اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن (سگار)نے  جوکہ امریکی حکومت کا سرکاری نگراں ادارہ ہے، اس نے  افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے امریکی کانگریس، محکمہ دفاع اور محکمہ خارجہ کو ایک رپورٹ بھیجی ہے۔ رپورٹ  کے مطابق  امریکا افغانستان میں اپنا کنٹرول  مسلسل کھو رہا ہے اور امریکا کے زیر کنٹرول اضلاع کی تعداد  بتدریج کم ہو رہی ہے جبکہ طالبان کے مقبوضہ علاقوں کی تعداد میں واضح اضافہ ہو رہا ہے۔

سگار کی رپورٹ کے مطابق 2017 میں بم حملوں کے اعداد و شمار 2012 کی نسبت 3 گنا زیادہ ہیں اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کے جانی نقصان میں بھی اضافہ ہوا ،گزشتہ 11 مہینوں میں 11 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ طالبان نے کئی سرکاری چوکیاں تباہ کر دی ہیں اور یہ روز مرہ کا معمول ہے۔


افکار و نظریات: اور امریکہ ہار گیا