نذر حافی

ہم لوگ بہت مصروف ہیں، ہمارے  پاس صرف مرحوم  کےسوئم اور چہلم کے موقع پر فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی  کا وقت ہوتا ہے۔  ایسے بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض گھروں میں مریض  یا بوڑھا آدمی ایڑیاں رگڑ تا ہے  اورسگی اولاد و بھائی بھتیجے بھی  اسےبوجھ محسوس کرتے ہیں۔بعض کہتے ہیں کہ اسے چیخنے کی عادت ہے۔

جتنا  خرچہ ہم اپنی بے وفائی کو چھپانے کے لئے مرحوم کی قبر اور نیازوں  پر کرتے ہیں،  اتنا خرچہ اگر ہم مریضوں اور بوڑھوں کی دیکھ بھال پر کریں تو  ہر طرف خوشیاں پھیل جائیں۔


افکار و نظریات: ایصالِ ثواب