اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات طارق احمدمرزا اسرائیلی فوج کے ایک ریٹائرڈ میجر اِیلی اَوِیدارقطر میں اسرائیلی تجارتی مشن کے سابق سربراہ،فلاڈیلفیا میں وائس کونصلر اورہانگ کانگ میں اسرائیلی سفیررہ چکے ہیں۔آپ کوکچھ عرصہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے شعبہ بین ا لمذاہب (انٹرفیتھ ڈیپارٹمنٹ) کے سربراہ کے طورپر تاریخی نوعیت کی کارکردگی دکھانے کا موقعہ ملا۔آپ کے ذمہ خصوصی طور پر ان مسلم اکثریتی ممالک سے عوامی اور غیررسمی روابط استواراور قائم کرنا تھا جن کے ساتھ اسرائیل کے دوطرفہ سفارتی تعلقات قائم نہیں۔ ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔ مصر میں پیدا ہونے والے یونانی النسل یہودی اِیلی اوِیدار عبرانی ، عربی اور انگریزی زبانوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ وزارت خارجہ سے سبکدوش ہوجانے کے بعد آج کل ایک پرائیویٹ کمپنی کے اعلیٰ عہدہ پہ فائزہیں ،فارغ وقت میں لکھتے لکھاتے ہیں۔آپ نے اپنی ایک کتاب واضح رہے یہ بات نوے کی دہائی کے نصفِ آخر کی ہے جب پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کی بحثیں چھڑی ہوئی(یا چھیڑی گئیں)تھیں۔ ایلی اوِیدار لکھتے ہیں کہ: اسرائیلی وزارت خارجہ نے اطلاع دی کہ ایک پاکستانی مذہبی رہنما مولانااجمل قادری نے لندن میں اسرائیلی سفارت خانہ سے رابطہ کیا ہے۔یہ خبر ہمارے لئے نہایت اہم تھی کیونکہ اس سے قبل ہمارا رابطہ پاکستان کے سیاسی سربراہان سے ہی ہوا کرتا تھا جن کی بھنک پڑنے پر پاکستانی عوام کی طرف سے شدید غم وغصے کا اظہارکیاجاتا تھا۔پاکستان کی کسی مذہبی پیشوائیت سے ہمارا پہلے کبھی رابطہ نہیں ہوا تھا ۔مولانا قادریؔ کا رابطہ اور دورہ اسرائیل اس پہلو سے ہمارے لئے انتہائی کارآمد ثابت ہو سکتاتھا کیونکہ وہ جمیعۃ العلمأ اسلام کے ممبربھی ہیں اور مصالحت آمیزشخصیت بھی۔ چنانچہ مولانا قادری کو ان کے ہم وطنوں کی لعن طعن سے بچانے کے لئے میں نے اسرائیل میں قائم ایک اسلامی کالج سے رابطہ کرکے اس کی انتظامیہ کی طرف سے ایک باضابطہ دعوت نامہ جاری کروایا جو انہیں کالج کی لائبریری کی ایک تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت پر مشتمل تھا۔ان کا ویزہ کالج کی اس تقریب کے حوالے سے تھا لیکن دیگر ساتھیوں سمیت ان کا قیام وغیرہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے کیا گیاتھا۔ان کے دورہ کے تینوں دن میں نے خود ذاتی طورپر ان کے مہماندارکے طور پر ڈیوٹی سرانجام دی۔ان کی رہائش کا انتظام یروشلم کے ’’لے روم ‘‘ہوٹل میں کیا گیا تھا۔ دورہ کے دوران مولانا قادری نے مجھے ایک ایسی بات بتائی جو میرے لئے انتہائی حیران کن تھی۔انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی قیام پاکستان کے مخالف تھے۔ان کے نزدیک ہندوستان کی تقسیم برصغیر کے مسلمانوں کے لئے نقصان دہ تھی۔اگر ہندوستان متحد رہتا تو اس کا بڑا فائدہ مسلمانوں کو ہوناتھا۔ کالج لائبریری کی تقریب سے فارغ ہونے کے بعد میں نے ان کاتعارف اسلامک لاء پڑھانے والے بعض پروفیسروں کے علاوہ یہودی ربی بخشی ڈوروؔ ن سے کروایا۔بعد میں ان دونوں مذہبی رہنماؤں کی باہمی ملاقات یروشلم میں چیف ربی کے دفترمیں ہوئی ۔اس ملاقات کی خبر پاکستان میں شدیدتنقید کا نشانہ بنی۔ چیف ربی سے ملاقات کروانے کے بعد ہم مولانا کو الاقصیٰ مسجد لے گئے۔