اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات نذر حافی nazarhaffi@gmail.com اتفاق سے راجپوتانہ ہسپتال اور بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاج منگل سے یعنی ایک ہی دن سے شروع ہورہاہے۔بحرین کی طرح ہمارے ہاں کا بھی یہی مسئلہ ہے کہ عوام کی کوئی اہمیت نہیں۔ لہذا وہاں کی طرح ہمارے ہاں بھی آئے روز ہڑتالوں اور دھرنوں کی خبریں گشت کرتی ہیں، بحرین اور پاکستان میں گویا کوئی حکومت ہی نہیں اور اگر حکومت ہے بھی تو انہی لوگوں کی ہے جو عوام کی فریاد اور شکایت پر کان نہیں دھرتے اور جو انسان کو انسان نہیں سمجھتے۔ جس طرح بحرین میں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں۔ پاکستان کے ہسپتالوں میں انسانوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے اور بحرین کی غیر جمہوری سلطنت میں بھی عوام کے ساتھ اسی طرح ہو رہا ہے۔ گزشتہ دنوں راجپوتانہ ہسپتال میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے ، اور سب لوگ جس کا مطالبہ کررہے ہیں وہ انجام نہیں پا رہا۔اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ بحرین کی بادشاہت اور ہمارے ہاں کی نام نہاد جمہوریت میں کوئی فرق نہیں۔ جس طرح جمہوریت کے حصول کے لئے بحرین کے عوام نے جدوجہد کا آغاز کردیا ہے ، اسی طرح اپنے جمہوری حقوق کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے عوام کو بھی سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی عوام کا مطالبہ ہے کہ ہسپتالوں میں لوگوں کو جعلی سٹنٹ ڈالنے والوں، لوگوں کے گردے نکال کر بیچنے والوں، ہسپتالوں کے سامنے پارکنگ کے نام پر مریضوں کو لوٹنے والوں، جعلی دوائیاں بنانے والوں اور مریضوں کوتڑپتا دیکھ کر توجہ نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ، لیکن ایسا نہیں ہورہا۔ بہت افسوس کی بات ہے کہ ہمارے اس نام نہاد جمہوری ملک میں انسانی جانوں پر ظلم ہورہاہے لیکن مظلوم کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ قارئین محترم ! جس ملک کے اداروں میں، ظلم ، کرپشن، دھونس اور سفارش چلتی ہو اس ملک میں وڈیرہ شاہی اور آمریت تو ہوسکتی ہے لیکن جمہوریت نہیں۔ راجپوتانہ ہسپتال کی نااہل انتظامیہ اور بے حس ڈاکٹروں کے خلاف یہ عوامی ہڑتال نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔یہ ہڑتال اس بات کی دلیل ہے کہ ہمیں اپنے ملی شعور کی سطح کو بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں ظالم اور کرپٹ حکام کے خلاف علاقائی، و لسانی و فرقہ وارانہ دھڑے بندیوں سے بالاتر ہوکر ایک پاکستانی قوم اور ایک اسلامی ملت بننے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ یقین کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم عوام ہی میڈیا ، جمہوریت اور قومی طاقت ہیں، وڈیرے، سرمایہ دار، نواب، جاگیراد اور ڈکٹیٹر لوگ ہمیں عرب ممالک کے بادشاہوں کی طرح فرقوں، قوموں، علاقوں اور صوبوں میں تقسیم کرکے ہمارے حقوق پامال کرتے ہیں اور ہمارا استحصال کرتے ہیں۔ ہمیں مختلف گروہوں میں تقسیم کرکے شکار کیاجاتاہے، ہم سمجھتے ہیں، کوئی بلوچ ماراگیا، کوئی پنجابی،قتل ہوگیا، کوئی پٹھان بھون دیا گیا، کوئی شیعہ تختہ مشق بن گیا کوئی سنی بم دھماکے میں اڑا گیا، کوئی مہاجر موت کے گھاٹ اتر گیا، لیکن ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم سب مسلمان ، پاکستانی اور مظلوم ہیں۔ اگر کسی کے ساتھ بھی زیادتی ہواور ہم سب جسد واحد کی طرح اس کے درد کو محسوس کریں اور اس ظالم کی مذمت کریں تو ظالموں میں اصلا ً ظلم کرنے کی جرات ہی نہیں رہے گی۔ آئیے ہم ان وجوہات کو تلاش کرتے ہیں جن کی وجہ سے عوام بے بس ہوجاتے ہیں اور جن کی وجہ سے ظالم طاقتور اور مظلوم کمزور ہو جاتاہے۔ 1۔ پارٹیوں، تنظیموں اور سرکاری ملازمتوں میں میرٹ کی پامالی جب کسی ادارے، تنظیم یا پارٹی میں صلاحیت اور اہلیت کے بجائے، رشوت، دھونس، چاپلوسی یا دوستی اور رشتے داری کی بنا پر مسئولیتیں تقسیم ہونے لگیں تو پھر مسئولین اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں کرتے۔ جہاں پارٹیوں اور تنظیموں کی قیادتیں موروثی ہوں ، باپ کے بعد بیٹا ہی پارٹی کالیڈر بنتا ہو وہاں عوام کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، ایسے لوگ بظاہر لیڈر تو بن جاتے ہیں، لیکن عملا کسی بھی مسئلے پر کوئی ایکشن نہیں لے سکتے۔ اگر کہیں پر کوئی واقعہ پیش آجائے تو بیان دے دیتے ہیں اور اسی کو اپنی کارکردگی بناکر پیش کرتے ہیں۔ ہم نے راجپوتانہ ہسپتال کے مسئلے میں بھی یہی دیکھا کہ بیانات تو دئیے گئے لیکن عملا ایکشن نہیں لیا گیا۔ جس ملک کی کلیدی پوسٹوں پر بیٹھنے والے فقط بیانات تک محدود ہو جاتے ہیں تو پھر اس ملک کے عوام کو احتجاج تو کرنا ہی پڑتا ہے۔ ایسے میں باشعور اور پڑھے لکھے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹیوں اور تنظیموں کو موروثی نہ بننے دیں اور سرکاری عہدوں پر بغیر میرٹ کے افراد کو بھرتی نہ ہونے دیں اور ان مسائل کے خلاف بھی آواز اٹھائیں۔ 2۔ عوام میں اتحاد اور جمہوریت کا شعور نہ ہونا عوام کو ملکوں، فرقوں، علاقوں اور پارٹیوں سے بالاتر ہوکر متحد ہونے کا شعور دیا جائے۔ لوگوں کو سمجھایا جائے کہ اگر آپس میں متحد رہو گے تو تمہارے حقوق محفوظ رہیں گے لیکن اگر آپس میں تقسیم ہوجاو گے تو یہ طاقتور طبقہ تمہارے خون سے نوالے تر کر کے کھاتا رہے گا۔ اسی طرح لوگوں کو الیکشن کی اہمیت بتائی جائے اور انہیں یہ شعور دیا جائے کہ جو تنظیمیں اور پارٹیاں خود موروثی اور خاندانی ہیں وہ تمیں کیا جمہوریت دیں گی لہذا پارٹیوں اوروڈیروں کے مقابلے میں تعلیم یافتہ،مہذب اور انسانیت دوست لوگوں کو ووٹ دیں تاکہ وہ آپ کا درد بھی محسوس کریں۔ 3۔ ظلم برداشت کرنے کی عادت لوگوں کو یہ کہہ کر گمراہ کیا جاتا ہے کہ درخواستیں دینے، احتجاج کرنے اور شور کرنے سے کچھ نہیں ہوتا لہذا چپ کر کے گھروں میں بیٹھ جاو۔ عوام کو یہ سمجھایاجائے کہ ظالموں کے خلاف اٹھنا ایک دینی عبادت ہے۔ جس طرح نماز پڑھنا ضروری ہے ، اسی طرح ظلم کے خلاف بولنا اور ظالموں کے خلاف آواز اٹھانا بھی عبادت ہے۔ اس کا اخروی اجر خدا کی ذات دے گی اور اس کا دنیا میں کم سے کم فائدہ یہ ہے کہ ظالم کے پتلے جلتے ہیں، اسے عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اسے عوامی طاقت کا احساس ہوتا ہے۔ 4۔ باشعور لوگوں کے درمیان اختلافات عوام دشمن لوگ ، باشعور طبقے کے درمیان اختلافات ایجاد کرکے اپنے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔ مثلا اگر کسی کے ساتھ ظلم ہو اور صحافی یا کوئی دیگر پڑھا لکھا شخص اس مسئلے کو اٹھائے تو ظالم طبقہ پہلے تو کچھ باشعور لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کرے گا کہ ہم ایسے ویسے کر دیں گے، کچھ کو ایک اچھا سا کھانا کھلاکر ان سے دوستی کر لی جائے گی، کچھ کو لفافہ تھما دیا جائے گا اور کچھ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کردی جائیں گی۔ ممکن ہے ایک دانشمند، ڈرے بھی نہیں، کھانے پر بھی نہ جائے، لفافہ بھی نہ لے لیکن اسے دوسروں سے بدظن کرنے کا حربہ بہت زیادہ موثر ہو سکتا ہے۔ مثلا اسے کہا جائے گا کہ آپ تو اتنے پڑھے لکھے ہیں اور ان پڑھ لوگوں کے پیچھے چل رہے ہیں، یا فلاں پریس کلب کا صدر تو آپ کو ہونا چاہیے تھا یا یہ کہ فلاں نے آپ کے ساتھ فلاں زیادتی کی ہے یا ۔۔۔۔ ایک دانشمند کے دانشمند اور باشعور ہونے کا تقاضا ہے کہ اگر اس کا اپنے کسی قلمکار دوست، تجزیہ نگار، رپورٹر یا کسی بھی صحافی یا کسی بھی دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے آدمی سے سے اختلاف ہوبھی جائے تو مظلوموں کی مدد و نصرت کے وقت اپنے اختلافات کو بیچ میں نہ لایا جائے۔ راجپوتانہ ہسپتال کے مظلوموں کے لئے احتجاج کے سلسلے میں پاکستان کے باشعور عوام سے میری اپیل ہے کہ رمضان المبارک کی اس گرمی میں ظالموں کے خلاف احتجاج کو ثواب اور جہاد سمجھ کر اس میں شامل ہوں اوراس احتجاج میں بحرین کے مظلوموں کے لئے بھی آواز بلند کریں اور بحرین کے مظلوم عوام کو بھی پاکستان کے عوام کی طرف سے یہ پیغام دیں کہ انسانی حقوق اور جمہوریت کی جدوجہد میں ہم سب ایک ہیں، چونکہ ہم سب مظلوم ہیں۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
افکار و نظریات: راجپوتانہ ہسپتال, پاکستانیو, ایک ہوجاو
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں