اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات مالک اشتر بات بات پر امریکہ اور اسرائیل کی ایسی تیسی کرنے کے شوقین اردو صحافت کے سرخیل حضرات میں سے ایک آدھ کو چھوڑ کر کسی کو یہ معاملہ لائق توجہ نہیں لگتا کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کی اتحادی افواج کی بمباری کئی برسوں سے مسلسل جاری ہے۔ ان برسوں میں روزانہ سعودی اتحاد کے جنگی طیارے یمن کے کسی نہ کسی گاؤں یا شہر پر بمباری کرتے رہے۔ اس بمباری کا نشانہ بننے والوں میں جنازے میں شریک افراد بھی تھے اور شادی میں آئے باراتی بھی، دوا کے لئے امدادی کیمپ کی طرف رواں بیمار بوڑھے بھی تھے اور غذا کی کمی کے شکار بچے بھی، جنگ میں بیوہ ہو چکی عورتیں بھی تھیں اور بارود کی برسات میں ایڑیاں رگڑ رہے مرد بھی۔ سب پر بمباری ہو رہی ہے اور سب اپنی زندگی سے مایوس ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق دو برس میں دس ہزار سے زیادہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور ان میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ خادم الحرمین الشریفین کی قیادت والے اتحاد نے طے کر لیا ہے کہ بھلے پورا یمن ختم ہو جائے لیکن منصور ہادی کی حکومت بحال کرا کر ہی دم لیں گے۔ اب ذرا کچھ سادہ سوالوں کا جائزہ لے لیتے ہیں۔ پہلا سوال تو یہی کہ آخر سعودی اتحاد کس بات کے لئے اتنی جان کھپا رہا ہے؟ سعودی عرب کا خیال ہے کہ حوثیوں کے ذریعہ منصور ہادی کو اقتدار سے الگ کرکے خود حکومت پر قبضہ کرنا لینا غلط ہے اور حوثی غاصب ہیں۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ بمباری کرکے پہلے حوثیوں کی کمر توڑے گا اور پھر پورے ملک کا اقتدار واپس منصور ہادی کو سونپ کر ہی دم لے گا۔ اب یہاں بحث یہ نہیں ہے کہ اگر حوثی جن کی تنظیم کا نام تحریک انصار اللہ ہے وہ غاصبوں، شر پسندوں اور فسادیوں کا ٹولہ ہے تو اس کی حمایت میں ہونے والی ریلیوں میں پچاس پچاس لاکھ لوگوں کی بھیڑ کہاں سے آ جاتی ہے۔ ہم اس پر بھی بات نہیں کریں گے کہ اگر حوثی غاصب ہیں تو ان کے خلاف ان کے زیر کنٹرول علاقوں میں کوئی عوامی بغاوت یا شورش کیوں نہیں ہے؟ ہم بس یہ جاننا چاہیں گے کہ سعودی عرب کو اس بات کا حق کس نے دیا کہ وہ کسی ملک کے داخلی معاملے میں دخیل ہو اور دو برس تک ایسی بمباری کرتا رہے جس میں دس ہزار بے گناہ شہری مارے جائیں اور چالیس ہزار سے زیادہ آپاہج یا زخمی ہو جائیں؟ سعودی عرب اور اس کے وکیلوں کا استدلال اس بات پر ہے کہ چونکہ حوثیوں کو ایرانی حمایت حاصل ہے اس لئے سعودی عرب کے ذریعہ منصور ہادی کی حمایت میں بمباری میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔ یہ دلیل دینے والے اصحاب اس بات کو بھول جاتے ہیں حوثیوں کے لئے ایرانی مدد صرف نظریاتی ہے۔ یمن میں نہ تو ایرانی فوج اور نہ ہی ایرانی فضائیہ کسی قسم کی کارروائیاں کر رہی ہے اور نہ ہی کسی حوثی مخالف ٹھکانے پر ایران کے کسی حملے کی کوئی خبر آئی ہے۔ ایران کے ذریعہ حوثیوں کو کسی قسم کے ہتھیار دینے کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ دراصل یمن کی سرحدیں دو طرف سے سمندر اور ایک طرف عمان سے ملی ہوئی ہیں جبکہ زیادہ تر زمینی سرحد سعودی عرب سے لگتی ہے۔ اب اگر یمن کی سرحد شام، لبنان، عراق یا خود ایران سے متصل ہوتی تو کہا جا سکتا تھا کہ ایران چپکے چپکے حوثیوں کو کمک بھیج رہا ہے لیکن ایسا بھی کچھ نہیں ہے ایسے میں ایرانی مدد صرف زبانی ہے نہ کہ عسکری۔ اچھا ذرا دیر کو مان لیجئے کہ ایران کسی نہ کسی طرح حوثیوں کی مدد کر رہا ہے اور منصور ہادی کی مدد سعودی عرب کے ذریعہ ہو رہی ہے۔ تو ایسے میں یہ کون فیصلہ کرے گا کہ کس کی مدد مداخلت ہے اور کس کی مدد، مدد ہے۔ سعودی عرب کی بمباری کو جائز بتانے والے کہتے ہیں کہ سوال حق کا ہے۔ چونکہ منصور ہادی یمن کے صدر ہیں اور ان کے خلاف حوثی بغاوت کر رہے ہیں اس لئے چاہے جتنی جانيں جائیں اقتدار تو منصور ہادی کا ہی بحال ہوکر رہے گا۔ یہ وہی طبقہ ہے جو بار بار کہتا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کو اقتدار سے نہیں چمٹے رہنا چاہئے اور قتل و غارتگری ختم کرانے کی خاطر اقتدار کی قربانی دے دینی چاہئے۔ اب بات یہ ہے کہ سعودی عرب ہمارے کہنے سے بمباری تو روکنے والا ہے نہیں، اس لئے اس سے کچھ کہنا سننا بے کار ہے۔ ہم تو ان جری اردو اخباریوں سے پوچھنا چاہیں گے جنہوں نے ایوان باطل کو ہلا دینے کا چسکہ پال رکھا ہے۔ یہ وہ بزرگ تجزیہ نگار اور صحافی ہیں جن کا ہر دوسرا تیسرا کالم اسلام مخالف طاقتوں کو کوسنے میں صرف ہوتا ہے۔ ان حضرات کا کہنا ہے کہ ان کے سینے میں بہت حساس دل ہے جو افغانستان، فلسطین، عراق اور شام کے لوگوں کی چیخوں سے ہل جاتا ہے۔ ان صحافیوں کا دل اتنا نازک ہے کہ شامی باغیوں تک کے خلاف کوئی کارروائی انہیں رلا ڈالتی ہے لیکن ان حضرات نے یمن کی طرف سے ایسی آنکھیں پھیر لی ہیں جیسے وہاں کچھ ہو ہی نہ رہا ہو۔ اب سوال یہ ہے کہ یمن کو کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے؟ کیا اس لئے کہ وہاں بمباری امریکہ نہیں، سعودی عرب کر رہا ہے؟۔ ذرا دیر کو تصور کیجئے کہ اگر کسی عرب ملک پر ایران مسلسل کچھ برس اسی طرح بمباری کرتا اور ہزاروں افراد مارے جاتے تو کیا پھر بھی ہماری صحافی برادری اسی طرح خاموش رہتی۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
افکار و نظریات: کم از کم صحافی برادری تو انصاف کرے
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں