اسرائیل کا ظلم و بربریت انسانیت کے ماتھے پر ایک بڑا دھبہ ہے، مسلمان فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔ صدر ایم ڈبلیو ایم برطانیہ
مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کے مسئول حجت الاسلام مولانا ابرار حسینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ایک بار پھر پزید وقت نے کربلائے فلسطین میں مظلوموں پرخوراک اور پانی بند کرکے نیز ہسپتال میں ایک ہزار کے قریب زخمیوں اور ڈاکٹروں کے خون سے ہولی کھیل کر بربریت کی ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ یہ جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اس پر آج پورا عالم انسانیت سوگوار ہے ۔ ہم اس موقع پر زخمیوں ڈاکٹروں، خواتین اور بچوں پر ڈھائے جانے والے اس بھیانک ظلم کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی یہ قربانیان رائیگاں نہیں جائینگی بلکہ شہیدوں کا خون ایک نئی نوید و آفتابِ امامت امام ولی عصر کے جلد طلوع کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

مقبول ترین

فلسطین سے بڑا مسئلہ

JOIN US