اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زینب کے قاتل کی پشت پناہی میں بہت بڑا گینگ ہے.
زینب قتل کیس پر ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پر نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثا ر نے کی ،چیف جسٹس نے کہاکہ ڈاکٹر شاہد مسعود عدالت میں پیش کر دئیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق ملزم عمران کے ملک میں 37 اکاونٹس ہیں۔ملزم عمران کے معاملے میں ایک سیاسی شخصیت اور وزیر ملوث ہیں۔

آپ سیاسی شخصیت اور وزیر کا نام کاغذ پر لکھ کر عدالت کو دیں۔یہ نام کسی کو نہیں دکھائے جائیں گے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے نام کاغذ پر لکھ کر عدالت کو دے دیے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے ملزم عمران کے فارن کرنسی اکائونٹس کی فہرست بھی عدالت میں پیش کر دی۔


افکار و نظریات: بچوں کا خیال رکھئے