شعور

نذر حافی

معاشرے میں سب لوگ برابر نہیں ہوتے، اچھے اور برے، ظالم و مظلوم ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ایک ہی چھت کے نیچے رہنے والے دو میاں بیوی   اور ایک ہی باپ کے خون سے پیدا ہونے والے دو بھائی ایک جیسے نہیں ہوتے۔ہر زمانے میں لوگوں کے درمیان یہ فرق رہا ہے۔سب لوگوں کو ایک جیسا اور برابر کہنا  عقل و شعور کے خلاف ہے۔

سب لوگوں کو اچھا کہنے سے برے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور یہ اچھے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے اور سب لوگوں کو برا کہنے سے اچھے لوگوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے  اور بُرے لوگوں کو تقویت ملتی ہے۔

شعور کہتے ہی اسے ہیں کہ انسان، اچھے اور برے، صحیح  و  غلط  اور حق و باطل کو جدا کرے۔جس روز ہم نے بغیر کسی تعصب، ضد اور ہٹ دھرمی کے اپنے خون و  خاندان، عقائدو رسومات، آباو اجدا، قوم و قبیلے ، سیاست و معیشت ، عزیزو اقارب،سچ و جھوٹ، ماضی و مستقبل  اور ارد وگرد میں  اچھے اور برے کو جدا کرنا شروع کر دیا، اُس دن ہم باشعور قوم کہلانے کے حقدار ہوجائیں گے۔

اجمالیہ

 


افکار و نظریات: شعور