سندھ ‘ کے پی کے اور پنجاب کے مستقل رہائشی باشندوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے جبکہ بلوچستان میں حکومتی سطح پر ڈکلیئر بعض قبائل کو ’’لوکل ‘‘ اور پنجابی ‘اردو‘ہندکو بولنے والوں کو ’’ڈومیسائل‘‘سرٹیفکیٹ جاری کیا جا رہا ہے اور ان کیلئے ’’آبادکار‘‘ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے حالانکہ ’’آباد کار‘‘قیام پاکستان سے قبل بلوچستان میں آباد ہوئے ۔زیر نظر نوٹیفکیشن 26اگست1974کو جاری کیا گیا جس میں قیام پاکستان سے قبل اور مسلسل بلوچستان کے ایک شہر میں چودہ سال سے رہائشی افراد کو لوکل قرار دیا گیا لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ صدیوں سے آباد لوگوں جن کے آبائو اجداد کی قبریں بھی بلوچستان میں ہیں کو آباد کار اور سیٹلر قرار دیا جا رہا ہے اس حوالے سے بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں ڈومیسائل سے متعلق ایک فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور ملازمتوں کیلئے اب ڈومیسائل سرٹیفکیٹ قبول نہیں کیا جائے اور بلوچستان اسمبلی اس حوالے سے قانون سازی کرے اور نئی قانون سازی ہونے تک ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے۔
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ لوکل سرٹیفکیٹ صرف بلوچستان کی حد تک ہے جبکہ دیگر تینوں صوبوں بشمول آزاد کشمیر میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے ہمسایہ ملک افغانستان اور ایران سے آنیوالے ہزاروں کی تعداد میں باشندوں کو لوکل جاری کر دیا گیا ملازمتیں بھی مل گئیں لیکن اس پر کوئی انگشت نمائی نہیں کر رہا جبکہ بلوچستان میں مختلف سیاسی و قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پر بیان بازی کی جا رہی ہے ہر چند کہ جعلی ڈومیسائل بھی جاری ہوئے لیکن چندجعلی ڈومیسائل کی آڑ میں لاکھوں کی تعداد میں بلوچستان کے حقیقی باشندوں کا استحصال کرنا انتہائی نا انصافی ہے اگر تحقیقات کی جائیں تو لاکھوں کی تعداد میں جعلی لوکل سرٹیفکیٹس و شناختی کارڈ بھی جاری کئے گئے جن پر سیاسی مفادات او ر تعصبات کی بنا پر لب کشائی نہیں کئی جا رہی گروپ میں موجود ارکان صوبائی اسمبلی سے بھی یہ درخواست ہے کہ کئی دہائیوں سے بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینے والے حقیقی باشندوں کیلئے لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا جو امتیاز بنایا گیا ہے اسے ختم کیا جائے اور بلوچستان کے حقیقی فرزندوں کو ان کا جائز مقام دیا جائے بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈومیسائل سے متعلق فیصلے پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے سپریم کورٹ میں چند روز میں پٹیشن بھی دائر کی جا رہی ہے۔


 Furrkh Shahzad: +92 333 7939697


افکار و نظریات: بلوچستان میں ’’لوکل, ڈومیسائل‘‘کی تفریق ختم کی جائے