اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات ارشاد بھٹی جیسے فرانس کے انقلاب کو والٹیر اور روسو جیسے دانشوروں نے انقلابی فکر بخشی ویسے ہی ایرانی انقلاب کیلئے ذہن سازی کا زیادہ تر کام ڈاکٹر علی شریعتی نے کیا، صرف 43سال کی عمر میں جلاوطنی کے دوران پراسرار طورپر قتل ہوجانیوالے ڈاکٹر علی شریعتی نے 22سال تعلیم میں لگائے، 9سال مختلف اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھاتے رہے، 5سال جلاوطن اور سوا 2 سال شاہ ِایران کے قیدی رہے، لہٰذا اگر جمع وتفریق کی جائے تو اس فلسفی، مفکر اور دانشور کے پاس سکون اور اطمینان کے صرف 5سال ہی بچتے ہیں لیکن کام دیکھا تو معلوم ہو کہ مختصر سی مدت میں اُنہوں نے ایران اور ایرانی قوم کیلئے جو کچھ کیا، کوئی دوسرا شاید100 سال میں بھی نہ کر پاتا۔ 25کتابوں کے مصنف ڈاکٹر علی شریعتی نے تب کلمہ حق بلند کیا جب محمد رضا شاہ پہلوی آریا مہر کے دور شہنشاہی میں علم شناسی اور مردم شناسی یہ تھی کہ سوشیا لوجی میں پی ایچ ڈی کر کے ایران پہنچے ڈاکٹر شریعتی کو فردوس نامی قصبے میں اسکول ماسٹر لگا دیا گیا وہ تو اس ’’تاریخی تقرری‘‘ پر جب ہر طرف شور مچا تو مجبوراً محکمہ تعلیم کو انہیں مشہد یونیورسٹی میں پروفیسر لگانا پڑا۔ نوجوانوں اور غریبوں میں مقبول ترین ڈاکٹر شریعتی نے ایرانی قوم کو یوں تیار کر دیا کہ جب یہ قوم امام خمینی کے جھنڈے تلے جمع ہوئی تو شاہِ ایران کو تخت کیا ملک بھی چھوڑنا پڑگیا، 70ء کی دہائی میں تہران کے ایک غیر سرکاری مذہبی ادارے ’’حسینیہ ارشاد‘‘میں تاریخ شناسی اورانسان شناسی کی نظریاتی وتصوراتی تعلیم دینے والے علی شریعتی بلاشبہ اپنے دور کے ایک بڑے مقرر تھے، جب وہ بولتے تو مخالفین بھی سننے، سر دھننے پر مجبور ہوجاتے اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ ٹوٹ ٹوٹ پڑتے، ذرا دیکھئے اپنی ایک تقریر میں وہ عام لوگوں کو کیسے مذہب سمجھا رہے: ’’دوستو میں علی شریعتی بن محمد تقی شریعتی حیران ہوں کہ مذہب کے نام پر تم کن بھول بھلیوں میں گم ہوچکے، کیا تم نے اپنا دین بھلا دیا، اگرایسا ہے تو آؤ اسلام سے میں تمہارا تعارف کراؤں‘‘، سنو ’’قران کا آغاز (بسم اللہ) سے اور اختتام (الناس) پر، قرآن میں جہا ں کہیں بھی اجتماعی زندگی کا ذکر آیا وہاں اللہ کے ساتھ الناس آیا، یاد رکھو اللہ قرآن کی روسے رب الناس (لوگوں کے پروردگار) ملک الناس (لوگوں کے بادشاہ) اور الٰہ الناس (لوگوں کے حقیقی معبود) گویا ہر اعتبار سے اللہ تمام انسانوں کے رب، کسی خاص مکتبِ فکریا گروہ کی اللہ پر کوئی اجارہ داری نہیں، غور سے سنو، ہر معاشرے میں دو طبقے، ایک ہابیل کی طرح صاحب ِ ایمان، فداکار اور صلح پرست اوردوسرا قابیل کی طرح برادر کش، بے ایمان اور مادہ پرست، میں تمہیں ایک اور بات بتانا چاہتا ہوں کہ عام طور پر یہ سمجھا جائے کہ قرآن میں موضوعات کے اعتبار سے پہلا درجہ عبادات کا، دوسرا اخلاقیات کا اور تیسرا معاشرے کا، حالانکہ اگر قرآن پاک کی سورتوں کے عنوانات کی درجہ بندی موضوعات کے اعتبار سے کی جائے تو معلوم پڑتا ہے کہ 60فیصد سے زیادہ سورتوں کے موضوعات کا تعلق اُس دنیا سے جو انسان نے ابھی مسخر کرنی، اس معاشرے سے جو انسان نے ابھی تعمیر کرنا اوراس فلسفے سے جو اس کام میں انسان کی رہنمائی کرے۔ دوستو یہ ڈا کٹر شریعتی ہی کہ جنہوں نے یہ کہا ’’انسان اور اس کی روح چار قسم کے قید خانوں میں بند، اول زندانِ طبیعت یعنی نیچر، دوئم زندانِ تاریخ، سوم زندانِ معاشرہ اور چہارم زندانِ ذات، انسان پہلے تین قید خانوں سے تو علم و عقل کے سہارے نکل سکتا ہے مگر چوتھے قید خانے سے دین کے علاوہ اسے کوئی رہائی نہیں دلا سکتا‘‘ یہ ڈاکٹر شریعتی ہی کہ جنہوں نے یہ بتایا ’’جو مذہب انسان کو مرنے سے پہلے فائدہ نہیں پہنچا سکتا، وہ مرنے کے بعد بھی کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا‘‘، یہ ڈاکٹر شریعتی ہی کہ جنہوں نے یہ سمجھایا ’’خدا کیلئے جینا، خدا کیلئے مرنے سے کہیں زیادہ مشکل‘‘ اور ’’جاہل معاشرے میں شعور رکھناایک ناقابل معافی جرم‘‘، یہ ڈاکٹر شریعتی ہی کہ جن کی یہ سوچ ’’اسلامی تمدن کی روح کے 2بنیادی اصول توحید اور رسالت اور انہی دو اصولوں پر ہماری انفرادی واجتماعی زندگی کی عمارت کھڑی ‘‘ اور’’ مستقبل کے تعلیم یافتہ انسان کا مکتب ِفکر آج کے تعلیم یافتگان کے بر عکس ایک مذہبی مکتب ِ فکر ہوگا اور تب اس مذہب کی حکمرانی ہوگی جو سائنس سے بہتر جانا جائے گا ‘‘ یہ ڈاکٹر شریعتی ہی کہ جن کا یہ وجدان ’’ سب سرمایہ، مال ودولت اور سونا چاندی جو کچھ لوگوں نے جمع کر رکھا اسے تمام مسلمانوں میں برابر تقسیم کیا جانا چاہئے ‘‘ اوریہ ڈاکٹر شریعتی ہی کہ جن کی یہ منطق ’’ اسلام وہ چراغِ ہدایت کہ جو نہ شرقی اور نہ غربی، یہ تو وہ پاکیزہ شجر کہ جس کی جڑیں زمین میں اور شاخیں آسمان تک پھیلی ہوئیں لیکن میں حیران ہوں کہ یہ کونسا اسلام کہ جس میں انسان اپنے اِردگرد بھوک، غربت، اسیروں کی سسکیاں، جلادوں کی دھاڑاور مجبوروں پر تکلیفوں کے تازیانے دیکھ اور سن کر بھی کسی کیلئے کچھ کرنے کی بجائے صرف اپنی نجات اور اپنی جنت کی جستجو میں لگارہے ‘‘۔ دوستو! انقلاب اور انقلابیوں کی باتیں کرتے کرتے نجانے کیوں مجھے یہاں چند اپنے انقلابی یاد آگئے، اب اگر یہ یاد آہی گئے تو لگتے ہاتھوں ذرا ان انقلابیوں کا حال بھی سنتے جائیے، ہمارے ایک بڑے رہنما جنہوں نے کبھی اپنے انقلابی ایجنڈے کے زور پر ایک زمانے کوآگے لگا رکھا تھاجب وہ ’’انقلابی مُک مکا ‘‘ کے تحت مخالف پارٹی کی حکومت میں وزارت سنبھال چکے تو ایک روز وفاقی دارالحکومت کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کی راہداری میں اتفاقاً مل گئے۔ سلام دعا اور وزارت کی مبارک دینے کے بعد جب میں نے اتنے بڑے فیصلے کی وجہ پوچھی تو پکا سا منہ بنا کر بولے ’’میں بہت سوچ بچار کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ انقلاب کیلئے میرا اقتدار میں ہونا بہت ضروری ہےکیونکہ جب میں نظام کے اندر رہ کر فرسودہ نظام کی جڑیں کاٹوں گا تو سالوں کا کام مہینوں میں ہو جائے گا ‘‘ اور پھر واقعی اُنہوں نے سالوں کا کام مہینوں میں ہی کرلیاکیونکہ 2ڈھائی سالہ وزارت میں جتنا وہ کما گئے، کوئی دوسرا 10سالوں میں بھی اتنانہ کما پاتا، اسی طرح اپنے وہ شاعر، ادیب اور دانشور جنہیں پڑھ کر سینکڑوں امن پسند باغی ہوئے، انہوں نے جس دن اپنی نظریاتی مخالف حکومت کی پیشکش قبول کرتے ہوئے ایک سرکاری ادارے کی سربراہی سنبھالی تو اسی شام ایک تقریب میں ٹاکرا ہونے پرعلیک سلیک کے بعد ابھی میں نے یہ کہنا شروع ہی کیا کہ ’’سر آپکو پڑھ کر جس حکومت کو ہم غاصب اور ظالم سمجھتے رہے۔ آپ اسی۔۔۔‘‘، میری بات کاٹ کر ہاتھ میں پکڑی کتاب مجھے زبردستی تھماتے ہوئے بولے ’’جس دن روٹی کی جگہ اسے کھا کر تم اپنا پیٹ بھر لوگے، اس دن بتا دینا میں بھی یہ عہدہ چھوڑ دوں گا ‘‘ پھر اپنے وہ انقلابی دانشور جو بظاہر تو ہر حکومت کے مخالف مگر اندر کھاتے اپنے فائدے کیلئے ہر کسی کی ہر وقت قدم بوسی کیلئے تیار، ایک دن جب ان کے انقلابی بھاشنوں سے عاجز آکر میں نے 5سات اُن حکومتی نوازشات سے پردہ اُٹھا دیا کہ جو تازہ تازہ ان پر ہوچکیں تھیں تو قہقہہ مار کر بولے ’’ہم تو اقبال کے بھگت ہیں ‘‘میں نے حیران ہو کر پوچھا’’ کیا مطلب ‘‘ بولے ’’کیا علامہ نے نہیں کہا کہ خودی کو بلند کر‘‘ میں نے جواب دیا ’’بالکل کہا ‘‘ کہنے لگے ’’ میں بھی تو خودہی کوبلند کر رہا ہوں ‘‘ اور پھر اپنے وہ مفکرّ ِ اعظم کہ جن کی باتیں پانی کو آگ لگادیا کرتیں، جب ایک سرکاری ادارے کے سربراہ ہوئے تو صورتحال یہ ہوگئی کہ ایک دن میرے سامنے ان کے انچارج وزیر کے پی اے کا فون آگیا، فون کان سے لگاتے ہی یہ بے اختیار اُٹھے اور سینے پر ہاتھ رکھ کر عجب والہانہ انداز میں اگلے 10منٹ تک جھکے سر کے ساتھ یس سر، جی سر اور ہاں سر کی مالا جپتے رہے۔ قصہ مختصر دوستو! ایک طرف، والٹیر اور روسو کو دیکھنے، اقبال کے معتقد ڈاکٹر علی شریعتی کو پڑھنے اور فرانس اور ایران کے انقلابوں کو پرکھنے کے بعدجب دوسری طرف میں ہر دربار میں ہاتھ باندھے کھڑے، فرقوں میں بٹے، تشہیر کے خواہاں، اپنی ذاتوں کے اسیر لٹیروں اور وڈیروں کے ساتھی اپنے ’’ڈب کھڑبے ‘‘ دانشوروں اور مفکروں کو دیکھتا ہوں توجہاں ملک وقوم کے ذہنی زوال کا سبب معلوم ہوجاتا ہے وہاں ابھی تک اپنے ہاں انقلاب نہ آنے کی ایک بڑی وجہ بھی سمجھ میں آجاتی ہے۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
افکار و نظریات: ڈاکٹر شریعتی اور ہم
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں