اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات ہماری کشتی نہیں ڈوبی ہمارا بیڑہ غرق ہے تحریر: نذر حافی بنڈلی گاوں کا دوسرا نام وادی بناہ بھی ہے۔ لائن آف کنٹرول پر یہ گاوں آزاد کشمیر میں واقع ہے۔ اس کی آبادی تقریباً دس ہزار اور اس کے دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کا علاقہ راجوری ہے۔ یونان کے پانیوں میں ڈوبنے والی کشتی اپنے ہمراہ اس گاوں کے بھی تقریباً پچاس افراد کو لے ڈوبی۔ یہاں کوئی گھر ایسا نہیں، جس سے کوئی نہ کوئی امریکہ، یورپ یا خلیجی ریاستوں میں نہ ہو۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی غیر قانونی کام حکومتی اہلکاروں کی ملی بھگت کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ لوگ غمزدہ بھی ہیں اور غصّے میں بھی۔ باہر سے آئی ہوئی دولت کی ریل پیل یہاں کے گھروں کے طرزِ تعمیر سے جھلک رہی ہے۔ پورے گاوں میں شاید چند ایک گھر ہی کچے رہ گئے ہوں۔ ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل سوگوار ہے۔ ماتم اور سوگ کی فضا سراسر چھائی ہوئی ہے۔ کوئی بھی ایسا شخص نہیں، جو اسمگلروں اور حکومت سے نالاں نہ ہو۔ جن کے عزیز اس حادثے کے شکار ہوئے، وہ یا گاوں کے دوسرے لوگ، سب کے سب حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ لوگ بیک زبان یہ کہہ رہے ہیں کہ اسگلر ہمارے عزیزوں کو بہکا کر لے گئے۔ خیر لوگوں کی زبان بندی تو نہیں کی جاسکتی، لوگ تو لوگ ہیں، کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، البتہ ہم نے سُنا ہے کہ زُبانِ خلق کو نقّارہ خدا سمجھو۔ ویسے جب یہاں کسی کو خدا کا ڈر نہیں تو مخلوقِ خدا سے کیسا ڈر! اگر ہمارے اندر خدا کا ڈر ہوتا تو یہ حادثہ ہمیں بدلنے کیلئے کافی تھا۔ اتنے بڑے حادثے کے باوجود ہمارے ہاں یعنی پاکستان و آزاد کشمیر میں کچھ نہیں بدلا۔ یقین جانئے سمگلر حضرات اور ان کے سرپرست اگلی بھرتیاں کرنے میں مگن ہیں۔ اگر دس پندرہ مقامی افراد کو اسمگلر کہہ کر پکڑ بھی لیا گیا ہے تو ایسے لوگ پہلے بھی کہیں چھپے ہوئے یا مخفی نہیں تھے۔ یہ ایک روٹین کی کارروائی ہے، جو ایسے ہر حادثے کے بعد کی جاتی ہے۔ اسمگلر حضرات بخوبی جانتے ہیں کہ جہاں چپراسی، قُلّی، صحافی، گوالا، پٹواری، وکیل، ڈاکٹر، مولوی، پروفیسر، پولیس مین، دکاندار، سیاستدان، کارخانے والا، ریڑھی والا، ہوٹل والا۔۔۔ چھوٹا بڑا ہر کوئی دونوں ہاتھوں سے لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہے، وہاں انہوں نے کوئی انوکھا کام نہیں کیا۔ وہی کیا ہے، جو دوسرے بھی کر رہے ہیں۔ کشتی والی اس داستان نے مجھے کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ امید ہے کہ منصف مزاج افراد بھی اس زاویئے پر تحقیق کریں گے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ جو ڈوب مرے، وہ بھی مسلمان ہیں اور جو اسمگلر حضرات ہیں، وہ بھی مسلمان ہیں۔ یہ بھی ہم جانتے ہیں کہ آخری زمانے کے مسلمانوں کی بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے، سارے مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ جیسے ہاتھ کی ساری انگلیاں برابر ہوتی ہیں، اسی طرح اسمگلر بھی ہیں تو مسلمان۔ اس لحاظ سے تو ہمیں اسمگلروں کا بھی احترام کرنا چاہیئے۔ جہاں تک لوگوں کو لوٹنے والی بات ہے تو وہ تو سبھی لوٹتے ہیں۔ مثلاً ابھی عیدِ قربان میں چند دِن رہ گئے ہیں۔ چنانچہ ٹریفک پولیس سے لے کر ڈرائیور و کنڈیکٹر و درزی، مویشی فروش، قصاب اور کریانہ و تھوک و پرچون فروش سمیت سب اپنی اپنی بساط کے مطابق لوگوں سے عیدی انیٹھ رہے ہیں۔ ہاں لوٹنے کے طریقے مختلف ہیں، لیکن لوٹ مار ایک جیسی ہے۔ کسی کو نہ خوفِ خدا ہے اور نہ قیامت کا ڈر۔ ایک ہی گھر میں جیسے مختلف پارٹیوں کے سیاستدان پائے جاتے ہیں، ویسے ہی ایک چھت کے نیچے مولوی و مسٹر کا بھی اپنا اپنا دھندہ جاری ہے۔ سب اپنی اپنی جگہ ڈنڈی مار رہے ہیں، سب غلط کر رہے ہیں اور اتفاق سے سب مسلمان بھی ہیں۔ کیا کسی کو بہکانے سے مسلمان ہونے کا شرف بھی کھو جاتا ہے۔؟ اسمگلر کوئی آسمان سے نہیں اترتے، وہ بھی اسی سماج اور اسی مٹی سے جنم لیتے ہیں۔ وہ بھی مسلمان ابنِ مسلمان ہیں، وہ بھی اسی سماج کے عزیز و اقارب ہیں۔۔۔ وہ بھی آخر الزمان کے مسلمانوں میں شامل ہیں۔ اگر کسی کو بہکانا ہمیں پسند نہیں تو پھر ہمارے درمیان یہ فراڈ، دھونس، جھوٹ اور بہکاوا کہاں سے آگیا۔؟ ہماری جو حالت ہے، یہ بتا رہی ہے کہ ہمارا مسئلہ ہے ہی بہکانے کا۔ ہم ایسے بہک چکے ہیں کہ اپنے نبی ؐ کے راستے سے بہت دور جاچکے ہیں۔ ایک تو اصل راستے سے بہک گئے اور پھر اتنے دور چلے گئے کہ علامہ اقبال ؒکے ہی الفاظ میں: مسٹر اور مولوی دونوں اپنی اپنی جگہ ڈنڈی ماریں گے۔ دونوں نبی ؐ کے بعد ہونے والے غلط کو غلط نہیں کہیں گے۔ جب ہماری تربیت ہی ایسی ہوئی ہے کہ ہم پہلے تو غلط کو غلط ہی نہیں کہتے اور اگر ٹھوس دلائل کے سامنے ہم بے بس ہو جائیں تو پھر بھی زیادہ سے زیادہ زبانی کلامی ہی غلط کو غلط کہتے ہیں۔ جب غلط کو غلط کہتے ہیں تو تب بھی غلط کو ترک نہیں کرتے۔ ہمارا غلط بھی ہمارے لئے مقدس ہے اور ہمیں غلط راہوں پر ڈالنے والے کا بھی ہمارے نزدیک تقدس ہے۔ غلط کو غلط کہنے کے باوجود اُسے اپنے سینے سے لگائے رکھنا، یہ ہماری نسل در نسل تربیت ہے۔ یونان کے پانیوں میں جو کشتی ڈوبی اُس کا دُکھ اپنی جگہ، لیکن اِن ڈوبنے والوں کے وہ لواحقین جو اس وقت واویلا کر رہے ہیں، جو یہ کہہ رہے ہیں کہ ایف آئے والے پیسے لے کر لوگوں کو جانے دیتے ہیں، جن کا دعویٰ ہے کہ اسمگلر حضرات اور سرکار کی ملی بھگت سے یہ سب ہوتا ہے، جن کا الزام ہے کہ ان کے عزیزوں کو ورغلا اور بہکا کر لے جایا گیا۔۔۔ وغیرہ وغیرہ اگر آپ انہیں آج بھی یہ یقین دلا دیں کہ اب کی بار کشتی نہیں ڈوبے گی، آپ اُنہیں یہ ضمانت دے دیں کہ اس مرتبہ اسی راستے سے تمام لوگ بحفاظت یورپ پہنچ جائیں گے تو یہ لوگ پھر سے جانے کیلئے تیار ہو جائیں گے۔۔۔ شک نہ کیجئے اور یقین جانئے کہ حتماً جانے کیلئے تیار ہو جائیں گے، چونکہ ہم غلط کو غلط کہہ کر بھی ترک نہیں کرتے۔ بات ایک کشتی کی نہیں بلکہ بات ہماری صدیوں پر محیط تربیت کی ہے۔ بات ہر حال میں غلط کو چوم کر سینے سے لگا کر رکھنے کی ہے۔ صاف بات یہ ہے کہ ہماری کشتی نہیں بلکہ ہمارا بیڑہ ہی غرق ہے۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو

nazarhaffi@gmail.com
کچھ سمجھ نہیں آتی، لیکن یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ہم جس صادق اور امین نبیؐ پر ایمان لانے کے داعی ہیں، کیا اُس کی صداقت اور امانت کی ہلکی سی جھلک بھی ہمارے معاشرے میں دکھائی دیتی ہے؟ ہمیں ہٹ دھرمی کے بجائے یہ معلوم کرنا چاہیئے کہ نبی ؐ کے زمانے میں تو صحابہ کرام ؓ کا ایک دوسرے پر اعتماد قابلِ رشک تھا۔ ہم بھی تو اُسی نبی ؐ کے پیروکار ہیں۔ ہم اپنے نبی ؐ کے طرزِ زندگی سے اتنے دور کیسے ہوگئے کہ بقول اقبال:
وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود
یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود
یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہو افغان بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو بتاؤ تو مسلمان بھی ہو
اقبال ؒتو مسلمان سے پوچھتے ہیں کہ "تم سبھی کچھ ہو، بتاؤ تو مسلمان بھی ہو؟"
اب یہ مسلمان کس سے یہ سچائی پوچھے کہ میں اپنے نبی ؐسے دور کیوں ہوا؟ میرا راستہ کیسے گُم ہوا؟ مجھے کس نے بہکایا اور بھٹکایا؟ آپ یہی سوال اپنے ہاں کے روشن فکروں یا کٹر مذہبی لوگوں سے پوچھ کر دیکھ لیں کہ ہم نے اپنے نبیؐ سے اپنی راہیں کب اور کیسے جدا کیں؟ مجال ہے کہ کوئی آپ کو درست جواب دے۔
افکار و نظریات: ہماری کشتی نہیں ڈوبی
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں