بیانیہ:۔ آزاد کشمیر کا سیاسی کلچر بہت اچھا ہے، اس میں مزید اچھائی اور بہتری کی گنجائش موجود ہے

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم فاروق حیدر کو اپنے بیان پر وضاحت کے لیے آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سیکریٹریٹ کی جانب سے نوٹسز  جاری کرنے کا عمل آزاد کشمیر کے عوام اور سیاستدانوں کے بلند سیاسی شعور کی علامت ہے۔

گالی گلوچ، تہمتوں اور الزامات کے بجائے مودبانہ انداز میں حقائق بیان کرنا  مہذب قوموں کی نشانی ہے۔اس واقعے میں تمام سیاستدانوں خصوصا شیخ رشید اور عمران خان صاحب  کے   لئے بھی یہ پیغام موجود ہے کہ اپنے مخالفین کے ساتھ برتاو کرتے ہوئےاخلاقی اقدار کو فراموش نہ کریں۔

آزاد کشمیر کا سیاسی کلچر اس لحاظ سے بہت اچھا ہے اور مزید بہتری کی امید و گنجائش موجود ہے۔

نذر حافی


افکار و نظریات: بیانیہ