کراچی کے چند ہسپتال جو مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو حتی الامکان مفت علاج فراہم کرتے ہیں

01- سوٹ SUIT

گردوں کے تمام امراض کے علاج کے لئے ایک ورلڈ کلاس ہسپتال , مریض کے داخلے سے لے کر تمام ٹیسٹ , آپریشن , ڈائلاسس , دوائیاں , یہاں تک کہ مریض اگر چھوٹا بچہ ہے تو اس کے پیمپرز تک ہسپتال مہیا کرتا ہے , پورے پاکستان سے مریض یہاں آتے ہیں واپس کسی کو نہیں کیا جاتا البتہ مرض کی شدت کے حساب سے وقت دیا جاسکتا ہے ۔ ڈونرز ایک دو کے علاوہ سب نامعلوم ۔

http://www.siut.org

02- انڈس ہسپتال

کورنگی میں انڈس ہسپتال 2007 سے خدمات انجام دے رہا ہے ابھی تک بھی اس کے احاطہ میں توسیع کا کام مسلسل جاری ہے ۔ دل کے جملہ امراض کے لئے بالکل مفت علاج ۔

https://en.m.wikipedia.org/wiki/Indus_Hospital

03- بیت السکون

ہل پارک پر واقع کینسر ہسپتال , پہلے ٹیسٹ سے لے کر آپریشن اور پھر کیمو تھراپی , ریڈی ایشن اور پھر دوائیاں بھی بالکل مفت۔ کوئی انکوائری نہیں آپ کا اتنا بتادینا کافی ہے کہ آپ مستحق ہیں ۔

http://baitulsukoon.org

04- کرن ہسپتال

کراچی یونیورسٹی سے آگے حکومت پاکستان کے اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام چلنے والے ملک بھر کے بارہ ہسپتالوں میں سے ایک ۔ تشخیص , آپریشن , کیمو تھراپی , ریڈی ایشن اور دوائیاں کل ملا کر تین سے پانچ لاکھ روپے میں کینسر کا مکمل علاج ۔

http://www.kpws.org

04- جناح ہسپتال میں ابھی حال ہی میں چند مخیر حضرات کے تعاون سے کینسر کا علاج جدید مشینوں پر کرنے کے لئے کام جاری ہے اور یہ علاج بھی مکمل فری بتایا جارہا ہے ۔

05.ایل آر بی ٹی آنکھوں کا ھسپتال جھاں پر آنکھوں کے مھنگے ٹیسٹ سے لے کر ادویات تک سب مفت فراھم کی جاتی ھیں.

اس کے علاوہ مختلف کمیونیٹیز کے زیر انتظام چلنے والے چھوٹے چھوٹے بیشمار ہسپتال کراچی میں موجود ہیں جو کسی نمود و نمائش کی چاہ کے بغیر خدمت خلق انجام دے رہے ہیں ۔

اگر آپ ایسے کسی بھی طبی مرکز سے واقف ہیں تو آگاه کر دیں، رهنمائی ہوگی…


افکار و نظریات: مفت علاج کے مراکز