ادارتی نوٹ:۔

وائس آف نیشن

پی ٹی آئی کے کونسلر عارف کے ہاتھوں مشال خان کے قتل کا زخم ابھی تازہ ہی ہے کہ کوہاٹ میں پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کے بھتیجے نے ایک طالبہ کو قتل کر دیا ہے۔

 قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی کاکہنا ہے کہ اس کی بہن عاصمہ رانی کو ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا ہے۔

صفیہ رانی نے الزام عائد کیا کہ پولیس اور آفتاب عالم کو علم تھا کہ ملزم دھمکیاں دے رہا ہے، مجاہد آفریدی نے پہلے سے ہی سعودی عرب کا ویزہ حاصل کر رکھا تھا، ملزم پی ٹی آئی کے رہنما کا بھتیجا ہے اس لیے پولیس نے نہیں پکڑا اور پولیس نے ملزم کے فرار ہونے تک رپورٹ تک درج نہیں کی۔

پی ٹی آئی میں بہت سارے کرپٹ لوگوں کی بھرتی کے علاوہ تشدد کے واقعات میں بھی پی ٹی آئی کے لوگوں کے ملوث ہونے سے یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ وہ تبدیلی کہاں گئی جس کا نعرہ عمران خان نے لگایا تھا۔

شاید اس وقت عملی طور پر پی ٹی آئی اور دیگر پارٹیوں میں عملاً کوئی فرق باقی نہیں رہا۔ پاکستان کے باشعور طبقے کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے لئے سوچ و بچار کریں اور آنے والے انتخابات میں عوام کے سامنے کوئی مناسب راہِ حل رکھیں۔


افکار و نظریات: عارف کونسلر کے بعد مجاہد آفریدی