داستان نویسوں کے لئے حقیقی پُر اسرار مقامات

برمودہ ٹرائینگل

برمودہ ٹرائینگل سے تو ہر کوئی واقف ہے جس کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ پراسرار مقامات میں کیا جاتا ہے اور کتابوں میں سب سے زیادہ ذکر بھی اسی کے بارے میں ملتا ہے،

لیکن عجیب بات یہ ہے دنیا کے دیگر پراسرار مقامات کے بارے میں کم ہی بات کی جاتی ہے۔ جی ہاں دنیا میں کئی اور پراسرار مقامات بھی ایسے موجود ہیں جو سائنسدانوں کے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں،

آج ہم اپنے دوستوں کو دنیا کے دیگر کچھ پراسرار مقامات کے بارے میں بتائیں گے

 

1 *جھیل انجیکونی*

کینیڈا کی اس جھیل کو بھی ایک پراسرار مقام قرار دیا جاتا ہے جس کی وجہ 1930 میں رونما ہونے والا ایک عجیب و غریب واقعہ ہے اس جھیل کے کنارے ایک گاؤں آباد ہوا کرتا تھا جس کے تمام باشندے 1930 میں اچانک راتوں رات کہیں غائب ہوگئے اور آج تک ان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ ان باشندوں کے گھر اور سامان اپنی جگہ پر ایسے ہی موجود تھا جیسے کہ یہ لوگ ابھی واپس آئیں گے۔ اور اپنے سامان کو کام میں لائیں گے۔ لیکن ایسا کبھی نہ ہوسکا۔ اور ان افراد کا کوئی پتہ نہ چل سکا کہ یہ لوگ آخر کہاں غائب ہوگئے۔

 

2 *بیگلا رانچ*

یہ علاقہ امریکہ میں واقع ہے اور گزشتہ چند سالوں سے یہاں عجیب اور پراسرار واقعات رونما ہورہے ہیں کبھی لوگوں کو یہاں جانوروں کے کٹے اعضاء دکھائی دیتے ہیں تو کبھی آسمان پر پراسرار چیزیں نظر آتی ہیں۔ اب اس مقام کو نیشنل انسٹیٹیوٹ فور ڈسکوری سائنس کے رابرٹ بیگلا نے خرید لیا ہے اس علاقے کے سابقہ مالک نے یہ مقام انہی واقعات سے خوفزدہ ہو کر فروخت کیا تھا۔

3 *خوشگوار مقام*

مغربی ورجینیا کے اس مقام پر رہنے والی آبادی ماضی میں اکثر شکایت کرتی نظر آتی تھی کہ انہیں یہاں ایک پراسرار مخلوق دکھائی دیتی ہے ان رہائشیوں کے مطابق اس مخلوق کی لمبائی تقریباً 7 فٹ ہوتی ہے جبکہ آنکھیں اتنی لال ہوتی ہیں جیسے کہ کوئی دہکتا ہوا انگارہ اور اس کے بڑے بڑے بڑے پرَ بھی ہوتے ہیں تاہم جب 1967 میں یہاں موجود ایک پُل کو منہدم کیا گیا اس کے بعد سے اس مخلوق کے دکھائی دینے کے بارے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی

4 *وادی سین لوئس*

امریکہ کی ریاست کولاراڈو کے اس علاقے میں گزشتہ چند سالوں سے آسمان پر پرواز کرتی ایسی پراسرار اشیاء (UFO) دکھائی دے رہی ہیں جن کے بارے میں کسی کے پاس کوئی وضاحت موجود نہیں اس کے علاوہ یہاں کے مقامی کسانوں کی جانب سے ان پراسرار اشیاء کے دکھائی دینے کے بعد اگلے روز بےدردی سے ہلاک ہونے والے ان کے جانوروں کے بارے میں خبریں بھی موصول ہوتی ہیں۔ مسلسل رونما ہونے والے ان واقعات کے بعد ان پراسرار اشیاء پر نظر رکھنے کے لیے یہاں ایک واچ ٹاور بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

5 *غیر متوازی خوفناک پہاڑ*

یہ پراسرار پہاڑ ایریزونا کے علاقے فونیکس میں واقع ہیں اور امریکہ کے ایک مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والا افراد کا ماننا ہے کہ اس پہاڑی میں جہنم کا دروازہ موجود ہے- اس کے علاوہ ان لوگوں کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ یہاًں  ٹوآر ٹومز لوگ آباد ہیں- تاہم اس میں سے کسی بھی دعویٰ کو آج تک ثابت نہیں کیا جاسکا- لیکن ایک بات پورے یقین کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ اس جگہ کی ویرانی کو دیکھتے ہوئے شاید کوئی انسان ایسا ہوگا جو یہاں رات بسر کرنے کا حوصلہ رکھتا ہوگا

6 *اسلام آباد کا بدھ قبرستان*

یہ بدھ مت مذہب کے پیروکاروں کا قبرستان ہے جو کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں واقع ہے۔ اس قبرستان کو دیکھنے کے لیے آنے والے متعدد سیاحوں اور دیگر افراد کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے یہاں رونے اور کسی کے چلنے کی آوازیں سنی ہیں۔ اس لئے رات کے وقت اس قبرستان میں داخل ہونے  سے لوگ ڈرتے ہیں۔

 


افکار و نظریات: داستان نویسوں کے لئے حقیقی پُر اسرار مقامات