اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات ایک فکری مثلث : تحریر ، محرر اور تخیل معراج رعنا اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ اردو چھتر پتی شاہو جی مہاراج یونیورسٹی کانپور، بھارت Language is not merely a sort of writing but possibility founded on the general possibility of writing. Jacques Derrida, Of Grammatology Page. 54, 1976 دریدا کے یہاں زبان یا تحریر کے فلسفیانہ مخاطبے میں قدیم ہندی فلسفی بھرتر ہری کے اُس نکتے پر اتفاق موجود ہے جو تحریر کے امتازیات کے تعین میں اس کی داخلی اور خارجی حرکیات کو ناگزیر تسلیم کرتا ہے۔ زبان کی داخلی اور خارجی متغیرالمزاجی کے پیشِ نظر یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ تحریر اپنے آپ میں اتنی خود مختار نہیں ہوتی جتنی کہ وہ ہمیں نظر آتی ہے۔ تاہم تحریر کا ایک نفسیاتی نکتہ یہ بھی ہے کہ وہ کسی بھی نوعیت کی کیوں نہ ہو، ذات کا پرتو ہوتی ہے۔ جب یہ بات کہی جاتی ہے تو اس سے یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کی جب تحریر ذات کا پرتو ہوتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ خلقی صفت سے متصف ہوتی ہے۔ تحریر کی یہ صفت ادب تک تو ٹھیک ٹھاک معلوم ہوتی ہے۔ لیکن تحریر کی یہی صفت جب عمومیت کے دائرے میں آتی یا لائی جاتی ہے یہ اتفاقی کم اور اختلافی زیادہ معلوم ہونے لگتی ہے۔ یعنی یہ کہ تحریرِ غیر خلقی سے حقائق کے معدوم الوجود ہونے کا نکتہ عام حالت میں کبھی بھی قابلِ قبول نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ مطلب یہ کہ سماجی علوم کو بیان کرنے والی تحریریں جب محرر یا مصنف یا بیان کنندہ کے تخیل سے ہم آہنگ ہو جائیں گی تو اس کے حقائق پر سوال کا اٹھنا لازمی ہوگا۔ ایک فکری مثلث : تحریر ، محرر اور تخیل یہ سچائی ہے کہ اورنگ زیب کے دورِ اقتدار میں شعبۂ تاریح نویسی مقفل کر دیا گیا تھا۔ اورنگ زیب کا یہ قدم اچھا تو نہیں تھا لیکن یہ بھی اچھا نہیں ہے کہ محض اسی بنیاد پر انھیں عدوالعلم قرار دے دیا جائے یہ درست ہے کہ غیر خلقی تحریر تخیل سے آزاد ہوتی ہے۔ اور اُسے آزاد ہونا بھی چاہئیے ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا وہ واقعی تخیل سے آزاد ہوتی ہے؟ اس سوال کے جوابِ نفیہ میں متعدد دلیلیں پیش کی جا سکتی ہیں۔ لیکن اُن تمام دلیلوں سے اس سوال کی کلیت کو مسمار نہیں کیا جا سکتا۔ یعنی یہ کہ کوئی ایسی دلیل بہم نہیں پہنچائی جا سکتی جو یہ ثابت کر دے کہ تحریرِ غیر خلقی تخیل سے کلی طور پر بے نیاز اور آزاد ہوتی ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تحریرِ غیر خلقی اپنے اظہاری دورانیے میں تخیل کو اسی طرح بروئے کار لاتی ہے جس طرح تحریرِ خلقی لاتی ہے۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک مورخ یا فلسفی کسی حقیقت کی دریافت کے عمل میں ذہنی طور پر مرتعش نہ ہو۔ وہ ذہنی طور پر مرتعش تو ضرور ہوتا ہے لیکن اس کے ارتعاشات میں بے ترتیبی نہیں ہوتی کیوں کہ اسے ہمیشہ اس بات کا خیال رہتا ہے کہ وہ اس حقیقت کو دریافت اور بیان کرنے پر مامور کیا گیا ہے جواس کی ذہنی کائنات میں کہیں نہ کہیں ٹھوس صورت میں مخفی ہے۔ اس مضمون پر بھی اپنے ذوق مطالعہ کی نظر کیجئے: تحریر کی آزادی کی مختصر تاریخ غیر خلقی تحریر کے متعلق ایک عام فکر یہ بھی ہے کہ وہ صرف مخفی صورتوں کو نمایاں کرتی ہے۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ظہور کو مخفور اور مخفور کو ظہور میں لاتی ہے، اور اس کی اسی خوبی کی بنیاد پر اس کی عصبیت اور غیر عصبیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ اس ضمن کی ایک مثال ایلیٹ اور ڈوسن(Elliot and Dowson) کی کثیر الجلد کتاب The History of India ہے جو برطانوی نو آبادیاتی ذہن سے لکھی گئی اور ایک عرصے تک نو آبادیاتی ذہن سے پڑھی سمجھی اور سمجھائی گئی تھی۔ اس کتاب میں مذکورہ مصنفین کو ہند اسلامی بادشاہوں کی سیاسی اور مذہبی شخصیات میں بربریت، عدم مساوات اور ظلم و تشدد کے علاوہ کچھ نظر ہی نہیں آیا۔ یہ سچائی ہے کہ اورنگ زیب (۱۷۰۷۔۱۶۱۸) کے دورِ اقتدار میں شعبۂ تاریح نویسی مقفل کر دیا گیا تھا۔ اورنگ زیب کا یہ قدم اچھا تو نہیں تھا لیکن یہ بھی اچھا نہیں ہے کہ محض اسی بنیاد پر انھیں عدوالعلم قرار دے دیا جائے۔ اس سلسلے میں دیکھنا اور دکھانا یہ بھی چاہئیے کہ تاریخ نویسی کی معطلی سے جو لاکھوں روپے بچے اُسے اورنگ زیب نے کس طرح عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ کیے۔ اس نوع کی کوئی بھی تحریر، چاہے وہ ڈوسن یا کسی بھی انتہا پسند مورخ کی کیوں نہ ہو اُسے تخیل سے مبرا قرار دینا اپنی معصومیت کو ثابت کرنا ہے۔ ایک فکری مثلث : تحریر ، محرر اور تخیل فوجی مطالعات میں بندوق محافظت کا ذریعہ تسلیم کی جاتی ہے جب کہ اسی بندوق کا تاثر کامیو (۱۹۶۰۔۱۹۱۳) کے ناول Outsider کے کردار مارسو (Meursault) کوپھانسی کی اذیت ناکی کے کرب میں مبتلا کرتا ہے۔ اسی نوع کی متعصب تحریریں اپنی تمام تر علمیت اور منطقیت کے باوجود ایک مخصوص گروہ کی ذہنی اور فکری تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ حقائقِ واقعی کو فسانہ بنانے کی شر انگیز قوت کی حامل ہوتی ہیں۔ تاریخی بیانیہ بھی ادبی بیانیے کی طرح ذو رخا ہوتا ہے۔ اور دونوں بیانیوں میں ذہنی ارتعاشات موجود ہوتے ہیں۔ لہٰذا کہا جا سکتا ہے کہ تحریر کا مزاج کسی بھی رنگ کا کیوں نہ ہو، اس مزاج کا رنگ تحریر پر صاف منعکس ہوتا ہے۔ اگر کوئی مورخ اکبر (۱۶۰۵۔۱۵۴۲) کے عہد کو معرضِ تحریر میں لاتا ہے تو وہ کہیں نہ کہیں اس عہد میں نفسیاتی طور پر ضرور موجود ہوتا ہے، اور اس کے تاریخی بیانیے میں موافقت یا مخالفت کے عناصر پوشیدہ ہوتے ہیں۔ جن کی نشاندہی اور تجزیے کے بعد آسانی کے ساتھ مصنف کی عصبیت اور غیر عصبیت طشت از بام کی جاسکتی ہے۔ اسی طرح اگر کوئی ناول نگار کسی کردار کی کہانی بیان کرتا ہے تو وہ بھی اس کردار سے ذہنی اور نفسیاتی طور پر کسی نہ کسی طرح وابستہ ہوتا ہے۔ نذیر احمد (۱۹۱۲۔۱۸۳۱) کے ناول ابن الوقت سے نذیر احمد جھانکتے نظر آتے ہیں۔ لیکن جب یہ بات کہی یا لکھی جاتی ہے تو اس سے ایک بڑی گڑبڑ کے پیدا ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے کہ جب ادبی اور غیر ادبی بیانیے ایک ہی خصلت کے ہوتے ہیں تو پھر دونوں میں تفریق ایں چہ معنی دارد۔ اس ضمن کی سیدھی سادی بات یہ ہے کہ غیر ادبی تحریر یا غیر ادبی بیانیہ متفشر العلومی اور ادبی تحریر یا ادبی بیانیہ متقلب العلومی نوعیت کا حامل ہوتا ہے۔ پہلا بیانیہ علم و آگہی کو علم و آگہی کے طور پر پیش کرتا ہے جب کہ دوسرا علم کے تاثر کو۔ فوجی مطالعات میں بندوق محافظت کا ذریعہ تسلیم کی جاتی ہے جب کہ اسی بندوق کا تاثر کامیو (۱۹۶۰۔۱۹۱۳) کے ناول Outsider کے کردار مارسو (Meursault) کوپھانسی کی اذیت ناکی کے کرب میں مبتلا کرتا ہے۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ کہنا زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ڈوسن یا کوئی بھی مورخ اپنی تحریر میں متفشر العلوم کی حیثیت سے اور کامیو یا کوئی بھی ناول نگار اپنی تحریر میں متقلب العلوم کی حیثیت سے موجود ہوتا ہے۔ محرر کی یہی دو خوبیاں ان دونوں کے بیانیوں کے مابین خطِ تفریق کھینچتی ہیں۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
افکار و نظریات: تحریر, محرر اور تخیل
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں