اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات فوج اور فصلی بٹیرے وفاداری دکھانا بھی ایک ہنر ہے۔ بالکل ایسے ہی جیسے وفاداری بدلنا ہنر ہے۔ سیانے لوگ موسم کے مطابق وفاداریاں دکھاتے اور بدلتے رہتے ہیں۔ ہمارے ہاں سیاسی رہنما ہوں یا بعض بزرگ علمائے کرام وہ بھی کافی موسم شناس واقع ہوئے ہیں۔ آج کل پاکستان میں فوج کے گُن گانے کا موسم ہے۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو

محمد بشیر دولتی
بات فوج کی چل پڑی ہے تو یاد رکھئے کہ پاکستان کی بقا کی ضامن اس کی مضبوط فوج ہی ہے۔ ہمارے ملک میں وحدت کی کوئی علامت اگر ہے تو وہ یا تو قائد اعظم کی ذات ہے اور یا پھر پاک فوج ہے۔ عالمی ادارہ گلوبل دانش پاور کے مطابق پاکستانی فوج دنیا کی ساتویں سب سے بڑی طاقتور فوج ہے۔ اب اتنی بڑی طاقتور فوج کو بھی بعض لوگ آج کل بیوقوف بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ موسمی سیاست دان اور علماء واقعتاً فوج سے مخلص اور وفادار ہیں؟ اگر آپ ان موسمی حضرات کی ماضی کی تقاریر و تحاریر اٹھا کر دیکھیں تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ یہ تو پاک فوج کے بدترین مخالف ہیں۔ان افراد میں فوج سے وفاداری کی موج اچانک ایسے موجزن ہوئی ہے کہ کہیں رکنے کا نام ہی نہیں لیتی۔ یہاں ہم یہ بھی عرض کرتے چلیں کہ وفاداری وہ ہے جو ذاتی فوائد،شخصی مقاصد، بدلتےحالات اور کسی ڈکٹیشن کے سبب نہ ہو۔
وفاداری وہ ہے جو اصولوں کی پاسداری کے لئے ہو جس میں دھوکہ اور فریب نہ ہو۔ مجھے یاد ہے کہ یہ آج کل مسلسل میڈیا اور منبرو محراب سے فوج کے گُن گانے والے ہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ماضی میں عوام کے اندر فوج مخالف جذبات بھرے ہیں ۔ انہیں کسی ایک فوجی جنرل کی بجائے پوری پاک فوج سے الرجی اور دشمنی تھی ۔آپ کو پی پی کے آخری دور میں میمو کیس یاد ہوگا ۔ یہ کیس کسی ایک جنرل کے خلاف نہیں تھا۔ دوہزار آٹھ سے دوہزار گیارہ تک امریکہ میں سفیر رہنے والے ،جنگ اخبار کا معروف کالم نگار حسین حقانی اس کیس کا مرکزی کردار تھا۔ حسین حقانی پر صدر آصف علی زرداری کا پیغام خفیہ طریقے سے امریکہ پہنچانے کا الزام تھا۔ پیغام میں امریکی ایڈمرل ملن سے پاک آرمی اور قومی سکیورٹی اداروں کو نکیل ڈالنے اور ان کے خلاف نئی اصلاحات کی خواہش اور ضرورت کی درخواست کی گئی تھی۔اس عمل کو نوازشریف نے ملک سے غداری قرار دے کر کیس دائر کیا تھا۔ اس الزام کے بعد حسین حقانی کو نہ فقط امریکہ میں سفیر کے عہدے سے ہٹا یا گیا بلکہ پھر وہ امریکہ کا ہی ہوکر رہ گیا۔
محترم نوازشریف پر تو حاضر سروس آرمی چیف اور اس کے جہاز کو تباہ کرنے کی سازش کا الزام تھا۔ صرف یہی نہیں بلکہ جنرل مشرف اور پاک فوج کی انڈیا کے خلاف کامیاب کارگل جنگ کو امریکی یاترا کے بعد پسپائی میں بدلنے کا الزام بھی ہے۔ کارگل جنگ میں ہمارے اتنے فوجی شہید نہیں ہوئے جتنے نوازشریف کے امریکی یاترا کے سبب واپسی پر ہوئے۔
چھبیس نومبر دوہزار آٹھ میں ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات بھی پاکستانی عدالت سے کروائی گئی۔ عدالت نے اس حملے میں مبینہ طور پر ملوث ساجد میر کو مالی تعاون کے الزام میں پندرہ سال قید کی سزا سنائی۔
جب تیرہ جنوری دوہزار سولہ کو بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ کا واقعہ پیش آیا تو نوازشریف نے تحقیقات کے لئے پاکستان میں پولیس اور قومی اداروں کے سینئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنائی ۔بعد میں نوازشریف نے پاکستان کے ملوث ہونے کا بیان دیا تھا۔
ڈان لیکس کیس بھی ہم سے مخفی نہیں، جس میں عسکری اور سیاسی اداروں کے راز لیک کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید صاحب اور وزیر اعظم نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو برطرف ہونا پڑا۔
آج کل میں لوگوں کی فوج سے وفاداری چیک کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر محفوظ مختلف کلپس دیکھ رہا ہوں۔
ایک وڈیو میں محترم آصف علی زرداری صاحب فوج کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کررہے تھے۔فوجی جنرلوں کو وقتی اور خود و دیگر سیاست دانوں کو سدا بہار قرار دے رہے تھے۔جناب مولانا فضل الرحمن صاحب فوجی جنرلوں کو اسرائیل کے ایجنٹ قرار دیتے ہوئے دھمکیاں دے رہے تھے۔
سب سے زیادہ فوج کے خلاف نون لیگی رہنما بول رہے تھے۔نون لیگی رہنما حاضر سروس جنرلوں کے علاؤہ پوری فوج اور فوجی بجٹ کے خلاف زبان درازی کررہے تھے۔محترم نواز شریف صاحب واجپائی کی حمایت اور پاک فوج کے خلاف بول رہے تھے۔
ایک وڈیو میں نوازشریف صاحب جنرل قمرجاوید باجوہ،جنرل فیض حمید،اور جنرل عرفان ملک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے۔مریم نواز اپنے مقدمات اور سزاؤں کو چند جنرلوں کی سازش اور عدلیہ سمیت پانچ کے ٹولے کے خلاف تقریر کررہی تھی۔ یہ جو دھشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے اور وردی والے بےغیرت کے نعرے لگوا کر مسکراتی جارہی تھی۔
پرویز رشید تو کہہ رہے تھے کہ اس پاکستان کو فوج نے تباہ کردیا،پاکستان کو لہو لہان کردیا پاکستان کو تباہ اور خراب کریں فوج کے جنرل اور ٹھیک کریں نوازشریف۔خواجہ سعد رفیق صاحب ڈیفنس بجٹ پر نقد کرتے ہوئے فوج کو پراپرٹی ڈیلر بننے سے منع کر رہے تھے۔
خواجہ آصف صاحب تو اڑتالیس سے لے کر کارگل تک تمام جنگوں میں پاک فوج کو شکست خوردہ ثابت کرنے کے ساتھ اربوں ڈالر دفاع کے نام پر پیٹ کاٹ کر دینے کا ذکر کررہے تھے۔
سردار ایاز صادق تو حاضر سروس جنرل کو بھارت کے خوف سے پسینے سے شرابور ہونے اور پیر کانپنے کا دعوای کر رہے تھے۔میں نے کئی وڈیوز عمران خان کی بھی دیکھیں ۔ عمران خان حمایت یا مخالفت سے ہٹ کر میں نے خان کو کئی کلپس میں یہ کہتے پایا ہے کہ جس میں وہ مختلف مراحل میں یہی کہہ رہے تھے کہ ملک بھی میرا ہے فوج بھی میری ہے۔
اگر پاک فوج مضبوط نہ ہوتی تو دشمن پاکستان کے تین ٹکڑے کرتے وغیرہ مگر۔۔۔ مگر نو مئی ۲۰۲۳ کے احتجاجات کو اس طرح پیش کیا گیا او ربعض نادان لوگوں کو سازشی عناصر نے ایسے استعمال کیا کہ جس سے یہ تاثر دیا جا سکے کہ عمران خان تو فوج کا دشمن ہے۔خیر یہ تو تاریخ بتائے گی کہ نو مئی کے دلخراش سانحے کے پیچھے کون تھا!۔
جب میں گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والے سیاستدانوں اور مذہبی رہنماؤں کی فوج دشمن وڈیوز دیکھتا ہوں اور پھر ان کے موجودہ وفاداری کے بیانات اور ان کے کارکنوں اور شاگردوں کو فوج کا ٹھیکیدار بنے ہوئے دیکھتا ہوں تو بے ساختہ عمران خان کو سلام کرتا ہوں ۔
عمران خان آج بھی اِن بدنامِ زمانہ اور موسمی لوگوں سے زیادہ فوج کا وفادار اور حامی ہے۔مرحوم جنرل مشرف ،جنرل راحیل شریف اور جنرل فیض کے خلاف محترم نواز شریف کے مختلف کلپس اب بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔میں نے دیکھا کہ جس وقت پاکستانی افواج کو کنٹرول کرنے کی درخواست امریکہ سے کی جارہی تھی ،نوازشریف کھل کر پاک فوج اور حاضر سروس جنرل کے خلاف اوقات دکھانے، اورگریباں پکڑنے کی باتیں کی کررہےتھے، ہماری فوج کو شکست خوردہ اور اس کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی باتیں ہورہی تھیں ۔
یہ فصلی بٹیرے اب فوج کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے درپے ہیں۔ پاک فوج سے اگر کوئی مخلص ہے تو وہ اس ملک کے عوام ہیں ۔ ملک کی حفاظت فقط مضبوط فوج سے نہیں ہوتی اگر ایسا ہوتا تو عراق و لیبیا بھی محفوظ ہوتے۔ ملک کی حفاظت ایٹم بم سے بھی نہیں ہوتی اگر ایسا ہوتا تو روس کے کئی ٹکڑے نہ ہوتے۔ ملک کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ فوج بھی مضبوط ہو اور اسے عوامی حمایت بھی حاصل ہو۔
ہم سب نے دیکھا کہ شام میں مضبوط فوج اور عوامی حمایت کے سبب استعمار👈کی لاکھ کوشش کے باوجود شام کے ٹکڑے نہ کئے جاسکے۔ خدا ہماری فوج اور عوام کے درمیان اعتماد کو باقی رکھے۔ جو طاقتیں ہماری فوج اور عوام میں جدائی ڈالنا چاہتی ہیں انہیں ناکام و نامراد کرے۔خدا وند عالم پاک فوج کو اندرونی و بیرونی دشمنوں اور فصلی بٹیروں سے محفوظ رکھے اور ملک خدا داد پاکستان ہمیشہ سلامت رہے۔آمین۔
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں