یاد رہے کہ اہل سنت کی کتابوں میں حضرت امام حسین کی شہادت سے پہلے کی زندگانی کے بارے میں بہت زیادہ مواد موجود ہے ۔

یہاں پر محقیقین کے لئے چند نکات بطور خلاصہ پیش  کئے جا رہے ہیں۔

۱۔:رسول اللہ ص کی رحلت کے وقت آپ سات سال کے تھے

الف:امام علی کے دور خلافت میں امام حسین ع کار خلافت میں مدد کیا کرتے تھے خاص کر خلفیہ مسلمین امام علی کیخلاف ہونے والی تین جنگوں اور اس کے بعد بھی آپ ہمیشہ تمام امور مسلمین کے حل و فصل کرنے میں صف اول میں کھڑے نظر آتے ہیں

ب:اس دوران میں آپ کی جانب سے امت کیاخلاقی، فکری و نظر یاتی تربیت کے لئے متعدد احادیث اور دینی کی تشریح آپ نے فرمائی کہ جس میں قرآن مجید کی متعدد آیات کی تفسیر وغیرہ شامل ہے ،

امام حسین سے سینکڑوں احادیث اور روایات موجود ہیں جو مختلف دینی اخلاقی سماجی موضوعات کے بارے تعلیم دیتی ہیں ۔

ج:رسول اللہ کے گھرانے کی امت کے درمیان فضلیت اور اہمیت کی شناخت کے حوالے سے آپ نے متعدد اقدامات اٹھائے جو اس وقت کے حالات کے مطابق ضروری تھی ۔

د:بہت سے ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پورا کیا کرتے تھے جو اس وقت معاشی  مسائل کے شکار ہوتے  تھے

توجہ:یاد رہے کہ تیسرے خلیفہ حضرت عثمان کی وفات کے وقت امام حسین کی عمر صرف انیس سال تھی اور آپ کی خدمات میں سے یہ بھی ہے کہ خلیفہ سوم کی جان بچانے کے لئے پہریداروں میں آپ بھی شامل تھے۔

زریعہ معاش :

زیادہ کھتی باڑی اور کھجور وغیرہ کی تجارت کیا کرتے تھے جیسا کہ امام علی نے مسلسل پچیس سال کھتی باڑی کی اور تجارت کی ۔انتہائی سادہ زندگی کے سبب آپ کے اخراجات انتہائی کم ہوا کرتے تھے

یہی وجہ ہے کہ آپ اکثر بڑی بڑی رقوم یا اشیا ضروتمندوں کو دیا کرتے تھے

بھائی اور باپ کے ساتھ کارخلافت میں شریک تھے چنانچہ اپنے حق کے مطابق  بیت المال سے بھی حسب ضرورت استفادہ ممکن تھا۔

مزید تفصیلات کے لئے ملاحظہ فرمائیں:

مستدرک الصحیحین، ج 3

مسند احمد بن حنبل، ج 5

مجمع الزوائد، ج 9

البدایة و النهایة، ج 4

مقدمه ابن خلدون

شہید ابن شہید از علامہ صائم چشتی


افکار و نظریات: شہادت سے پہلے حضرت امام حسین ع کی زندگانی اور خدما