محبوب اسلم

ھمارا بھی کوئی حال نہیں، ان چور اور کرپٹ سیاستدانوں نے کچھ اسطرح دبوچا ھوا کہ سچ جھوٹ اور جھوٹ سچ بن کر رھ گیا ھے۔ بھائی اگر فیض آباد کا راستہ کھولنا ھےتو آپ سیدھی طرح اپنے حکومتی اھلکاروں کو احتساب کیلۓ پیش کردیں جنھوں نے اس فاش غلطی کا ارتکاب کیا؟؟؟

جناب خادم حسین پر دانت پیسنے سے اور بھاڑے کے ٹٹو ٹی وی پر جمع کرنے سے کچھ نہی ھوگا۔ عوام جان چکی ھے کہ آپ کے عزائم کچھ اور ھیں۔ لیکن آپ نے اپنے سیاہ عزائم کیلئے انتخاب بھی کیا تو عقیدہ ختم نبوت کا۔۔۔شرم ھو تو چلو بھر پانی میں ڈوب مرو بے غیرتوں۔ کبھی قرآن ھی کھول کر پڑھ لیتے تو ایسا کام کبھی نہ کرتے۔  

اور میرے ان  ترقی پسند بھائی بہنوں جن کے پیٹ میں راستہ بندی سے مروڑ اٹھ رھے ھیں میں صرف یہ پوچھنا چاھتا ھوں کہ کہ یہ مسلمان اپنے بنیادی عقیدے پر بے شرم حملے کا جواب کہاں جاکر مانگیں؟؟؟ کیا چھانگا مانگا کے جنگلات میں آبادی سے دور نکل جائیں۔ یوں حکومت پر خوب دباٶ پڑیگا۔ کیا خیال ھے؟؟؟

اس معاملے کی سنجیدگی کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ عقیدہ ختم نبوت ھم مسلمانوں کی اساس ھےاور ان حالات کو اس نہج پر لانے والا خادم حسین نہیں ھے۔ ھاں زاھد حامد اور رانا ثنا اللہ ضرور ھیں۔ کیوں نہیں حکومت ان دو صاحبان کو معطل کرتی۔۔۔کیا چیز مانع ھے؟؟؟ یہ ھے اس معاملے کا اصل حل۔ لبیک یارسول اللہ کے بھائیوں کو دھمکی دینا اصل حل نہیں۔ لیکن حکومت حل نکالنا ھی نہیں چاھتی تو پھر کہنے کو بہانے بڑے ھیں۔۔۔تو آٹا گوندھتے ھلتی کیوں ھےوالا معاملہ ھے۔

آپ اسلام کی اساس پر وار کریں اور ھم چھانگا مانگا جا کر احتجاج ریکارڈ کروایں۔۔۔یہ خوب رھی!!!

 بس اس بات کو لکھ لیں کہ اگر لبیک یا رسول اللہ کے ساتھیوں پر لاٹھی چارج یا گولیاں برستی ھیں تو اس کامقصد صرف اور صرف اس ملک میں حالات خراب کرناھوگا اور نون لیگ کی حکومت اس کی براہ راست ذمہ دار ھوگی۔ وگرنہ صرف ان دو اھلکاروں کو معطل کر کے تحقیق کا آغاز کرنا کوئی ایسا مشکل کام نہیں جو یہ پاناما والی سرکار نہیں کرسکتی۔

 

اور اگر یہ حکومتی حملہ ھوتا ھے تو پھر قیاس یہی ھے کہ پاناما اور اب حدیبہ مل کازور اسطرح توڑنے کی سوچی ھے اس کرپٹ حکومت نے۔ لیکن یہ بات یاد رکھیں اس دفعہ شاید معاملات آپ کے ھاتھ سے یوں نکلیں کہ آپ سیاسی شھیدتو کیا سیاسی کھسرا بن کررہ جائیں۔۔جو نہ ادھر کا رھیگا اور نہ ادھر کا۔۔۔پھر آپ کو شاید مجھے کیوں نکلا کورس کیساتھ کچھ مزیدآئٹم سونگ بھی پیش کرنا پڑ جائیں؟؟؟

بہتر تو یہی ھےکہ آپ زاھد حامد اور رانا ثنااللہ کو چلتا کریں۔

آخر میں کچھ اپنی پارٹی کا بھی رونا رو لیں۔ پی ٹی آئی فل ٹائم بک چکی ھےاور ڈیرہ اسمعیل خان میں علاقے کے ایس ایچ او کو اب تک جسطرح امین گنڈا پور عرف بلیک لیبل ھنی والی سرکار تحفظ دے رھی ھے اور اس بلیک لیبل ھنی سرکار کی جسطرح  عمران خان سر پرستی کر رھاھے وہ ھمارے لیئے بھی ڈوب مرنے کا مقام ھے۔ نظریاتی ورکرز سے پھر گذارش ھے کہ اب بھی وقت ھے جاگو اور پارٹی میں احتساب کا تقاضہ کرو اور اگرانصاف نہ ملے تو پھر لبیک یا رسول اللہ کے بھائیوں سے ھی کچھ سیکھ لو اور نہیں تو اپنی سابقہ بھابھی سےھی ھمت سیکھ لو جو وھاں اس مظلوم بچی کےسر پر ھاتھ رکھنےتو پہنچی۔اور اس جعلی تبدیلی کے علمداروں سے کوئی ایک ۔۔۔کوئی ایک وھاں نہ جاسکا۔۔۔

 سلام ھے ریحام خان کو ویل ڈن ریحام صاحبہ!!!


افکار و نظریات: مسئلہ فیض آباد اور راناثنا اللہ و زاہد حامد