کیا اسرائیل جوابی حملہ کرے گا؟
ادارتی نوٹ
وائس آف نیشن
V⭕N

ایران نے براہ راست اور غیرمعمولی اسرائیل پر حملہ کر کے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کا یہ گھمنڈ توڑ دیا ہے کہ اسرائیل پر ایران براہ راہ راست حملہ کبھی نہیں کرے گا۔
دوسری بات یہ بھی ہے کہ ایران نے چھپ کر یا مخفی انداز میں حملہ نہیں کیا بلکہ ساری دنیا کو بتا کر حملہ کیا ہے۔ اس طرح دلیری سے کیا جانے والا حملہ اپنے ہمراہ مکمل قانونی، عوامی، سفارتی، جمہوری اور سیاسی حمایت رکھتا ہے۔ اسرائیل جوابی حملہ کر کے اپنے آپ کو مزید تنہا نہیں کرنا چاہے گا۔
تیسری بات یہ کہ ایران نے اپنے اصلی اور بھاری ہتھیار تو استعمال ہی نہیں کئے لہذا اسرائیل یہ نہیں چاہے گا کہ ایران اپنی اصلی تلوار کو نیام سے باہر نکالے۔
اب بھی اگر یہ سوال آپ کے ذہن میں ہے کہ کیا اسرائیل جوابی حملہ ایران پر کرے گا؟
تو پھر یہ بھی جان لیجئے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جو بائیڈن نے اسرائیل پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے ساتھ فون پر بات چیت میں کہا کہ امریکہ ایران پر ممکنہ اسرائیلی جوابی حملے میں حصہ نہیں لے گا۔

جبکہ ایک اسرائیلی حکام نے نیو یارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کوئی بھی ردعمل اسرائیل کے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد دیا جائے گا۔
امریکی صدر کا بیان بھی یہ بتا رہا ہے کہ صرف اسرائیل ہی نہیں بلکہ امریکہ بھی اس وقت شدید خوفزدہ ہے۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہماری دانست کے مطابق فی الحال اسرائیل جوابی حملے کی غلطی نہیں کرے گا۔

14/4/2024

ہمیں جوائن کیجئے


افکار و نظریات: daily, weekly, news, monthly