اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سرکاری طور پر غیر مسلم قرار پانے والے مرزائی ٹولے کو اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے میں قادیانی یا احمدی کو ایک چھوٹا سا سنی مسلمان مسلک قرار دیا ہے۔ اپنے اس انتہائی متنازع موقف کے اظہار پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے مقالے میں تاحال کسی تصیح کا اعلان نہیں کیا۔
ملیحہ لودھی پاکستان کی ایک اہم سیاسی ماہراور سفارت کار ہیں جو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ہیں وہ اس عہدے پر پہنچنے والی پہلی خاتون ہیں۔ جو 6 فروری 2015 سے اس منصب پر تعینات ہیں۔ وہ برطانیہ اور امریکا جیسے اہم ممالک میں پاکستان کی سفیر رہ چکی ہیں۔ ملیحہ لودھی نے 1993ء سے 1996ء اور 1999ء سے 2002ء تک امریکا میں ہاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔جبکہ 2003ء سے 2008ء تک وہ برطانیہ میں پاکستان کی ہائی کمشنر رہیں۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے 1980ء میں لندن اسکول آف اکنامکس (ایل ایس ای) سے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی تھی۔ ان کا مقالہ “بھٹو، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان میں سیاسی پیشرفت، 1967ء تا 1977ء” تھا۔
یہ مقالہ اس لحاظ سے توجہ طلب ہے کہ اس کے صفحہ نمبر 345 پر لکھاگیا ہے کہ “سال کی دوسری ششماہی میں بھٹو کی توجہ پارٹی کے درمیان تنازعات اور قادیانی مسئلے پر پنجاب میں تشدد کے سخت واقعات پر مبذول ہوگئی۔ قادیانی یا احمدی ایک چھوٹا سنی مسلمان مسلک ہے جو اپنے عقائد کی وجہ سے روایتی مسلمانوں (سنی اور شیعہ دونوں) کی جانب سے کافر سمجھا جاتا ہے۔ نتیجتاً روایتی مسالک کی جانب سے بارہا ریاست سے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیے جانے کے مطالبات کیے گئے۔”
اس مختصر اقتباس میں دو پہلو نہایت غور طلب ہیں ۔ اولاً وہ مرزائیوں کو بطور قادیانی یا احمدی ” سنی مسلمان مسلک” قرار دے ہی ہے۔ حالانکہ یہ ایک پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جس میں وہ ایک تحقیقاتی بات کرنے کے بجائے سیاسی بات لکھ رہی ہے۔ ثانیاً یہ مقالہ 1980 میں لکھا گیا۔ جب سرکاری طور پر مرزائیوں کو غیر مسلم قرار دیا جا چکا تھا۔ مگر ڈاکٹر ملیحہ لودھی اس اقتباس میں اُنہیں سرکاری طور پر غیر مسلم قرار دینے کے بجائے یہ تحریر کر رہی ہے کہ قادیانیوں کو “روایتی مسلمانوں کی جانب سے کافر سمجھا جاتا ہے۔ “
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی یہ تحریر اور نتائج جہاں ایک پی ایچ ڈی کے مقالے کے لیے تحقیقاتی معیار سے کمتر ہے۔ وہیں یہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے نہایت دل آزار بھی ہیں۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے اس مقالے کی ایک نقل قائد اعظم لائبریری، باغ جناح لاہور میں بھی محفوظ ہے، جس کی نقل ذیل میں دیکھی جا سکتی ہے:
01
02

 منبع:۔http://www.dadapota.pk/2016/06/20/21024/


افکار و نظریات: احمدی اور ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی تحقیق