نذر حافی

ہندو ویسے ہی بدنام ہیں،  وہ  گائے کو مقدس سمجھتے ہیں اور ہم بغیر سوچے سمجھے ہر چیز کو مقدس گائے بنا دیتے ہیں، میری قوم ، میرا قبیلہ ، میرا خاندان، میرا فرقہ، میری برادری ، میرا خطیب۔۔۔میری تنطیم ، میری پارٹی، میرا ٹرسٹ۔۔۔

مسٹر نہرو چونکہ میرے ہم مذہب نہیں  لہذا وہ جو بھی کریں غلط ہے اور یزید چونکہ اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے اس لئے اگر وہ نواسہ رسول ﷺ کو بھی شہید کر دے تو وہ ٹھیک ہے۔

یہاں تک کہ اگر میرے دوست کا باپ شراب پئیے تو وہ لعنتی ہے،  اسے کوڑے لگنے چاہیے، سزا ملنی چاہیے لیکن اگر میرا باپ شراب پئیے تو وہ تو میرا باپ ہے اور میرے لئے مقدس ہے، اس کے لئے نہ لعنت ہے  اور نہ سزا ہے۔

گزشتہ دنوں ایک مذہبی اجتماع میں ایک صاحب  فرقہ وارانہ گفتگو کر رہے تھے اور  واعتصموا بحبل اللہ جیسے قرآنی حکم کی کھلی خلاف ورزی کر رہے تھے ، اسی طرح اسلام کے متعدد مسلمہ عقائد پر حملہ آور تھے ، میں نے ایک صاحب سے پوچھا کہ یہ منبر پر  کیا ہو رہا ہے !؟ وہ بولے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے ، منبری حضرات تو ہمارے مقدسات میں سے ہیں۔


افکار و نظریات: مقدس گائے