مولانا نے مجھے مسجد کے اندرآنے کی دعوت دی لیکن میں نے ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ کہ یہ مسلمانوں کی مقدس جگہ ہے بہتر ہے آپ مسلم وقف کے ممبران کے ہمراہ مسجدکے اندر جائیں۔ بعد میں قادری نے مجھے بتایا کہ مسجد کے اندر وقف کے اراکین ان سے لگاتاریہ گلے شکوے کرتے رہے کہ کس طرح وہاں کے مسلمانوں کو اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تنگ آکر آخر میں کھڑا ہو گیااور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں کہہ دیاکہ میرا مشورہ ہے کہ آپ ذرا آنکھیں کھول کر باقی عالم اسلام پہ بھی نظر دوڑائیں تو آپ کو سمجھ آجا ئے گی کہ مذہبی جارحیت اصل میں کہتے کسے ہیں!۔ قادری نے مسکراکر کہا کہ میری یہ بات سنتے ہی وقف کے سارے ممبران انہیں چھوڑکر اِدھراُدھر کو ہولیئے اور یوں ہمیں مسجد اقصیٰ کے اندر یکسوئی اور توجہ سے عبادت کرنے کا موقعہ نصیب ہواجو ایک طرح سے ان کا ’’عمرہ ‘‘تھا۔ مصنف لکھتا ہے کہ اگلے روزقادری کے دورہ اسرائیل کی خبریں پاکستانی پریس نے چھاپ دیں۔پاکستانی وزیر خارجہ نے سخت بیان جاری کیا کہ قادری کو وطن واپسی پہ گرفتارکرلیا جائے گا حالانکہ بقول قادری انہوں نے اپنے دورہ اسرائیل کی تفصیلات باقاعدہ طور پر ان کے ساتھ بالمشافہ ملاقات میں پہلے سے طے کی تھیں۔ایک اور اخبار نے مولانا قادری سے یہ بیان منسوب کیا کہ آج کے دور میں فلسطینی مسئلہ کے حل کے لئے ضروری ہے کہ عالم اسلام اسرائیل کو پورے طورپر تسلیم کرلے۔ میں نے قادری کی جان کوخطرے میں پاکر اپنی تشویش کا اظہارکیا لیکن انہوں نے کہا کہ شوروغوغاتو بہت ہے لیکن یہ سب کچھ وقتی ہے۔مجھے معلوم ہے میں کیا کر رہا ہوں۔بڑے کام کاآغاز ایک چھوٹا قدم اٹھانے سے ہی ہوتاہے۔ اگلے روز قادری صاحب ڈائریکٹ فلائٹ پکڑکر لندن روانہ ہوگئے اور بعدہ سویڈن میں چندماہ قیام کرکے وطن واپس پہنچے۔ ان کے اس دورہ کے گیارہ سال بعد 2008 میں مجھے پاکستان ٹائمز اور پاکستان آبزرور کے ذریعہ علم ہوا کہ مولانااجمل قادری کی قیادت میں پاکستان سے 174 رکنی وفد جس میں مذہبی علماء، تاجر اور پاکستانی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران شامل تھے براستہ دبئی و اُردن اسرائیل پہنچاہے اور یہ کہ علاوہ دیگر سرگرمیوں کے،اراکین وفد نے اسرائیلی وزیراعظم ایرئل شیرون،وزیرخارجہ سِلوَن شیلوم اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ پاکستان ٹائمز کے مطابق یہ قادری کا تیسرادورہ اسرائیل تھا۔ اِیلی اَوِیدارلکھتے ہیں کہ مجھے فخرہے کہ مجھے مسحورکن شخصیت کے حامل مولانااجمل قادری کے اولین دورہ اسرائیل میں ان کے ذاتی مہماندارہونے کا شرف حاصل ہوا۔ہم نے کئی کئی گھنٹے لگاتار آپس میں ڈھیر ساری باتیں کیں۔ مو لانا نے اسرائیلی سوسائٹی ،مذہب،ریاست،فلاسفی اور کلچر سے تفصیلی واقفیت حاصل کرنے کے لئے بے شمار سوالات کئے اور گہری دلچسپی کا ظہارکیا۔ دورہ کے آخری دن جب ہم ائرپورٹ کے لئے روانہ ہونے لگے تو قادری نے کچھ سوچ کرایک دم اپناسوٹ کیس کھولا اور اپنے کپڑوں میں سے ایک جوڑا،جو میڈ اِن پاکستان تھا،نکال کریہ کہتے ہوئے مجھے دیا کہ میرے پاس تمہیں دینے کے لئے کوئی تحفہ نہیں تم یہ جوڑا میری طرف سے شکریہ کی ایک علامت سمجھ کر رکھ لو کیونکہ جس طرح سے تم نے میرا خیال رکھاہے ، میں تمہیں اپنا سگا بھائی سمجھتاہوں !۔ میں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور چونکہ اتفاقاًہماری جسامت ایک جیسی تھی اگلے کئی برس ثقافتی تقاریب میں میں نے ان کا یہ جوڑا پہن کر شرکت کی۔ آپ کے اس کامیاب دورہ کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ پاکستانی اور یہودی علماء کے مابین ایک رشتہ استوار ہو گیا بلکہ دنیائے اسلام کے کچھ دیگرغیرمتعصب اور وسیع القلب مسلم رہنماؤں کی طرح قادری کی شخصیت اورانکے متعدد ارشادات بھی ہمارے لئے مذہبی ہم آہنگی،برداشت اورمکالمہ کی ترویج کیلئے نفع رساں ثابت ہوئے ۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بین المذاہب رابطے اور ڈائلاگ کے ذریعے سے رویئے بدلے جا سکتے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ڈگری یافتہ مولانامیاں محمد اجمل قادری صاحب جوبرصغیر کی مشہورتاریخی شخصیت مولاناعبیداللہ سندھی کے پڑپوتے ہیں ،(متحدہ ) جمیعۃ العلمأاسلام پاکستان کے آخری صدر تھے۔ جمیعت کی شیرازہ بندی کے بعدکچھ عرصہ مولاناسمیع الحق گروپ کے ممبر رہے بعد میں ایک نئی جمیعۃ العلما ء اسلام (ق)کی داغ بیل ڈالی جس کے آپ موجودہ سربراہ ہیں۔ آپ نے اپنے دورہ اسرائیل سنہ 2005 کے بارہ میں کو یتی نیوزایجنسی ’’وکا لۃ الانباء الکویتیہ‘‘ کوانٹرویودیتے ہوئے بتایا تھا کہ اس دورہ پر ان کے ساتھ ریٹائرڈ جنرلز،بیوروکریٹس،بینکرز،صنعتکار،تاجر اور مذہبی عمائدین بھی براستہ قاہرہ پاکستان سے تل ابیب پہنچے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم اور فلسطینی صدر سے ملاقات اور مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھانے کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ انہوں نے ایک چرچ میں منعقدہ جلسہ میں بھی شرکت کی جس کاانتظام مقامی مسلمان اور یہودی تنظیموں نے مل کر کیا تھا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا بھر میں مذہب کے نام پرہونے والی دہشت گردی اور خون خرابہ کوروکنے اورامن عالم کے دائمی قیام و استحکام کے لئے اس قسم کی بین المذاہب دوستانہ مساعی جاری وساری رہے۔یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹونے لاہور میں منعقد ہونے والی دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مبینہ طورپرکہا تھا کہ ہم صیہونیت کو اس کے جارحانہ توسیعی جنگی عزائم کی وجہ سے ناپسند کرتے ہیں لیکن یہود کو بحیثیت یہوددوست ہی سمجھتے ہیں۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
The Abyss: Bridging the divide between Israel and the Arab World.
کے چھٹے باب میں ایک دلچسپ ذیلی عنوان ’’مولاناقادری کا سُوٹ‘‘ کے تحت اسرائیل کا دورہ کرنے والے ایک پاکستانی وفدکا حال بیان کیا ہے جس کی میزبانی کافریضہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے انہیں تفویض کیاگیا تھا۔
اس لئے میں نے فوری طور اس پر کام کرنا شروع کردیا کہ قادری ؔ کے لئے اسرائیلی ویزہ ایسی حکمت عملی کے تحت جاری کیاجائے جس کا پاکستانی عوام میں منفی رد عمل پیدا نہ ہو۔ہمیں میڈیا کے ذریعہ علم تھا کہ جمیعۃ العلمأ کے افغانستان میں طالبان کے ساتھ بھی رابطے ہیں اور یہ کہ پاکستان میں ان کی جماعت نے ہزاروں مدرسے بھی قائم کر رکھے ہیں۔
خلاصۃًبحوالہ:۔
The Abyss: Bridging The divide Between Israel and the Arab World.
By Eli Avidar. انگلش ایڈیشن 2015 صفحات 176 تا 179
افکار و نظریات: پاکستان میں اسرائیلی جاسوس
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں