلف دشمنوں اور سازشی عناصر کی زد پر ہے، اس سے پہلے بھی ہم بنگالی اور پنجابی کی نفرت کا ذائقہ چکھ چکے ہیں۔ ہم کسی بھی طور پر اس طرح کی مزید تقسیم اور نفرت کے متحمل نہیں ہیں۔ بحیثیت پاکستانی ہم مسٹر چوہان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں اور تحریک انصاف کی سپریم قیادت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی مسٹر چوہان کے خلاف تنظیمی ضوابط کے مطابق کارروائی کرے۔جس طرح مشال خان کے قتل میں عارف کونسلر کے ملوث ہونے کے باوجود اس کے خلاف تنظیمی سطح پر تحریک انصاف نے کوئی کارروائی نہیں کی تھی اسی طرح فیاض الحسن چوہان کے بارے میں بھی تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کسی قسم کی کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی۔ اگر اس ملک میں کوئی عدالت ہے تو اسے چاہیے کہ اس توہین پر از خود نوٹس لے، اگر اس ملک کی سلامتی کی ضامن کوئی ایجنسی ہے تو اسے چاہیے کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے درمیان نفرت پھیلانے کے جرم میں مسٹر چوہان سے باز پرس کرے اور اگر اس ملک کی محافظ کوئی فوج ہے تو اسے چاہیے کہ مسٹر چوہان کو لگام دے۔ فوری طور پر لگام کی ضرورت اس لئے ہے چونکہ پاکستان اور کشمیر کے عوام کے درمیان نفرت اور تعصب کے بیج بونے والے غدار تو ہوسکتے ہیں وفادار نہیں۔ آخر میں یہ عرض کرتا چلوں کہ عارف کونسلر سے لے کر فیاض الحسن چوہان تک پی ٹی آئی نے ایک ایسی تنظیمی تاریخ رقم کی ہے کہ جس کا جواب اسے تنظیمی تاریخ کے ہر موڑ پر دینا پڑے گا۔ مہذب دنیا پی ٹی آئی کے دامن پر لگے ان دھبوں پر ہمیشہ انگلیاں اٹھاتی رہے گی۔ عارف کونسلر نے ایک شخص کو بے دردی سے قتل کیا تھا اور فیاض الحسن چوہان نے ایک پوری ملت کی عزت کو تار تار کیا ہے۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
افکار و نظریات: عارف کونسلر سے فیاض الحسن چوہان تک
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں