اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات پیارے مولوی صاحب! گزارش ہے کہ میں اس وقت مدینے میں ہوں۔ ویسی ہی ہوں جیسی پاکستان میں ہوتی ہوں۔ اِک بندہ گندا۔ باہر سے دھلی دھلائی اندر سے گناہوں اور خطاؤں سے لدی اور میلی۔ شیطان مردود یہاں بھی ساتھ ساتھ چلا آیا ہے اور عین نماز میں میرے سر پر پنجے گاڑ کر آ بیٹھتا ہے۔ امام تکبیر دیتا ہے تو چونک کر یاد آتا ہے کہ میں تو نماز میں ہوں! ساتھ ہی آنکھیں پھاڑ کر سامنے دیکھتی ہوں تو دھک سے رہ جاتی ہوں۔ الامان! صرف نماز ہی میں نہیں ہوں بلکہ مسجد نبوی میں بھی ہوں! مگر مجھ ایسے انگنت ہیں یہاں۔ میں نے تو دکھاوے کے لیے حلیہ درست کیا ہوا ہے مگر ایسے لوگوں کا بھی ایک انبوہ ہے یہاں جو دکھنے میں بھی میلے ہیں۔ بوسیدہ۔ پسینے میں لت پت۔ گندے جوتے متاعِ جاں کی طرح سینے سے لگائے ہوئے کہ کہیں چوری نہ ہوجائیں! پر الحمدللہ مولوی صاحب! یہاں تو لگتا ہی نہیں کہ اسلام کو کوئی خطرہ بھی ہوسکتا ہے! سبحان اللہ، نبیِ کریمﷺ کی شان اسی بلندی کے ساتھ قائم و دائم ہے جس کا رب سچے نے قیامت تک کے لیے وعدہ فرمایا ہے۔ اللہ معاف کرے، میرے منہ میں خاک، مگر مولوی صاحب! توہین جیسے ناپاک لفظ کا تو یہاں گزر بھی نہیں اور گمان بھی نہیں۔ توہین تو ہم جیسے گنہگاروں کی ہوتی ہے۔ اس ذاتِ عالی کا تو مقام وہ ہے کہ فرشتوں کے پر جل جائیں اگر ذرا سا بھی پھڑپھڑائیں۔ ہم تو چیخ چیخ کر ہلکان ہوئے جاتے ہیں توہین جیسے گستاخانہ الفاظ بول بول کر اور اُدھر رب ہے کہ فرماتا ہے کہ میرے نبیؐ کے سامنے آواز نیچی رکھو۔ ان کی آواز سے اونچی آواز مت کرو۔ مولوی صاحب! آپ تو مسجد کو تالا لگا کر رکھتے ہیں اور صرف اپنے فرقے کے لیے دروازہ کھولتے ہیں، مگر یہاں تو ہر خاص و عام کے لیے رحمت للعالمین کا دربار کھلا ہے۔ کیا شاہ کیا گدا، کیا سیاہ کیا سفید! فرقوں کی تو خبر ہی نہیں پڑتی۔ نہ رنگ برنگی پگڑیاں ہیں اور نہ ہی نعلین مبارک کے نام پر بازار میں بکتے اور کاروبار چمکاتے، ہاتھوں سے بنائے جوتے کے چمکتے نشان سینوں پر سجے ہیں۔ سمندر کی طرح ٹھاٹھیں مارتے اس ہجومِ بے کراں میں کئیوں کو نہیں پتہ کہ کون سے فرقے اور کون ان کے امام اور کون سی کتابیں! بس یہ پتہ ہے کہ ایک کتاب، ایک اللہ، ایک رسولﷺ۔ نماز کے لیے جہاں تک بازو بندھے یا کھلا رہے، خیر ہے، بس سجدے میں گرنا ہے رب کے حضور۔ ابابیلوں کی طرح اُمڈے چلے آ رہے ہیں ایک ہی پہچان ساتھ لیے کہ سرکار! یہ رہا میں، آپ کا امتی۔ یہ رہی میرے گناہوں کی فہرست۔ آپ خود پڑھ لیجیے حضور! مجھے تو پڑھتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔ جی ہاں وہی بدنامِ زمانہ ہوں۔ بس میرا سلام قبول فرمائیے۔ یہی میرا اعتراف ہے کہ میں آپ کا امتی ہوں۔ یہی اعتراف کرنے آیا ہوں۔ مولوی صاحب! دیکھ لیجیے کہ آپﷺ خاتم النبین تو ہیں ہی مگر حیات النبی بھی تو ہیں پر کمال ہے کہ امتی سے ثبوت نہیں مانگتے۔ نہ تب اور نہ اب۔ بندہ گندا کھڑا ہے آگے۔ اپنی زبان میں بولے جا رہا ہے۔ بولے جا رہا ہے۔ سلام پیش کر دیا۔ معافی نامہ بھی پیش کردیا۔ اب آگئی لالچ دنیا کی خواہشوں کی۔ ایک لمبی فہرست آگے کردی۔ حضور! یہ بھی چاہیے۔ یہ بھی چاہیے۔ یہ بھی چاہیے۔ پیسہ، کوٹھی، عہدہ۔ دشمن دیکھے تو جل جائے۔ میرے سچے مقدمے جھوٹے ہوجائیں۔ بس اس بار میرا معاملہ بن جائے۔ پر یہ سوال نہیں آتا کہ اچھا کلمہ تو پڑھ کے دکھا۔ اچھا پہلے پچھلا حساب صاف کر۔ پھر سے اسلام قبول کر۔ ثبوت پیش کر کہ تو مسلمان ہے بھی کہ نہیں۔ جا پہلے اپنے ملک کے کسی عالم سے مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ لے کے آ۔ پہلے دکھا کہ کس رنگ کی پگڑی پہنی ہے تونے! تیرا جوتے کے نشان والا رنگین بیج کہاں ہے؟ ایسا کیوں نہیں ہوتا مولوی صاحب؟ اس لیے کہ میرے حضورﷺ کو پتہ ہے نا کہ بندہ ہے۔ گندا سہی پر میرا امتی ہے۔ جانتے ہیں کہ یہ کمبخت دل میں پچھتایا بھی تو تھا۔ رات کو رویا بھی تو تھا۔ خوفِ زمانہ سے سانس رک گئی تھی اس کی۔ پتہ ہے میری محبت اور اللہ کے خوف سے زیادہ قبر اور دوزخ کا خوف ہے اسے۔ ٹانگیں اس لیے کانپتی ہیں اس کی کہ قبر میں لٹکائے بیٹھا ہے۔ اوپر سے دنیا والوں کا آسیب اسے گھیرے ہوئے ہے۔ کہتا تو ہے کہ میں آپ پر قربان مگر اپنی عزت بھی بڑی پیاری ہے اسے۔ لوگ اس کے چیتھڑے اڑا دیں گے اس لیے اب آیا ہے میرے پاس چھپنے۔ مگر ہے تو میرا امتی۔ اس کی چھپ چھپ کے مانگی ہوئی معافی اس کے اور اللہ اور میرے بیچ کا ہی تو معاملہ ہے۔ بس ایسی ہی معافی مانگنی آتی ہے اسے، اسی لیے ہی تو اللہ کو بھی چھپ چھپ کے مانگی ہوئی دعا اور معافی پسند ہے کہ یہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے۔ چوراہے پر بندہ اگر اعترافِ خطا کرنے لگے تو لیر لیر ہوجائے زمانے کے ہاتھوں۔ تب ہی تو رب خود کو ستارالعیوب کہتا ہے۔ مولوی صاحب! یہاں مجھے ان دیہاتی پنجابی عورتوں پر بڑا پیار آتا ہے جو مسجد نبوی کے اندر پوچھتی پھرتی ہیں کہ سوہنے دا روضہ کتھے اے؟ پھر وہ سادہ سی انڈین عورتیں جو پوچھتی دکھتی ہیں کہ ہمرے نبیؐ جی کا روضہ کدھر کو ہے؟ اور وہ جنّت کی کیاری کہاں ملے گی؟ عرب ملکوں کی عورتیں جو پکڑ پکڑ کر پوچھ رہی ہوتی ہیں فین رسول اللہﷺ؟ انہیں ہاتھ کے اشارے سے یہ بتانا، جانے کیوں مجھے ہمیشہ سے بہت ہی اچھا لگتا ہے کہ وہاں آگے جاؤ، وہاں ملیں گے تمہیں نبیؐ جی۔ وہاں سامنے ہیں رسول اللہﷺ۔ پھر وہ تیز تیز قدم اسی طرف دوڑ پڑتی ہیں کہ کہیں لمحہ بھر کی دیر انہیں ملاقات سے محروم نہ کردے۔ یہ وہ عورت نام کی مخلوق ہیں مولوی صاحب! جن پر طرح طرح کے فتوے جاری کیے جاتے ہیں اور جن کے نام کی گالیاں فخر سے دی جاتی ہیں۔ ماں بہن ہونا تو ان کا سب سے بڑا جرم ٹھہرا۔ بیٹا یا بھائی کچھ بھی کرے، سیدھے اس کی ماں بہن کو ننگا کرو۔ ننگا ہی کیا، وہ کرو جو لکھنا ممکن نہیں۔ روضہ اقدس کے باہر کے صحن میں بیٹھے ہوئے میں ان عورتوں کا شوق اور اضطراب بہت ہی شوق سے دیکھتی رہتی ہوں جیسے بچہ کسی حیرت کدے میں بیٹھا ہو! 99.9 فیصد عورتوں کو تو پتہ ہی نہیں کہ وہ کس فرقے سے تعلق رکھتی ہیں۔ پتہ ہے تو یہ کہ یہ سوہنا نبی میرے لیے دنیا میں بھیجا گیا ہے۔ یہی تو میری سنیں گے۔ یہی تو ہیں جو مجھے دھتکاریں گے نہیں۔ منہ نہیں موڑیں گے کہ جا توُ شیطانی مخلوق ہے۔ میری دکھوں کی داستان کتنی ہی طویل سہی پر وہ سنیں گے ضرور۔ جو میں کہہ نہ پاؤں گی، وہ سمجھ جائیں گے۔ پوچھیں گے نہیں کہ کس کس کی قبر پر جاتی رہی ہو؟ مشرک تو نہیں ہو؟ کافر تو نہیں ہو؟ ثبوت پیش کرو۔ یہ تو وہ نبی جیﷺ ہیں جو بیٹی کی آمد پر اٹھ کھڑے ہوتے تھے اور ان کے لیے اپنی چادر بچھاتے تھے۔ جب روضہِ اقدس کی طرف جانے کے دروازے کھلتے ہیں تو دیوانہ وار یوں دوڑ لگاتی ہیں جیسے انہیں ہی آواز دی گئی ہو کہ فلاں بی بی حاضر ہو۔ بھیڑ کو چیرتی ہوئی، دھکے دے کر راستے بناتی ہوئی جا کھڑی ہوتی ہیں نبی جیﷺ کے حضور۔ یہ رہی میں حضور! أنا موجود! پیارے مولوی صاحب! آپ بھی چھوڑیے یہ کافر اور مسلمان ہونے کے سرٹیفکیٹ بانٹنا اور جلد از جلد یہاں چلے آئیے اور اپنے ایمان پر اپنا تکبر حضورﷺ کی بارگاہ میں یوں پیش کر دیجیے جیسے ہارا ہوا سپاہی اپنے فاتح کے سامنے ہتھیار ڈالتا ہے اور اعتراف کیجیے کہ سرکار! بے شک اس سرٹیفکیٹ کو بانٹنے کا اختیار روزِ قیامت تک صرف آپ ﷺ کو ہے۔ صرف آپ ﷺ کو۔ نورالھدیٰ شاہ بشکریہ:::: ہم سب
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
افکار و نظریات: پیارے مولوی صاحب کے نام ایک خط
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں