نذر حافی

حق پرستی ، عظیم لوگوں کا شیوہ ہے،  عظیم لوگ ، ذات پات، رنگ و نسل ، زبان و خاندان سے بالاتر ہوکر حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہیں۔انسانی زندگی میں حق ، ایک سورج کی مانند ہے، حق محوری سے انسان کے افکار، زندگی، معاملات اور تعلقات میں روشنی گردش کرتی ہے۔

حق محوری انسان کو عظیم انسان بناتی ہے۔ اگر کوئی حق سے منہ پھیر لے،  تو گویا اس نے سورج سے منہ پھیر لیا اور جو سورج سے منہ پھیر کر بیٹھ جائے،  اس کی زندگی میں پھر کبھی اجالا نہیں ہوتا۔


افکار و نظریات: اندھیرا, اجالا