اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات تربیت کے زاویے سے تحریر : محمد حسن جمالی تفکر وتعقل کرنا انسان کی خصوصیت ہے- عقلی قوت ہی انسان کو حیوان سے ممتاز کرتی ہے - ہر سلیم الذہن انسان غور وخوض ضرور کرتا ہے اس فرق کے ساتهہ کہ عاقل پہلے سوچتا ہے پهر بولتا یاعملی میدان میں قدم اٹهاتا ہے جب کہ جاہل واحمق انسان پہلے بولتا یا عمل کرتا ہے پهر سوچتا ہے، مگر پانی سر سے گزرنے کے بعد سوچنے کا نتیجہ پشیمانی اور ندامت کے سوا کچهہ نہیں ہوتا- پاکستانی حکمرانوں کا بغور جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ان کا شمار سوچ وبچار کے بغیر میدان عمل میں کود کر قسمت آزمائی کرنے والوں کی فہرست میں ہوتا ہے- عوامی ووٹ سے مسند اقتدار پر قدم رکهتے ہی وہ اپنے مفادات کے حصول کے لئے تو چاروں طرف سے غور کرتے ہیں مگر ملک اور قوم کو ترقی وپیشرفت سے ہمکنار کرانے کے لئے سوچ وبچار کرکے پالیسیز بنانے میں وہ ناکام رہتے ہیں- ہمارے حکمرانوں کے تفکر وتعقل سے عاری ناقص منصوبہ بندیوں کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان مسائلستان بن گیا ہے، جس میں عوامی مسائل کم ہونے کے بجائے روز بروز پیدا ہونے والے نت نئے مسائل نے عوام کا جینا حرام کررکها ہے- اسلام کے نام پر بنے ہوئے ملک میں اب اسلام صرف نام کی حد تک باقی ہے عملی میدان میں اسلام کا کوئی نام ونشان نہیں- پاکستان کے جوان ونوجوان بہت سارے عوامل کی وجہ سے آہستہ آہستہ اسلام سے دور ہوتے جارہے ہیں ، تفکر وتعقل کرکے زندگی کے لمحات گزارنے کے بجائے وہ اندہی تقلید میں خسارے کا سودا کررہے ہیں -عفت، غیرت اور حیا کی جگہ بے غیرتی- بے شرمی اور فحاشی وعریانی کا مظاہرہ کرنے میں لوگ ایک دوسرے پر سبقت لینے کو اپنے لئے باعث افتخار سمجهہ رہے ہیں، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان میں لوگ ایسے ایسے خلاف انسانیت کام کرنے میں کوئی جهجک محسوس نہیں کرتے جنہیں دیکهہ یاسن کر آسمان سے عذاب الہی نازل نہ ہونے یا زمین شق ہوکر ایسے جرائم میں ملوث افراد اس میں نہ دہنسنے پر تعجب ہوتا ہے- قصور سمیت پاکستان کے لاہور، کراچی اور دیہاتوں میں اب بچوں کی عزت سے کهیل کر انہیں لقمہ اجل بنانے جیسی قبیح حرکتیں معمول بنتی جارہی ہیں، اس انسانیت سوز حرکت نے وسیع پیمانے پر کاروبار کی شکل اختیار کرچکی ہے، آئے روز اخبارات کا پورا ایک صفحہ بچوں کے ساتهہ جنسی زیادتی کرنے کی خبروں سے بهرا رہتا ہے- حالیہ قصور میں زینب کے ساتهہ ہونے والے ظلم کے واقعے نے پورے پاکستان کو ہلاکر رکھ دیا ہے- میڈیا پر اس واقعے کے حوالے سے ابهی تک مختلف تعلیم یافتہ لوگ تبصرہ و تجزیہ کررہے ہیں - قلمکار اور تجزیہ نگاروں نے اس موضوع کے مختلف پہلووں سے بہت کچهہ لکها گیا ہے -واقعتا ان کی کاوشیں لائق تقدیر ہیں- اس سے پڑهے لکهے طبقوں کو بہت کچهہ سمجهنے کا موقع ملا- اس حوالے سے ایک اہم پہلو جو میڈیا پر شدت سے تجزیہ نگاروں کا موضوع بحث رہا وہ اس قبیح حرکت میں ملوث افراد کی نشاندہی ہے -بالآخر یہ ثابت ہوا کہ بعض نادان حکمرانوں کے اشارے سے ہی کرایے کے قاتل معصوم بچوں کی عزت اور جان سے کهیلتے ہیں -قصور سمیت پورے پاکستان میں روزانہ کوئی نہ کوئی عورت ,بچہ یا بچی جنسی تشدد کا شکار ہوتی ہے اور پنجاب سمیت بہت سارے مقامات پر بچوں سے جنسی زیادتی کر کے ویڈیوز بناکر انسان نما درندے اپنے لئے جہنم کا ایندهن تیار کرتے ہیں مگر اس مافیا کا محرک اصلی حکمران ہونے کی وجہ سے اس دهندے کا کاروبار کرنے والوں کو کوئی سزا نہیں ملتی- اس سنگین جرم کے حقیقی مجرم براہ راست حکمران اور اشرافیہ طبقہ ہے تو وہیں اس گھناؤنے جرم میں پاکستانی عوام بهی برابر کے شریک ہیں- روز قیامت عوام سے یہ سوال ضرور ہوگا کہ تم نے ایسے جاہل انسانیت کے دشمنوں کو ووٹ دے کر اپنا حکمران منتخب کیوں کیا گیا -آج قومی اسمبلی میں عوامی ووٹ سے بے شمار جرائم میں ملوث افراد پہنچے ہوئے ہیں جو دولت اور طاقت کے نشے میں ہی ایسی ناروا حرکتیں کرنے میں کوئی خوف محسوس نہیں کرتے – سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستانی معاشرے کو ایسے گهناونے جرائم سے پاک کرنا ممکن ہے؟ اگر جواب ہاں ہے تو اس کا طریقہ کیا ہے؟ کیسے ایسے جرائم سے معاشرہ کو پاک کیا جاسکتا ہے؟ جواب یہ ہے کہ پاکستانی معاشرے کو خلاف انسانیت بچوں کے ساتهہ جنسی ذیادتی جیسے جرائم سے پاک کیا جاسکتا ہے مگر نہ یہ کہ بچوں کو سیکس کی تعلیم دلاکر بلکہ بچوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت کی دولت سے مالامال کرکے ہی پاکستانی معاشرے کو جرائم سے نجات دلاسکتے ہیں – اہل لغت نے تربیت کے معنی پالنا ،تربیت کرنا اور کسی کو تدریجاً نشو ونما دے کر حد ِکمال تک پہنچانا بیان کیا ہے -اہل عرف وعقلاء کی اصطلاح میں تربیت کا مفہوم کچھ اس طرح ہے ۔ ١ ،یعنی انسان کی پوشیدہ اور چھپی ہوئی صلاحیتوں کی تربیت کرنا ، ٢ :انسان کو پستی سے نکال کر بلندی اور تکامل کی راہ پر گامزن کرنے اور اسے آگے بڑھانا،میں جن صفات کی ضرورت ہو ان کی دیکھ بھال کرکے صحیح پروان چڑھانے کا نام تربیت ہے ۔ ٣۔ یعنی کسی کے اندر مناسب رفتار پیدا کرنے اور اس کو اچھے ہدف تک پہنچانے اور اس کی استعداد کو اجاگر کرنے کیلے کمالات کی طرف حرکت دینے کا نام تربیت ہے ٤۔تربیت میں کسی چیز کو وجود میں نہیں لایا جاتا بلکہ تربیت میں ان موجود صفات کی پرورش کی جاتی ہے جیسے مالی اور باغبان اپنے باغ میں پودوں اور پھولوں کی اچھی طریقے سے دیکھ بھال کرتاہے اور باغ کے ہر ایک پھول ور پودے کی پرورش کرتاہے اور انہیں مختلف موذی امراض سے بچانے کی کوشش کرتارہتاہے تاکہ اس سے اپنا مطلوبہ مقصد حاصل کرے ۔ ٥۔ کسی فرد، معاشرہ یا گروہ کی ایسی نشوونما کانام ہے جو اسے بلند انسانی مرتبوں تک پہنچاسکے 1) ایک مرتبہ رسولۖ اسلام اپنے اصحاب کے ساتھ ایک گلی سے گزر رہے تھے اس گلی میں چھوٹے چھوٹے بچے کھیل رہے تھے آپ نے بچوں کو دیکھا اور ٹھنڈی سانس بھر کر کہا اللہ اکبر ،اصحاب نے جب رسول خدا کے چہرے پر غم کے اثرات دیکھے تو آپ سے عرض کی یا رسول اللہ کیا ہوا؟ آپ نے فرمایا کہ ہائے آخری زمانے کے بچے کہ ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ لوگ اپنی اولاد کے کھانے پینے رہنے سہنے کی فکر تو بہت ذیادہ کریں گے مگر ان کی تربیت پر کوئی توجہ نہیں دیں گے - بچوں کی کردار سازی کرنے کے لئے سب سے پہلے ہمیں مغربی اندہی تقلید کو خیر باد کرکے اسلام کی تعلیمات کے زیر سایہ پناہ لینا ہوگی اور اس پر باور قلبی پیدا کرنا ہوگا کہ اسلامی تعلیمات ہی انسان کو دنیا وآخرت کی سعادت سے ہمکنار کراسکتی ہیں پهر اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنے بچوں کی کردار سازی کرنا ہوگی- توجہ کیجئے کہ کسی انسان کے کردار سے مراد اس کے مجموعی افعال و عادات ہیں۔ انسان کی زندگی کے معاشی، معاشرتی اور اخلاقی معاملات اس کے کردار کو متعین کرتے ہیں۔ انسان جو کچھ معاشرے میں کرتا یا سوچتا ہے، وہ اس کے کردار میں شامل ہے۔ تربیت و کردار کا دائرہ کار بہت وسیع ہے۔ اس میں انسان کے تمام افکار و خیالات اور حرکات و سکنات شامل ہیں۔انسان جو بھی فعل کرتا ہے وہ اس کے کردار سے منسلک ہوتا ہے چاہے وہ فعل ایک مرتبہ سرزد ہو یا عادت بن چکا ہو۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر معاشرہ اپنے افراد سے ایک ایسے کردار کی توقع کرتا ہے جو اس معاشرے کے مقاصد کے حصول کے لیے مفید ہو(2)۔لیکن جب تک تعلیمات اسلامی کی روشنی میں بچوں کو تربیت سے آراستہ نہ کریں کل کلاں وہ معاشرے کے لئے مفید وسودمند انسان ثابت ہونے کی توقع رکهنا لغو وعبث ہے – آج کے والدین کو بچوں کی تعلیم کی فکر ضرور ہے مگر تربیت کی یا سرے سے فکر ہی نہیں اگر ہے تو مغربی طرز پر ان کی تربیت کرنے میں عافیت تلاش کررہے ہیں جو صد در صد خطا ہے بچوں کی تربیت کے حوالے سے ہم تعقل وتفکر کرنے کی بالکل زحمت ہی نہیں کرتے- ہماری سوچ اور فکر کا محور مادی امور ہی ہوتے ہیں- ہم پوری توجہ سے غور کرتے ہیں کہ ہمارا اچها گهر کیسے بنے گا ؟ہمیں اچهی گاڑی کیسے ملے گی؟ ہمارے بینک بیلنس میں اضافہ کیسے ہوگا ؟ہماری تنخواہ کب اور کیسے بڑهے گی؟ ہماری جاب میں ترقی کب ہوگی؟ ہم ثروتمند افراد کے زمرے میں کب شامل ہوں گے ؟لوگ کب ہمیں امیر کهاتا پیتا گهرانہ کہلائیں گے؟ یوں ہماری سوچ مادیات کے زندان میں قید ہونے کی وجہ سے ہمارا معاشرہ روز بروز ترقی کے بجائے پستی اور تنزلی کی طرف رواں دواں ہورہا ہے- اگر پاکستانی معاشرے کو جرائم سے پاک کرنا ہے تو ضروری ہے کہ قرآنی اصولوں کے مطابق والدین اپنے بچوں کی تربیت کرنے کا بیڑا اٹهائیں اور جہاں مادیات کے بارے میں ہم خوب سوچ وبچار کرتے ہیں وہیں اپنے بچوں کی تربیت کے حوالے سے بهی تعقل وتفکر کرنا ضروری ہے - بے شک ہمیں اس زاویے سے بهی سوچنا چاہیے" 1) http://www.erfan.ir/urdu/28478.html 2- https://www.express.pk/story/1055057/
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
افکار و نظریات: تربیت کے زاویے سے
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں