میر شکیل الرحمان کو بلیک میلر ، فرعون، بدعنوان وزیر اعظم کو بچانے ، چوروں کا ساتھ دینے ،مجرم،مالی مفادات کے لئے میڈیا انڈسٹری کو استعمال کرنے ،پانامہ پیپرز لیکس کیس میں وٹس ایپ کی سٹوری کے ذریعے سپریم کورٹ کو بدنام کرنے ،میڈیا کا گارڈ فادر،انتخابات میں دھاندلی کے لئے ہیر پھیری کرنے ،انڈیا اور امریکہ کے مفادات کے لئے کام کرنے اوراربوں روپئے کے اشتہارات لیکر حکومت کے حق میں مہم چلانے کا الزام لگانے پر جنگ جیو گروپ نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا تے ہوئے ان سے14روز کے اندر اندر غیر مشروط معافی مانگنے اور ایک ارب روپئے بطور حرجانہ ادا کرنے کا تقاضا کیا ہے۔

عامر عبداللہ عباسی ایڈوکیٹ کے ذریعے ہفتے کے روز عمران خان کے لاہور اور اسلام آباد کی رہائش گاہوں پر بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں فاضل وکیل نے لکھا ہے کہ ہمارے موکلان انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن، انڈیپنڈنٹ نیوز کارپوریشن اور میر شکیل لرحمان، گروپ چیف ایگزیکیٹیو /ایڈیٹر انچیف جنگ ،جیو گروپ کی ہدایت پر آپ کو یہ لیگل نوٹس بھجوایا جارہاہے ۔


افکار و نظریات: بدتمیزی مہنگی پڑ گئی