پی ٹی آئی  کا انتخابی ایجنڈا

 ڈاکٹر حفیظ ارحمان

انتخابی ایجنڈے کے حوالے سے ہم یوتھ  کے بارے میں بات کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے ووٹ بینک کا اسی فی صد ووٹر یوتھ پہ مبنی ھے ،عمران خان یوتھ کے انتہائی پسندیدہ لیڈر ہیں ،اس حوالے سے یوتھ کے لیے ایک زبردست قسم کا انقلابی نعرہ ھونا چائیے اور ھماری دانست میں یوتھ کے لیے بیروزگاری الاؤنس اور تعلیمی فنڈ کا اعلان ھو نا چائیے ۔

بیروز گاری الاؤنس میں بینکوں سے مدد لی جائے اور ھر بیروزگار یوتھ کے لیے انتہائی کم درجے پہ بینکوں سے قرض کی سہولت لی جائے جس کی ضمانت حکومت وقت بنے ۔

فرض کریں کے ایک بیروزگار نوجوان کے لیے ماہانہ پانچ ھزار مختص کیے جائیں ،تا کے وہ اپنے روزمرہ کے اخراجات کو با آسانی پورا کر سکے تا وقت کے اسے مناسب روزگار نہیں مل پاتا اور پھر اس کی تنخواہ سے یہ قرض انتہائی کم اقساط میں وصول کیا جائے ۔

اسی ڈگر پہ بیرون ملک یا اندرون ملک اعلا تعلیم کے لیے بھی بینکوں سے قرض لے کر اخراجات پورے کیے جایں اور جب یہ نوجوان بر سرے روزگار ھو جایں تو یہ قرض ادا کیے جایں ۔

ریاست کو ھر حال میں اپنے شہری کے تحفظ کے لیے سامنے انا ھو گا اور پی ٹی آئی ریاست کے اس اھم کردار کی ضامن بنے تو یوتھ دل و جان سے پی ٹی آئی کے اس کردار کو یقینن سراہے گی ،تو یوتھ کے حوالے سے پی ٹی آئی کا انتخابی نعرہ ھو نا چائیے ۔

یوتھ کا تحفظ ،ریاست کی زمے داری ۔


افکار و نظریات: پی ٹی آئی کا انتخابی ایجنڈا