اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات حسنین جمال جب آپ کسی جلتے ہوئے کوئلے پہ تشریف رکھیں تو ایک سیکنڈ پورے گھنٹے کے برابر محسوس ہو گا۔ اس کے برعکس اگر آپ کسی خوب صورت لڑکی کے ساتھ ہوں تو وہی ایک گھنٹہ ٹھیک ایک سیکنڈ میں گزر جائے گا۔ یہ تھیوری آف ریلیٹیویٹی کی ایک سادہ سی مثال ہے۔ کتابوں میں سر مارتے رہیں، لائبریریوں میں کندھے اکڑا لیں، جب خود آئن سٹائن یہ مثال دیتا ہے تو سمجھنے کے لیے بہت کافی ہونا چاہیے۔ مجھے تھیوری آف ریلیٹیوٹی پھر بھی سمجھ نہیں آ رہی تھی، بالکل فارغ، ایک دم پیدل محسوس کر رہا تھا۔ وقار ملک کو فون کر دیا۔ وہ فنا فی الفزکس ہیں۔ فون بند ہوا تو انہیں اتنا زیادہ مزا آ رہا تھا کہ انہوں نے پھر سے کال کی اور آئن سٹائن کی جمالیات پر توجہ دلائی۔ یہ بات اپنے دماغ کو لگ گئی۔ وقار بھائی کامیاب ہو گئے۔ اب یہ سین تھا کہ جو بھی پڑھنا شروع کرتا ہوں تو ان کی دی ہوئی بریفنگ یاد آ جاتی ہے۔ دس منٹ میں اس بندے نے دس کتابوں کا نچوڑ پلا دیا۔ آئن سٹائن بڑا ٹیڑھا کردار تھا۔ ذاتی زندگی میں بہت سی ناکامیاں اس کے ساتھ تھیں۔ گھریلو حالات بھی کوئی ایسے خوش گوار نہیں تھے۔ اس کے ساتھ مسئلہ صرف ایک تھا۔ وہ بہت زیادہ سوچتا تھا۔ آدمی ہو کلرک اور سوچ اس کی روشنی کی رفتار ناپنے والی ہو تو اس کے بارے میں اور کیا کہا جا سکتا ہے۔ اس نے جب اپنی مشہور زمانہ تھیوری پیش کی تو اس وقت یہ ثابت کرنے کے لیے آئن سٹائن کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔ وہ محض نظریات تھے۔ یہ سب گورکھ دھندہ 1905ء سے شروع ہوتا ہے اور 1919ء میں کہیں جا کے اس کی تھیوری ثابت ہوتی ہے، وہ کہتا کیا تھا، سادہ ترین الفاظ میں دیکھتے ہیں۔ ایک تو اس نے روشنی کی ترکیب کے بارے میں کہا کہ وہ چھوٹے چھوٹے ذرات پہ مشتمل ہو سکتی ہے۔ پھر یہ بتایا کہ اس کائنات میں کوئی بھی چیز فنا نہیں ہو سکتی۔ یہاں تک کہ جو بہت بڑے بڑے ستارے ہیں وہ بھی اپنے اندر موجود گیسوں کے متواتر جلتے رہنے کے بعد جب بجھنے اور ختم ہونے لگتے ہیں تو اس عمل کے دوران سکڑتے سکڑتے ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ ایک نقطے برابر رہ جاتے ہیں۔ لیکن وہ مکمل فنا نہیں ہوتے۔ اس وقت اس چھوٹے سے ذرے میں اس قدر توانائی ہوتی ہے کہ وہ آس پاس موجود ہر چیز کو اپنے اندر کھینچ لیتا ہے۔ یہ طاقت بنیادی طور پہ وہ گیپ ہوتا ہے جو ان سیاروں کے سکڑنے سے خلا میں پیدا ہو جاتا ہے اور یہ گیپ بلیک ہول کہلاتا ہے۔ تو یہ جو بلیک ہول ہے وہ روشنی تک کو اپنے اندر کھینچ سکتا ہے۔ E=mc2 بھی یہی چکر تھا کہ مادہ تبدیل ہو کے توانائی اور توانائی شکل بدل کے مادہ بن سکتی ہے۔ ایٹم بم کی بھی یہی کہانی تھی کہ مادے کے اندر جو طاقت ہے اسے کسی طرح آزاد کر دیا جائے۔ پھر اس نے وقت کو ایک الگ جہت قرار دیا۔ وہ کہتا تھا کہ ہر چیز حرکت میں ہے لیکن اس کی رفتار کا اندازہ ہر دیکھنے والے کو ایک جیسا نہیں ہوتا‘ مثلاً ایک جہاز جب اڑ رہا ہے تو ہمیں زمین سے دیکھنے پہ وہ بہت آہستہ جاتا محسوس ہو گا۔ اندر موجود مسافر اگر باہر دیکھے گا تو اسے رفتار کچھ اور لگے گی، پائلٹ چونکہ فرنٹ سے دیکھ رہا ہے، اس کے لیے سپیڈ کا اندازہ کچھ اور ہو گا اور اگر وہی جہاز زمین پر اسی رفتار میں چلے تو دیکھنے والوں کو اس کی تیز رفتاری کسی اور طریقے سے محسوس ہو گی۔ پھر کشش ثقل اور ٹائم سے متعلق اس نے مختلف آئیڈیے پیش کیے۔ ایک منٹ۔ اندازہ ہو گیا کہ وہ جو کوئلوں پہ بیٹھنا ہو یا خواہ مخواہ کی سائنس پڑھنا ہو کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے؟ اور ان مخصوص حالات میں وقت کی رفتار کیسے آہستہ ہوتی ہے؟ تو بس یہ تھیوری آف ریلیٹیویٹی تھی۔ اب سین یہ ہے کہ وہی آئن سٹائن جو ایسی پیچیدہ قسم کی باتیں کرتا تھا اس نے بہت ہی لائٹ قسم کے معاملات پر بھی اظہار خیال کیا۔ مثلاً اس نے کہا کہ علم فانی ہے لیکن خیال/تصور پوری کائنات کو سمیٹ سکتا ہے، وسیع تصور کتابی علم سے زیادہ اہم ہے۔ ہم اپنے تمام مسائل اس دماغ سے حل نہیں کر سکتے جس دماغ نے انہیں پیدا کیا تھا۔ اسی دماغ سے ہم کائنات کے رازوں کا ہزارواں حصہ بھی آج تک نہیں جان سکے، وغیرہ وغیرہ سائنس اور آرٹس کا اتنا بڑا دانشور اپنے وقتوں میں بھرپور کنگلا ہوتا تھا۔ وہ نوبل انعام حاصل کرنے والا تھا اور ان دنوں جاپان میں تھا جب ایک کوریئر اس کے پاس کوئی چیز لے کر آیا۔ آئن سٹائن کے پاس ٹپ دینے کے پیسے بھی نہیں تھے۔ اس نے کاغذ پر ایک نوٹ لکھا اور اس بندے کو پکڑا دیا۔ کہنے لگا کہ یار اگر مجھے واقعی نوبل مل گیا تو یہی پرچی سوا لاکھ کی ہو گی، اسے سنبھال کے رکھنا۔ ‘کامیابی کے پیچھے بھاگنے اور اس دوڑ کے نتیجے میں پیش آنے والی مشکلات کا سامنا کرنے سے ایک عام سی مطمئن اور پرسکون زندگی زیادہ بہتر ہوتی ہے‘‘۔ اس نے جرمن زبان میں یہ نوٹ لکھا اور وہ پرچی کوریئر کو تھما دی۔ یہ آٹوگراف دو لاکھ چالیس ہزار ڈالر میں ابھی دو تین ہفتے پہلے بیچا گیا۔ نیلام کرنے والوں کے اندازے سے کہیں زیادہ اس کی بولیاں لگائی گئیں اور بالآخر اسے ایک ایسے یورپی خریدار نے لیا جو اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا۔ بیچنے والا اس قاصد کا بھتیجا تھا۔ یہ ایک نصیحت شاید ڈھائی کروڑ ڈالر میں بھی خریدی جاتی تو مفت تھی۔ ’کامیابی‘‘ دماغ کی کسی ایک مخصوص حالت کا نام نہیں ہے، وہ ڈیفائن بھی نہیں ہو سکتی، کہ آپ اس لیول تک پہنچ گئے تو بس ہو جائے گی، نہیں، یہ ایک مسلسل سفر ہے اور اس کے راستے میں واپسی کے لیے سیڑھی بھی نہیں ہوتی، سانپ ہوتا ہے۔ سانپ سیڑھی کبھی کھیلی ہے؟ وہ جو لُڈو کے پچھلی طرف بنی ہوتی تھی؟ 99 نمبر کا سانپ سیدھا تیسرے گھر پہ لے آتا تھا۔ تو فرض کیجیے آپ نے ایک مقصد طے کیا کہ گاڑی لینی ہے اور گھر بنانا ہے۔ اب محنت شروع کر دی۔ دونوں چیزیں مل گئیں لیکن آپ بس نہیں کریں گے۔ پندرہ گھر، چالیس پلاٹ اور بیس گاڑیوں کے فلیٹ کے بعد بھی بس نہیں ہو گی۔ اگر اوپر جانے کی رفتار کم ہو گی یا ترقی تھم جائے گی تو اس میں پورا ہاتھ حالات کا ہو گا۔ اس سانپ کا جو تیسرے گھر پہ واپس لے آتا تھا۔ اس سارے گورکھ دھندے میں زندگی، دوست، یار، فیملی، رشتے، ناتے، ذاتی وقت سب کچھ بہت پیچھے رہ جائے گا۔ ایسا ہوتا ہے، ایسا روز ہو رہا ہے، میں کرتا ہوں، آپ کر رہے ہیں، پڑوسی اسی بھاگم بھاگ میں ہیں۔ سوال یہ ہے کب تک؟ دیکھیے یہ بات شاعرانہ لگ سکتی ہے لیکن اتنی غیر حقیقی بھی نہیں۔ کیا کم از کم دو یا تین گھنٹے ہر روز اپنے نام وقف نہیں ہو سکتے؟ انہیں بھی روپوں میں کنورٹ کرنا ضروری ہے؟ کیا چلتے ورکنگ ڈیز میں ایک چھٹی بغیر کسی بیماری یا ضروری کام کے نہیں لی جا سکتی؟ آئن سٹائن کی اس بات کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ بھنگ پی کے سوتے ہوئے زندگی گزار دی جائے۔ صرف اتنا سمجھنا مقصود ہے کہ بھائی، زندگی ہر وقت بھاگنے کا نام نہیں ہے۔ آرام سے، سکون سے، دھیرے دھیرے، صبر کے ساتھ سب کچھ مل جاتا ہے۔ مشین بن کے کمایا تو کیا فائدہ۔ اصل تھیوری آف ریلیٹیویٹی یہی ہے۔ وقت کے صحیح استعمال اور پرسکون زندگی کی ریلیٹیویٹی! پس نوشت؛ نیئر مسعود، موراکامی، کافکا، بورخیس، مارکیز کی ہر اگلی کہانی، پکاسو اور ڈالی کی پینٹنگز، شمس الرحمن فاروقی کا ناولٹ، قبض زماں، مرزا اطہر بیگ کا ناول ’حسن کی صورت حال، خالی جگہ پر کرو‘‘ یہ سب کچھ بنیادی طور پہ اسی تھیوری آف ریلیٹیویٹی کا شاہکار ہے۔ وہ جو وقت نکلے اس میں ان پر بھی ایک نظر ڈالی جا سکتی ہے۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
افکار و نظریات: کامیابی کی تھیوری
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں