اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات سبوخ سید ۔۔۔۔۔۔وائس آف نیشن کا انتخاب انقلاب فرانس کا جشن جاری تھا ۔ ایک شخص چھڑی گھماتے ہوئے اپنے کرتب کا مظاہرہ کرتے ہوئے بازار سے گذر رہا تھا ۔ اتنے میں اس کی چھڑی سامنےسے آتے ہوئے ایک پروفیسر کی ناک سے جا ٹکرائی ۔ پروفیسر نے زخمی ناک پر ہاتھ رکھا اور اس کرتب باز سے کہا کہ تمھیں دیکھ کر چلنا چاہیے تو جواب میں اس "دانشور” کا کہنا تھا کہ "اب فرانس آزاد ہو چکا ہے اور مجھے یہ آزادی میسر ہے کہ میں جیسے چاہوں ، ویسا کروں "۔ پروفیسر نے جواب دیا کہ ” تم ٹھیک کہتے ہو ،ضرور فرانس ملوکیت سے آزاد ہو چکا ہے اور تمھیں بھی آزادی میسر ہے تاہم جہاں سے میری ناک شروع ہوتی ہے ، تمھاری آزادی وہاں ختم ہو جاتی ہے "۔ پروفیسر کا اس شخص کو دیا گیا جواب آج تک اظہار رائے کی آزادی پر ایک بڑی مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ۔ بظاہر یہ معمولی سا واقعہ ہے لیکن زندہ معاشروں کی بڑی اور نمایاں قدر ہے ۔ ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ رائے کی آزادی اور اظہار رائے میں کیا فرق ہے ؟بات کیا ہے اور کیسے کی جانی چاہیے؟ ہم گفتگو کرتے ہوئے اکثر اوقات تلخ ہو جاتے ہیں اس کی کئی بنیادی وجوہات ہیں ۔ ایک تو ہمارے ہاں تعلیمی اداروں میں تنقیدی شعور سے طلبہ کو آگاہ نہیں کیا جاتا ۔ تنقیدی مطالعہ نہ ہوتو معاشرہ کبھی بھی ترقی اور استحکام کی جانب آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ تنقید تو استاد بھی برداشت نہیں کرتا ، سوال کرنے پر ذہنی ، نفسیاتی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنانا تو ہمارے تعلیمی ادروں میں معمول ہے ۔ دوسرا ہم بہت جلدی نتائج کے حصول کے بارے میں فکر مند ہو جاتے ہیں اور اس دوران یہ بھول جاتے ہیں کہ چیزیں فطری طریقے سے آگے بڑھتی ہیں ۔ اگر آپ انہیں غیر فطری طریقے سے لے کر آگے چلیں گے تو ان کی پرورش مناسب انداز سے نہیں ہو سکے گی ۔ آپ کو ایک وجود تو مل جائے گا لیکن وہ شاید اتنا متحرک اور فعال نہ ہو جتنی آپ کو توقع ہے یا معاشرے کو ضرورت ہے ۔ آپ اس کو دیسی مرغی اور برائلر مرغی کی مثال سے بھی سمجھ سکتے ہیں ۔ ایک قدرتی ماحول میں پروان چڑھتی ہے ، اس کا دوڑنا ، اچھل کود ، اپنے بچوں کی حفاظت اور اس کی اڑان غیر معمولی ہوتی ہے ۔ اس کا انڈا اور گوشت برائلر کے مقابلے میں ہمیشہ دوگنا قیمت پر فروخت ہوتا ہے ۔ معمولی بیماریاں وہ برداشت کر سکتی ہے ۔ اگر آپ دیسی مرغی کو ذبح کرنے کے لیے پکڑیں گے تو اسے پکڑنے کے لیے بھی آپ کو سو جتن کرنے پڑتے ہیں ۔ اتنی آسانی سے آپ اسے نہیں پکڑ سکتے ۔ دوسری جانب برائلر مرغی ہے ۔ اس کا وزن دیسی مرغی کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ پکتی بھی جلدی ہے ۔ اس کا وزن زیادہ ہونے کے باوجود بھی اس کی قیمت دیسی مرغی سے آدھی ہوتی ہے ۔ برڈ فلو سمیت کئی قسم کی بیماریاں اسے ایک جھٹکے میں موت کا راستہ دکھا دیتی ہیں ۔ نالی پار کرتے ہوئے یہ اکثر نالی میں گر جاتی ہے ۔ اب جو مرغی چھوٹی سی نالی نہیں پار کر سکتی ، وہ آپ کو کیا طاقت دے گی ۔ مسئلہ یہ ہے کہ اسے اس کے فطری ماحول میں بڑا نہیں کیا جاتا اور وہ بہت بڑی ہونے کے باوجود بڑا کام نہیں کر سکتی ۔ دیسی مرغی کی پرورش ایک صبر آزما کام ہے لیکن اپنے نتائج میں اطمینان بخش تسکین فراہم کرتی ہے۔ تاہم دوسری جانب برائلر کی فارمنگ کم وقت میں پیسے زیادہ دیتی ہے لیکن حالت یہ ہے کہ فارمر خود بھی اپنے گھر میں اس کا گوشت کم ہی پکاتا ہے ۔ اکثر لوگ اس کو دی جانے والی غذا کے بارے میں تشویش کا شکار رہتے ہیں۔ اپنی صحت کے بارے میں فکر مند لوگ تو فارمی مرغی بالکل نہیں کھاتے ۔ اس لیے چیزیں اگر فطری انداز میں آگے بڑھیں گی تو انتشار کم سے کم ہو گا لیکن آپ ہنگامی بنیادوں پر تبدیلیاں لانے کی کوشش کریں گے تو وہ تبدیلیاں فساد کا موجب بنیں گی ۔ پاکستان ، سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں ہنگامی بنیادوں پر تبدیلیوں کی کوششیں فساد کو پروان چڑھانے کا سبب بن رہی ہیں ۔ چالیس برسوں میں ایک خاص مزاج پر تیار کی گئی نسل کو آپ بیک جنبش قلم تبدیل نہیں کر سکتے ۔ اس تبدیلی کے لیے فطری ماحول بنائیے ۔ ناول ، شاعری ، ڈرامہ ،فلم ، تھیٹر ، خطبے ، نصاب اور سماج کی سطح پر شعوری کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ تعلیمی اداروں کے ماحول کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ تیسری بات یہ ہے کہ ہمیں کہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ اختلاف رائے کیا ہوتا ہے ؟ اس کا کیا مطلب ہے ؟ ہمیں صرف یہ سکھایا گیا ہے کہ اپنی رائے سے اختلاف کرنے والوں کو یہود و نصاری کا ایجنٹ قرار دیکر سر تن سے جدا کر دو ۔ یہ سب کچھ کسی سازش کے ساتھ نہیں بلکہ انتہائی نیک نیتی سے سکھایا ، سمجھایا اور پڑھایا گیا ہے ۔ ہمارے پڑوس میں کیسے ہندو بچوں کو انتہا پسند بنایا جا رہا ہے ۔ دیکھ کر مستقبل مزید مخدوش لگنے لگتا ہے ۔ اختلاف رائے کا کیا مطلب ہے ؟ سادہ سی بات ہے جو فوراً سمجھی جا سکتی ہے کہ قدرت نے ہر انسان کو مختلف رنگ ، روپ ، زبان ، علاقے ، سوچ اور فکر کے ساتھ پیدا کیا ہے ۔ ایک ہی گھر میں ماں اور باپ اور بچوں کے خیالات ، شکلیں اور مزاج مختلف ہیں ۔ کسی کو گلاب پسند ہے اور کسی کو موتیا کی خوشبو اچھی لگتی ہے ۔ ایک ہی گھر میں رہنے کے باوجود کسی کو بریانی اچھی لگتی ہے تو کسی کو دال چاول ، دو جڑواں بھائیوں میں سے ایک کریلوں کا نام سن کر منہ بناتا ہے تو دوسرے کی بھوک جاگ جاتی ہے ۔ ایک کو کو نظم پسند ہے تو دوسرے کو نثر ، ایک ناول پڑھتا ہے تو دوسرا افسانے ، ایک کو ماں اچھی لگتی ہے تو دوسرے کو باپ ۔ اگر ایک گھر میں بسنے والے دس لوگوں نے ایک جیسا ہی سوچنا ہوتا تو قدرت کو دس لوگ پیدا کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔ ایک ہی کافی تھا لیکن دس مختلف دماغ پیدا کرنے ، انہیں مختلف شکلیں دینے ، مختلف انداز سے سوچنے کی آزادی دینے کا مقصد ہی یہی ہے کہ انسان اس دنیا میں قدرت کی سکیم کو سمجھے ۔ انسان کا مختلف ہونا اور مختلف سوچنا ہی اس کائنات کا اصل حسن اور خوبصورتی ہے ۔ لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب آپ اس خوبصورتی کو بد صورتی میں بدل دیتے ہیں ۔ آپ خود کو مسلمان اور دوسروں کو کافر سمجھتے ہیں ۔ آپ انہیں کافر سمجھنے کے بعد قابل قتل سمجھتے ہیں ۔ آپ ان کا بائیکاٹ کر دیتے ہیں ۔ انہیں رہنے کی اجازت نہیں دیتے ۔ آپ ایک دوسرے کی مقدس اور تاریخی شخصیات کو تاریخ کے نام پر سب و شتم (گالم گلوچ) کا نشانہ بناتے ہیں۔ آپ سیاسی طاقت کے حصول کے لیے مذہب کو استعمال کر تے ہیں ۔ آپ دوسرے کے بارے میں حسن ظن رکھنے کے بجائے اسے ہمیشہ دشمن کی صف میں لا کھڑا کرتے ہیں ۔ آپ خود کو زمین پر خدا کا واحد نمائندہ سمجھتے ہیں تو پھر مسئلہ پیدا ہوتا ہے ۔ اس لیے کسی کا شیعہ ہونا ، دیوبندی ، بریلوی ، اہل حدیث ہونا ، جماعت اسلامی ، غامدی ، احمدی ، پرویزی ، بہائی ، ہندو ، سکھ یا مسیحی ہونا ۔ خود کو پارسی ، یہودی اور اسماعیلی مذہب کا پیروکار بنا کر نسل تک محدود کر لینا ۔ خدا کو ماننے کا اعلان کرنا اور عملاً نہ ماننا ، خدا کو اپنی مرضی کے مطابق ماننا ۔ مسلم لیگ ق ،ن ، پپیلز پارٹی ، تحریک انصاف ، جے یو آئی میں شامل ہو جانا ،جے یو آئی چھوڑ کر تحریک انصاف یا عوامی نیشنل پارٹی میں چلے جانا ، بلکہ میں اس سے آگے چل کر کہوں گا طالبان ، القاعدہ ، لشکر جھنگوی ، مہدی ملیشیا ، حزب اللہ ، سپاہ محمد یا داعش کی سوچ اختیار کر لینا، سب کچھ ہمارے سامنے ہے ۔ خود کو ہمیشہ ٹھیک اور حق پر اور دوسرے کو ہمیشہ غلط اور باطل پر سمجھنا بھی ایک بیماری ہے ۔ یہ بیماری انسان میں انتہا پسندی پیدا کر دیتی ہے جو اگلے مرحلے میں عسکریت پسندی کا رخ کر تی ہے ۔ انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے ماحول میں بات کرنے کی جگہ ختم ہو جاتی ہے ۔ لوگ ڈر کے مارے میں بات نہیں کر سکتے ۔ جہاں بات کی آزادی نہ ہو وہاں نئے خیالات کو پر پرواز نہیں ملتا ۔ ان معاشروں میں ترقی اور استحکام نہیں آسکتا ۔ وہاں خوف اور گھٹن کی فضا ہوتی ہے جس میں لوگ گھٹ گھٹ کر موت کو جیتے ہیں ۔ ہمیں یہ سوچنا ہو گا کہ ایک زندہ اور بیدار معاشرہ ہم نے کیسے تیار کرنا ہےیا بے حسی کا یہ سلسلہ کب تک چلائے رکھنا ہے ۔ کسی دن تو ہمیں اس ماحول سے خود کو اور اپنی نسل کو نکالنا ہے ۔ جس دن آپ میں رائے کا اختلاف برداشت کرنے اور اسے فطری سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہوگئی ، اس دن سے آپ کا وجود ایک مقصد کے سانچے میں ڈھل جائے گا ۔ تاہم یہ سمجھنا بھی ضروری ہے اختلاف رائے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو گفتگو کرنے کا سلیقہ بھی آتا ہو، آپ کی گفتگو با معنی اور پر مقصد ہو ۔ بشکریہ تجزیات
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
افکار و نظریات: اختلاف رائے کی قدر کیجئے
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں