ایران سے جنوبی کوریا کی طرف روان ،  ایرانی جہاز کے عملے کے 32 ارکان لاپتہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چین کے مشرقی ساحل کے قریب ایک بحری  ایرانی جہاز ایک چینی جہاز سے ٹکرا کر خاکستر ہوگیا ہے۔

 ایران کا تیل بردار جہاز سانچی پاناما میں رجسٹر تھا اور اس کے 30 ایرانی اور دو بنگلادیشی افراد لاپتا ہیں۔ یہ تصادم سانچی اور ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ جہاز سی ایف کرسٹل کے درمیان ہوا۔

کرسٹل جہاز کے عملے کے 21 ارکان کو بچا لیا گیا ہے جو تمام کے تمام چینی شہری ہیں۔ گمشدہ افراد کی تلاش جاری ہے۔


افکار و نظریات: بحری جہازوں میں تصادم