نذر حافی

ماسٹر جی چھڑی  گھماتے رہتے تھے، والدین کہتے تھے کہ ہمارے بچے کو خوب ماریں تاکہ انسان بن جائے،  بعد میں ، میں بھی ٹیچر بنا،ایک دوسرے ملک میں،  پرایا دیس ، پرائی زبان ،پرائے لوگ، لیکن عجیب بات یہ ہے کہ یہاں والدین بچے کو مارنے نہیں دیتے ۔ ادھرذرا سی چھڑی دکھائی  اور ادھر اگلے روز یہ شکایت آئی کہ مارا کیوں ہے کیا یہ انسان نہیں ہے۔

بہت فرق ہے تہذیبوں میں، کہیں پر  کہتے ہیں کہ مارو تاکہ انسان بنے اور کہیں کہتے ہیں کہ مارا کیوں کیا یہ انسان نہیں۔

 


افکار و نظریات: تہذیبوں میں فرق