نذر حافی

ہر روز درخت کٹتے ہیں، جانور شکار ہوتے ہیں، مچھلیاں پکڑی جاتی ہیں، پرندے مارے جاتے ہیں لیکن کہیں پر درخت احتجاج نہیں کرتے، جانور ایف آئی آر درج نہیں کراتے، مچھلیاں جلوس نہیں نکالتیں اور پرندے نعرے نہیں لگاتے۔

ظلم کے خلاف احتجاج کرنا صرف انسانوں کا کام ہے، اگر کوئی ظلم کے خلاف احتجاج کرتا ہے، قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کراتا ہے،ظالم کے خلاف جلوس اور ریلیاں نکالتا ہے تو وہ کسی پر احسان  نہیں کرتا بلکہ اپنے انسان ہونے کا ثبوت دیتا ہے۔انسان یعنی ظلم کے خلاف احتجاج ۔

 

 


افکار و نظریات: احتجاج مگر کیوں