اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات خواب اور استخارہ امام مہدی بننے کا عمل نذر حافی کچھ عرصہ پہلے ایران کے صوبہ مازندران میں ایک عالم دین کا قتل ہوا۔ سب یہ جان کر ششدر رہ گئے کہ قاتل تو احمد اسماعیل بصری کا پیروکار نکلا۔ بصری کے پیروکار انصارالمہدی کہلاتے ہیں۔ اُن کے پیشوا احمد اسماعیل کی ولادت 1968ء میں عراق کے صوبہ بصرہ میں ہوئی۔ احمد اسماعیل بصری کا دعویٰ ہے کہ وہ حضرت امام مہدی ؑ کے ظہور کی علامات میں سے ایک ہیں۔ وہ اپنے آپ کو سید الیمانی کہتے ہیں، اُن کے مطابق اُن کا ذکر قرآن مجید، انجیل اور تورات کے ساتھ مسلمانوں کی روایات میں موجود ہے۔ ان کا صرف یہی دعویٰ نہیں بلکہ انہوں نے اپنے آپ کو سب سے پہلے ایک معلّم قرآن، پھر ایک سیاسی عالمِ دین، پھر حضرت امام مہدیؑ کے سفیر اور وزیر کے طور پر اور پھر امام مہدی ؑکے پہلے وصی اور پھر اپنے آپ کو ہی امام مہدی کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے اپنے آپ کو امام مہدی منوانے کیلئے یہ مفروضہ پیش کیا ہے کہ امام مہدی کے بعد اُن کی آل سے ایک نہیں بلکہ بارہ مہدی ہونگے اور اُن میں سے پہلا امام مہدی میں خود ہوں۔ وہ کہتے ہیں کہ جب امام مہدی ظہور کریں گے تو میں ہی اُس وقت بھی ان کا وزیر اور مشیر خاص ہونگا۔ ظاہر ہے کہ پہلے روز کوئی بھی شخص اتنا بڑا دعویٰ نہیں کرتا۔ ابتدا میں کچھ ہلکے پھلکے عرفانی تجزیات، چھوٹے موٹے الہامات اور روحانی خوابوں سے بات شروع ہوتی ہے۔ پھر رفتہ رفتہ کاروان بنتا جاتا ہے۔ احمد اسماعیل بصری کو احمد الحسن بھی کہتے ہیں۔ ان کی سچائی کے دلائل اُن کے اپنے اصحاب کے خواب، استخارے اور مکاشفات ہیں۔ اُن کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ آپ احمد الحسن کے سید یمانی ہونے کے بارے میں استخارہ کریں، اگر جواب ہاں میں آئے تو مان لیں۔ یاد رہے کہ ہر جھوٹے نبی یا ہر امام مہدی ہونے کے جھوٹے دعویدار نے اپنی دعوت کا آغاز بطورِ مصلح کیا۔ ان کے مجموعی حالات بالکل ایسے ہی ہوتے ہیں، جیسے ایک شخص کسی علمی تخصص کے بغیر پہلے کچھ عرصہ علماء کی بزم میں بیٹھتا رہتا ہے، بعد ازاں وہ بغیر کسی دینی تخصص کے علمائے کرام پر تنقید شروع کر دیتا ہے اور آخرکار وہ اسی طرح تنقید کرتے کرتے مفکر اعظم اور مُصلح اعظم بن جاتا ہے۔ دور نہ جائیں اور اپنے ہاں کے لوگوں کی باتوں پر دھیان تو دیں! ہمارے ہاں جو ریڑھی لگاتا ہے، وہ ماہرِ اقتصاد، جو سکول کھولتا ہے، وہ ماہر تعلیم، جو جڑی بوٹیاں بیچتا ہے، وہ طبیبِ اعظم اور جو روزانہ اخبار پڑھتا اور سُنتا ہے، وہ اپنے زعم میں ایک مکمل سیاسی مفکر اور سیاستدان ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلسفہ پڑھے بغیر فلسفی، علمِ دین پڑھے بغیر علامہ و مولانا اور علمُ التعلیم حاصل کئے بغیر جتنے ماہرینِ تعلیم آپ کو ہمارے ہاں ملیں گے، اتنے دنیا میں کہیں اور نہیں پائے جاتے۔ ہمارے ہاں چونکہ غیر متخصص افراد کی بھرمار ہے، لہذا تمام جھوٹے مدعیانِ نبوّت و امامت کیلئے یہ سرزمین انتہائی زرخیز ہے۔ شنید ہے کہ احمد الحسن الیمانی کے مبلغین پاکستان میں بھی سرگرم ہیں۔ احمد الحسن یمانی چار واسطوں سے امام مہدیؑ کا بیٹا ہونے کا مدعی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ عراق میں بصرہ کے قریب جس گاؤں میں وہ پیدا ہوئے، وہ آج بھی آباد ہے اور اس گاوں میں اُن کا خاندان و قبیلہ بھی موجود ہے، وہ سب "احمد الحسن یمانی" کے سیّد ہونے کی نفی کرتے ہیں۔ اسی لئے جواب میں احمد الحسن یمانی بھی علمِ رجال کا انکار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے اپنے سیّد ہونے کا علم حضرت امام مہدیؑ کے ساتھ ملاقات ہونے سے پہلے نہیں تھا، مجھے خواب میں خود امام مہدی ؑ نے بتایا ہے کہ میں اُن کی نسل سے ہوں۔ اپنے دعوے کے مطابق انہوں نے حضرت نوح ؑ کو طوفان سے، حضرت ابراہیمؑ کو آگ سے اور حضرت یونسؑ کو مچھلی کے پیٹ سے نجات دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوہِ طور پر ہم نے حضرت موسیٰؑ سے گفتگو کی اور حجرالاسود ہم ہی ہیں۔ احمد الحسن نے 1992ء میں گریجویشن کی۔ گریجویشن کے بعد تقریباً دو سال نجف اشرف میں سید محمد صادق صدر شہید کے دینی مدرسے میں داخلہ لئے رکھا۔ اس دوران عراقی حکومت نے انہیں گرفتار کیا۔رہائی کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو ایک سیاسی عالم دین کی شکل میں پیش کیا۔ اس مرتبہ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک مُصلح ہیں اور حضرت امام مہدی ؑ نے انہیں دینی مدارس کی اصلاح کیلئے مبعوث کیا ہے۔ مدرسے کے کچھ نئے طلبا اور عوام میں سے کچھ حضرات اُن کے ہم خیال بن گئے۔ چنانچہ مدرسے سے اُنہیں نکال دیا گیا۔ انہوں نے سب سے پہلے تو مجتہدین کی نیابتِ عامہ کا انکار کیا۔ پھر خمس کے مروّجہ مصارف کے خلاف آواز اٹھائی اور آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی کھل کر مخالفت شروع کی۔ اسی دوران صدام کے خلاف بھی ایک بیانیہ نشر کیا۔ بیانئے کی اشاعت نے خود احمد الحسن اور ان کے ہمراہیوں کو خوفزدہ کر دیا۔ یہ لوگ صدام کے زوال تک پراگندہ اور زیرِزمین رہے۔ صدام کے زوال کے وقت انہوں نے دوبارہ اپنی زبانیں کھولیں اور مراجع کی طرف سے جہاد کا فتویٰ نہ دیئے جانے پر معترض ہوئے۔ صدام کے بعد عراق میں مراجع کی حمایت سے نئی حکومت تشکیل پائی تو احمد الحسن کے ہم فکر افراد نے بھی اپنی طاقت بڑھانی شروع کر دی۔ سال 2008ء میں بصره اور ناصریه کے مقام پر احمد الحسن کے گروہ کی عراقی افواج کے ساتھ سخت خونریز جھڑپ ہوئی۔ گرفتار ہونے والے افراد میں سے چالیس افراد کو عمر قید اور پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ گرفتار ہونے والوں کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے احمد الحسن کی حقانیّت کو خواب میں دیکھ کر موصوف پر ایمان لایا تھا۔ اس کے بعد احمد الحسن نے روپوشی اختیار کر لی یا مارے گئے، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس کے بعد یہ گروہ عراق میں پنپتا گیا اور 2018ء میں عراق میں ہونے والے فسادات میں بھی یہی گروہ صفِ اوّل کا کردار ادا کر رہا تھا۔ آج سے تقریباً بارہ، تیرہ سال پہلے یہ مکتب فکر ایران کے عرب نشین سرحدی علاقے خوزستان سے ہوتا ہوا مشهد، قم اور اصفهان تک پہنچ چکا ہے۔ مخفیانہ طور پر ان کے مبلغین اب ایران کے مختلف شہروں میں موجود ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ تاریخی منابع کے مطابق ماضی میں عبدالرحمن بن محمد بن اشعث پہلی ہجری میں، عبدالرحیم بن عبدالرحمان بن فرس نے چھٹی ہجری میں اور یزید بن ملهب اور عبدالرحمان بن منصور نے ہشام بن حکم الموید بالله کے دور میں سید الیمانی ہونے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ احمد الحسن کا کہنا ہے کہ مجھ سے پہلے یہ دعویٰ کسی نے نہیں کیا۔ آخر میں عرض ہے کہ ہمارے ہاں خواب دیکھنے والوں، مکاشفات اور استخارے کرنے والوں کو بہت جلد مرید مل جاتے ہیں، لہذا پاکستانی ہونے کے ناتے ہمیں زیادہ چوکنّا رہنے کی ضرورت ہے۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
نوٹ: محترم بشیر دولتی صاحب نے کچھ روز پہلے اس موضوع پر "چند مذہبی استعماری شخصیات" کے عنوان سے ایک انتہائی مفید کالم لکھا ہے، جسے یہاں کلک کرکے پڑھا جانا چاہیئے۔
افکار و نظریات: news, twitter, islamic, face
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں